مریخ پر جمہوریت نہیں ہو گی


اوے باپ رے چنے منے عرب امارات نے بھی مریخ پر راکٹوا بہیج دیو۔ ابے پہلا مسلم ملک سنا تو نے۔ اچھا اور بتا بھیجا کیوں ہے؟ پہلے چائے منگا پھر بتاتا ہوں۔ چھوٹے دو چائے۔ چل اب بتا۔ یار بڑے با وثوق خلائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے پر پہلے تو وعدہ کر کسی کو بتائے گا نہیں اچھا چل نہیں بتاتا اب بول۔

یہ جو جمہوریت ہے نا جو کچھ ہو رہا ہے دنیا جہاں میں اسی کی وجہ سے ہے۔ کیا جو کچھ ہو رہا ہے ٹھیک سے بتا۔ ابے یار یہ جنگیں۔ تیل کے پیچھے۔ پانی کے پچھے لڑائیاں یہ سب اسی وجہ سے ہے۔ تو نے دیکھا نہیں مشرق وسطی کا حال۔ شام عراق کی گلیوں میں بہتا لال پانی۔ افغانستان کی تباہی۔ ہر نئے ہتھیا ر کا ٹیسٹ گراؤنڈ۔ انسانیت کا قبرستان۔ او تو پھر اس کا مریخ پر راکٹ بیجھنے سے کیا خاص تعلق ہے؟ یہی تو راز کی بات ہے۔

اس راکٹ میں ایک تختی ہے اچھا کیسی تختی ہے؟ یوں سمجھ لے بہت بڑا آئی پیڈ ہے۔

اوئے کیوں بے وقوف بنا رہا ہے مریح پر انڑ نیٹ کہاں سے آیا انٹر نیٹ ہے نہیں اور تو چلا آئی پیڈ چلانے او ہو تو بھی نہ جلدی سے انگلی کر دیا کر پہلے پوری بات تو سن لے جا میں نہیں بتاتا۔ اچھا بول اب نہیں کرتا۔ ہاں تو وہ آئی پیڈ جیسا یہ تو نہیں کہا کہ آئی پیڈ ہے۔ مریخ تک زمین اور زمینی انسانوں کی کہانیاں پہنچ چکی ہیں۔ اس میں ہے کیا؟

اس میں احکام ہیں۔
کیا لکھا کیا ہے؟
سب سے پہلے نمبر پر لکھا ہے۔
خبردار۔ جمہوریت منع ہے۔
کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی کرنے والے کو فوری طور پر مریخ بدر کر دیا جائے گا۔
اور سزا زمین ہو گی۔ کیا مطلب۔ مجرم زمین پر رہے گا۔ ووٹ ڈالے گا اور مر جائے گا۔

اتنی سی بات کے لئے راکٹ کرائے پر لے کر دور خلا میں دوڑا دیا۔ اوئے یہ اتنی سی بات نہیں ہے اسی میں تو مریخ کی تباہی کا نسخہ کمیا ہے۔ یہ کیا۔ پنڈ وسیا نئین تے۔

کیا مطلب مریخ پر بادشاہت ہو گی۔ یہ عربی اور انگریزی بادشاہ ملکہ ایک ساتھ رہ لیں گے؟ ویسے سیاست شروع تو بادشاہت سے ہی ہوتی ہے۔ دیکھ للو اگر مریخ پر بھی سیاست ہو گی تو اس کا حال بھی زمین جیسا ہی ہو گا۔ اچھا۔ اور کیا ہے اس لکھا ہے؟

بچو کل ملا کر سات احکام ہیں۔ ہیں؟
کیا کیا ہیں؟
1۔ جمہوریت ممنوع ہے۔
2۔ گندم نہیں اگے گی۔
3۔ سرمایہ درانہ طرز معیشت نہیں ہو گا۔

4۔ کسی بھی قسم کی آ لودگی منع ہے۔ کوئی صنعت نہیں لگے گی جو آلودگی کا باعث بنے۔ تمام صنعتی مقاصد زمین سے حاصل کیے جائیں گے۔

5۔ چینی اور اس سے بنی تمام اشیا پر پابندی ہو گی۔
6۔ تمام قسم کے آتشی ہتیاروں اور منشیات پر پابندی ہو گی۔ جو انسانی جان کے لئے خطرہ ہوں۔
7۔ آزادی علم و فکر ہو گی۔ اور تعلیمی نظام امتحان اور گریڈز سے پاک ہو گا۔
اور ان سب احکامات کی خلاف ورزی کی سزا ایک ہی ہے۔ زمین بدری۔ بس۔
ارے یار تو خواب دیکھ رہا ہے یا دکھا رہا ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).