’دوسروں کے ساتھ ڈیٹ کرنے سے ہمارے آپس کے تعلقات بہتر ہوئے‘

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ڈیٹنگ
BBC
آپ کو کیسا لگے گا اگر آپ کو یہ پتہ چلے کہ آپ کا پارٹنر کسی اور کے ساتھ رومانوی ملاقاتیں 'ڈیٹنگ' کر رہا ہے؟ اور صرف اتنا ہی نہیں، بلکہ آپ کو انھیں یہ کرتے ہوئے دیکھنا بھی پڑے؟ چند لمحوں کے لیے تو یہ شاید آپ کو ایک ڈراؤنا خواب محسوس ہو لیکن بی بی سی تھری نے چھ جوڑوں کو ایسی صورتِ حال میں ڈال کر دیکھا۔

ہر جوڑے کا اپنے تعلقات کو اِس آزمائش میں ڈالنے کا ایک مختلف سبب تھا۔ کچھ کا تو آپس میں پہلا پہلا تعلق تھا اور وہ یہ یقینی بنانا چاہتے تھے کہ آیا ان کا یہ پارٹنر ان کے لیے درست ہے۔

دوسری قسم کے لوگ یہ جاننا چاہتے تھے کہ وہ ایک دوسرے کے لیے کتنے مناسب ہیں یا کیا وہ اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں کہ وہ ایک ساتھ رہنا شروع کر دیں۔

پوپی اور ایلیٹ کا مسئلہ اعتماد کا فقدان تھا۔ پوپی کی ماضی کی زندگی میں تعلقات کے ایک برے تجربے کی وجہ سے وہ اب نئے تعلق کو بڑھانے میں پریشان تھی جو اس کے ایلیٹ کے ساتھ تعلق کو متاثر کر رہی تھی۔

اور وہ یہ خوف محسوس کر رہی تھی کہ کہیں وہ اُسے اپنے سے آہستہ آہستہ دور تو نہیں کر رہی ہے۔ کیا کسی اور کے ساتھ ڈیٹنگ سے اپنی زندگی کا نیا تناظر سمجھ آئے گا؟ ہم نے ان کے اس تجربے کے چند ماہ بعد ان سے ملاقات کی اور یہ ہی جاننے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے

’ایپ پر ملنے والی ڈیٹ نے میری جان بچا لی‘

ہلکی پھلکی بے وفائی کرنا صحیح ہے؟

پہلی نظر کی محبت کتنی کارگر ہوتی ہے

ڈیٹنگ

BBC

پوپی: 'میں جتنا زیادہ پریشان ہوتی ہوں اتنا ہی ہمارے تعلقات میں خرابی پیدا ہوتی ہے‘

'میرا خیال ہے کہ مجھے اپنے ماضی کے تعلقات کے تجربے سے چند شکایات ہیں۔ میں اپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکار طبقے کا حصہ نہیں سمجھتی ہوں، لیکن جب ایک نئے تعلق میں ہونے کا محسوس کرتی ہوں تو اس کی وجہ سے مجھ میں جو ماضی کی تلخیاں تھیں وہ سب پھر سے باہر آ گئی ہیں۔ اگر پہلے کی طرح اب ایلیٹ کے ساتھ بھی ایسا ہوا تو؟ یہ سوچ کر میں دس قدم پیچھے ہٹ جاتی ہوں۔'

وہ کہتی ہیں کہ ‘ایلس کوئی جلنے والا شخص نہیں ہے، وہ اتنا بے فکر قسم کا شخص ہے اور میرے لیے پہلے تو یہ جاننا کافی مشکل تھا کیونکہ میں کسی ایسے کے ساتھ ہونے کی عادی تھی جسے کے بارے میں مجھے یہ بھی نہیں معلوم ہوتا تھا کہ ہمارے تعلقات کس نوعیت کے ہیں اور اب وہ کیا چاہ رہے ہیں۔ کسی ایسے کے ساتھ جو بے فکر قسم اور کھلے ذہن کا ہو اس کے ساتھ ہونے کو محسوس کرنے جیسی کیفیت میں آنا ایک مشکل کام ہوتا ہے۔‘

‘اس (ٹی وی) شو نے مجھے احساس دلایا کہ میں کس طرح کی ہوں اور یہ کہ مجھے پرسکون ہونا چاہیے اور اس پر کچھ اور اعتماد کرنا چاہیے۔ ایسی صورتِ حال میں ڈال کر جیسی کہ اس پروگرام میں بنائی گئی تھی، جس میں آپ اپنے ساتھی کو کسی اور کے ساتھ رومانوی ملاقات (ڈیٹِنگ) کرتے دیکھ رہے ہیں، یہ تعلقات کو ایک نئے تناظر میں پیش کرتا ہے۔‘

’میں کچھ اس طرح محسوس کر رہی تھی جیسے کہ میں یہ سب کچھ نہیں چاہتی ہوں اور اگر ایسا ہوتا رہا اور میں اُسے اپنے سے دور کرتی رہی تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا کہ میں نے اس پروگرام میں دیکھا۔’

’اُسے کسی کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا میرے لیے بھیانک ناک تھا، یہ ایک ایسی بات ہے جو آپ کبھی نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور اس منظر کو خود سے دیکھنا، اس کو ہوتے ہوئے دیکھنا، میں تو بہری ہو گئی۔ میں اس وقت یہ سوچ رہی تھی کہ جیسے یہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ہم دوبارہ سے ٹھیک ہو جائیں گے۔ لیکن پھر میں نے سوچنا شروع کر دیا کہ اگر وہ واقعی اس طرح ہرجائی نکلا تو؟‘

’اس کی وجہ سے ہم دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب آ گئے۔ اس نے ہمیں سکھایا کہ حالات ٹھیک ہیں اور میں اس شخص کو کھونا نہیں چاہتی ہوں۔‘

’میں پھر کبھی اِس جیسی صورتِ حال میں دوبارہ نہیں آنا چاہوں گی۔ مجھے صرف اس پر اعتماد کرنا ہو گا اور جو بھی ہونا ہو گا وہ تو ہو گا، لیکن میں جتنا زیادہ پریشان ہوتی ہوں اتنا ہی زیادہ ہمارے درمیان تعلقات میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔‘

’اور مجھے یہ ضرور کہنا چاہیے کہ میں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا اور اس نے میرے اعتماد کو بہتر کرنے میں میری کافی مدد کی۔’

‘میں ایک لحاظ سے اپنی ہی ڈیٹنگ جیسا محسوس کر رہی تھی۔ میں شکر گزار ہوں کہ میری ایک اسے شخص کے ساتھ ملاقات کرائی گئی تھی جو اس صورتِ حال کے بارے میں ایک کھلا ذہن رکھتا تھا اور واقعی بہت ہمدرد تھا، اور میرے تعلقات میں بہتری کے لیے میرے لیے اور میرے تعلقات کی بہتری کے لیے کافی مدد گار تھا۔‘

’ہم اُس سے (جس کے ساتھ میں نے ڈیٹ کیا تھا) اب بھی بات کرتے ہیں اور اُس لڑکی سے بھی بات کرتے ہیں جس کے ساتھ ایلیٹ نے ڈیٹنگ کی تھی۔ ہمیں ان سے ابھی تک ملاقات کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن ہم ان سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔‘

ڈیٹنگ

BBC

ایلیٹ: میں یہ تو بھول ہی گیا تھا کہ یہ ہم ٹیلی ویژن پر ہیں

’اس ٹی وی شو سے پہلے میں یہ سمجھا کہ اس میں کافی مزا آئے گا لیکن جب ہم وہاں شامل ہوئے تو یہ اُس پروڈکشن ٹیم کے ہمراہ سب کچھ بہت ہی حقیقی محسوس ہونے لگا۔ میں نے واقعی بہت ہی لطف اٹھایا۔۔۔ میں دوبارہ ٹی وی پر کچھ کروں گا، لیکن شاید اپنے تعلقات کے بارے میں نہیں!‘

’ہم اب ایک نئے تعلق میں ہیں، ہمیں دو سے تین مہینے گزر چکے ہیں، اور (پوپی کی پریشانیاں)۔۔۔ وہ اب باعثِ تکلیف نہیں ہیں لیکن ان پریشانیوں نے ہماری زندگی ایک طرح سے ڈراؤنے خواب میں تبدیل کر دی تھی۔ یہ شو جب نشر ہوا تو ایک لحاظ سے ایسا محسوس کر رہے تھے کہ کیا ہم اس کو ایک موقع اور دیں اور یہ کہ دیکھتے ہیں کہ اب کیا ہوتا ہے؟ چند ماہ گزرنے کے بعد، ہم اب یہ ہیں (یعنی بہتر ہیں)‘

’میں نے جب پوپی اور اس کی ڈیٹنگ کو دیکھا تو یہ سب کچھ عجیب سا لگا، میں اس وقت اپنی ڈیٹنگ پر توجہ دے رہا تھا جب وہ (پوپی جس سے ٹی وی شو میں ڈیٹنگ کر رہی تھی) میرے پاس سے گزرا، اس کے لمبے بال تھے اور وہ دوسرے مردوں سے مختلف نظر آرہا تھا۔‘

’میں ایسے محسوس کر رہا تھا کہ جیسے یہ سب کچھ کافی دلچسپ ہونے والا ہے۔ یہ واقعی ہو رہا ہے، میری دوست کسی اور مرد کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہے، میں کسی اور لڑکی کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہا ہوں، یہ بہت عجیب و غریب لگا۔‘

’اس ڈیٹنگ تجربے کے بعد جب میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں واپس آیا تو ایک بہت ہی اجنبی سے احساس پیدا ہو رہا تھا۔ یہ ایک بے یقینی کی سی کیفیت تھی ۔۔۔ ہمیں اپنے فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی، یہ مجھ سے پہلے ہی لے لیا گیا تھا، اور اب یہ سب کچھ میرے ذہن میں گھوم رہا تھا۔‘

’میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ تو صرف ایک ٹی وی شو ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، لیکن یہ بہت ہی حقیقی محسوس ہوا۔ یہ کتنی حیران کن بات ہے کہ ایک ٹی وی شو جو لطف اندوز ہونے کے لیے ہوتا ہے وہ حقیقی زندگی محسوس ہونے لگے۔ میں تو بھول ہی گیا تھا کہ میں ٹی وی شو میں ہوں۔‘

’لاک ڈاؤن کے دوران ہم چار ماہ تک اکھٹے رہے اور یہ بہت اچھا لگا تھا۔ ہم نے گھر پر بہت سارے کام کیے اور ہم نے محسوس کیا کہ ہم آخر کیا چاہتے ہیں۔ ہم نے محسوس کیا کہ ہم بہت سارا سفر کرنا چاہتے ہیں اور دونوں بہت زیادہ تخلیقی ہیں۔ میں دنیا بھر کا سفر کرنا چاہتا ہوں اور فلمنگ کرنا چاہتا ہوں۔ اور پوپی تو ڈرائینگ میں بہت اچھی ہے اور ہم دونوں اب زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے شوق میں ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔’

’میں نے دریافت کیا کہ پوپی کتنی آسانی کے ساتھ مجھے آرام دہ محسوس کراتی ہے۔ کچھ لوگوں کی وجہ سے آپ پریشان محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں لیکن میں نے محسوس کیا کہ پوپی مجھے ہرگز ایسا محسوس نہیں کراتی ہے۔ وہ مجھے ہمارے تعلقات میں خوشی دیتی ہے۔‘

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 16606 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp