آئیں دوستی نبھائیں
دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو اعتماد، یقین، محبت پر قائم ہوتا ہے۔ وہ دوست جو دکھ، درد تکلیف میں ساتھ دیتے ہیں ان کی زندگی میں اہمیت ہی کچھ اور ہوتی ہے دل چاہتا ہے کہ زندگی کا پل پل ان کے ساتھ بتایا جائے مگر چونکہ انسان بہت unpredicatable ہے اس لیے اس بات کا فیصلہ کرنا بھی کبھی کبھار مشکل ہوجاتا ہے کہ وہ دوست جس پر اندھا اعتبار کیا جا رہا ہے اس سے راز و نیاز کی باتیں کرنی بھی ہیں کہ نہیں انسانی نفسیات کو سمجھنے میں محنت نہیں وقت بھی درکار ہے ماہر نفسیات بھی کئی سالوں کی محنت کے بعد کسی نتیجہ پر پہنچتے ہیں اور اس نتیجے کو سامنے لانے کا مقصد دوستی جیسے رشتہ کو مضبوط کرنے کے لیے صلاح دینی ہوتی ہیں۔
آئیں میں آپ کو بتاتی ہوں کن باتوں کا دھیان رکھ کر آپ اپنی دوستی کو اور مضبوط کر سکتے ہیں۔
( 1 حد سے زیادہ مسکرانا
آپ کے ساتھ ہو سکتا ہے کبھی ایسا ہو کہ آپ اپنی دوست سے کوئی معمولی سا مذاق کریں مگر وہ کافی دیر تک اسے سوچ کر مسکراتا رہے اور آپ کہیں اب بھلا ایک چھوٹے سے مذاق پر اتنا مسکرانے کی کیا ضرورت؟ مگر ماہرین نفسیات کے مطابق وہ شخص جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہنستا ہے وہ خود کو اکیلا اور تنہا محسوس کرتا ہے اس لیے اس کا مسکرانے کا عمل محسوس کی جانے والی تنہائی دور کرنے کے لیے ہوتا ہے اس لیے اگر آپ کا دوست معمولی مذاق پر حد سے زیادہ مسکرائے تو آپ کو اس کی تنہائی دور کرنے کے لیے اسے اس بات کا احساس دلانا چاہیے کہ آپ اس کے ساتھ ہیں اور اسے خود کو تنہا سمجھنے کی ضرورت نہیں۔
( 2 زیادہ سونا
ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی بہترین دوست کے معمول میں تبدیلی آ جائے اور وہ حد سے زیادہ سونے لگے اور آپ کہیں تم کیا سونے کے لیے پیدا ہوئے ہو مگر آپ کو اس بات کا علم ہو نا چاہیے کہ اگر آپ کا دوست زیادہ سو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ اداس ہے اس لیے آپ کو اس سے پوچھنا ہے کہ وہ کیوں اداس ہے؟ اور آپ کے ہوتے ہوئے اسے اداس ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ تاکہ آپ اپنی دوستی کا حق ادا کرسکے۔
( 3 جلدی بولنا
وہ دوست جو آستین کے سانپ ثابت ہوتے ہیں بہت برے لگتے ہیں مگر ایک طریقہ ہے جس سے پتا چل سکتا ہے کہ وہ دوست جس پر آپ جان چھڑک رہے ہیں وہ صحیح ہے بھی کہ نہیں اور وہ یہ ہے کہ اگر آپ کا دوست کم اور جلدی بولتا ہے تو وہ راز رکھتا ہے اس لیے اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ دوستی کو قائم رکھنا ہے یا نہیں۔
( 4 عجیب انداز میں کھانا
کبھی ایسا محسوس ہوا ہے کہ آپ کے دوست نے بہت عجیب انداز میں کھانا کھایا ہے اور آپ نے سوچا ہو کہ ایسا کیوں ہوا ہے؟ کیونکہ ماہرین کہتے ہیں کہ عجیب انداز میں کھانا کھانے کا مطلب پریشان ہونا ہوتا ہے اس لیے آپ کو اپنی دوست سے اس کی پریشانی معلوم کرنی چاہیے ہے اور حل نکالنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ دوست وہ ہی بہترین جو پریشانی میں ساتھ دیں۔
( 5 چیخنا چلانا
آپ کے ساتھ یوں بھی ہوتا ہوگا کہ آپ کا دوست بے وجہ چیخنا چلانا شروع کردے اور آپ کہیں بیکار میں کیوں چیخ اور چلا رہے ہو؟ میں نے کون سی ایسی بات کردی ہے مگر بات یہ ہے کہ وہ چیخ نہیں رہا بلکہ اس بات کا اظہار کر رہا ہے کہ آپ اس سے گفتگو کریں اسے احساس دلائیں کہ وہ آپ کے لیے اہم ہے کیونکہ ماہرین کا کہنا کہ جو فرد چھوٹی چھوٹی باتوں پر چیختا چلاتا ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کے اسے پیار کی ضرورت ہے۔ اس لیے آپ کے دوست کو آپ کی توجہ اور پیار کی ضرورت ہے۔
دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جسے اگر نبھایا نہ جائے تو اس کا ہونا معنی نہیں رکھتا اور یقیناً معمولی معمولی باتیں ہی دوستی کے رشتوں کو مضبوط بناتی ہیں اس لیے یہ باتیں پڑھنے کے بعد جب آپ کی قریبی دوست کو بے وجہ ہنستے، زیادہ سوتے، کم اور جلدی بولتے، جلدی کھاتے، روتے اور چیختے دیکھیں تو اس کی مزاج پرسی کریں اور دوستی کا عملی ثبوت دیں۔
- فری لانسنگ - 09/09/2023
- مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مستحکم معاشرہ - 28/05/2023
- عورت گنہگار نہیں - 24/02/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).