‘ووٹ کو عزت دو’: امریکی انتخابات پر پاکستانیوں کے دلچسپ تبصرے
امریکہ کا 46 واں صدر کون ہوگا؟ اس سوال کے جواب کا انتظار صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف لوگ بے تابی سے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ ساتھ دلچسپ چٹکلوں اور میمز کا بازار بھی گرم ہے۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے متعلق ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دلچسپ میمز گردش کر رہی ہیں۔ کوئی نتائج میں تاخیر پر اپنا حال میمز کے ذریعے بیان کر رہا ہے تو کوئی بازی جو بائیڈن کے حق میں دیکھ کر صدر ٹرمپ پر میمز بنا رہا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی ان ہی میمرز بھی شامل ہو گئی ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صدر ٹرمپ سے متعلق ایک مزاحیہ میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج کی رات وائٹ ہاؤس میں کچھ ایسا ماحول ہے۔
https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1324452569566109697
ایک اور صارف نے امریکی الیکشن کے نتائج میں پیدا ہونے والی سنسنی کو مشہور ویب سیریز ‘مرزا پور’ سے ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات کی جو صورتِ حال چل رہی ہے وہ ‘مرزاپور ٹو’ سے زیادہ دلچسپ اور ڈرامائی ہے۔
The stuff going on currently i.e. #USAelection2020 is way more dramatic and fun to watch compared to Mirzapur 2. The way #BidenHarris2020 and #Trump2020 is going on is quite amazing.
Clearly, Mirzapur 2 failed our expectations. pic.twitter.com/mjjR7QUfFB— Het Daftary🇮🇳 (@DaftaryHet) November 4, 2020
ایک اور صارف نے امریکی ریاست نیواڈا سے نتائج میں تاخیر پر کچھ یوں تبصرہ کیا۔
https://twitter.com/PSuraj_1729/status/1324414752345354240
نیواڈا کے ہی نتائج سے متعلق ایک ٹوئٹر صارف نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے نیواڈا کے پولنگ اسٹیشنوں میں کام کرنے والوں کو پتا چلا ہے کہ دنیا ان پر انحصار کر رہی ہے تو وہ ایسے ووٹ گن رہے ہیں۔
Nevada pol workers after knowing that human race depends on them #Nevada2020 #Nevada #USElection2020 #USAelection2020 #nevadaplease #nevadavotes pic.twitter.com/tFPSajanUA
— ⵙⴻⵢⴼ ⴱⴻⵏⴽⴰⴽⴰ (@erabil05) November 5, 2020
ایک اور صارف نے امریکی انتخابات کے نتائج کے انتظار کو کچھ یوں بیان کیا۔
https://twitter.com/yessirtns/status/1324576941555396608
عبداللہ بن وقاص نامی ایک صارف نے صدر ٹرمپ کی پرانی ٹوئٹ اور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھون برگ کی حالیہ ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انتقام ہمیشہ خوب صورت ہوتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 2019 میں گریٹا تھون برگ کو غصہ کم کرنے کا مشورہ دیا تھا اور یہ حساب گریٹا نے صدر ٹرمپ کی الیکشن سے متعلق ٹوئٹ پر وہی جواب دے کر چکا دیا
#TrumpMeltdown #ElectionResults2020, #USAelection2020
Revenge always has a beauty. pic.twitter.com/YP9B4TrZ3Q— Abdullah Bin Waqas Khan (@AbdullahRind990) November 6, 2020
ایک ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جو بائیڈن سوئنگ اسٹیٹس کے نتائج کو اس طرح اپنے حق میں پلٹ رہے ہیں
Biden flippin' states like #Election2020 #Georgia #TrumpMeltdown pic.twitter.com/YNvl7Q59AX
— Gert Huskens (@gerthuskens) November 6, 2020
میمز کی بات ہو اور پاکستانی پیچے رہ جائیں، ایسا ہو نہیں سکتا۔ امریکی انتخابات اور اس کے نتائج کو پاکستانی میمرز نے اتنی دلچسپی سے دیکھا کہ اسے اپنی سیاست سے ہی جوڑ لیا۔
مثال کے طور پر عاصم شیخ کی یہ پوسٹ دیکھیے جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بٹھا دیا ہے اور کہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ نے الیکشن ہارنے کے بعد پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد ‘پی ڈی ایم’ جوائن کر لیا ہے۔
Breaking News
TRUMP joins PDM after losing in Election.
#USAElection2020 pic.twitter.com/HilU2gDn1o— Asim Sheikh (@AsimSheikh11) November 5, 2020
جام جازم نے صدر ٹرمپ کی ایک جعلی ٹوئٹ شیئر کی جس پر "ووٹ کو عزت دو” درج تھا۔ اور ساتھ میں لکھا کہ صدر ٹرمپ نواز شریف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 😅😅 https://t.co/xJmYswU2i6
— JaAm Jazim (@J_Jazim) November 4, 2020
شمع جی نامی اکاؤنٹ نے صدر ٹرمپ کی فون کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "ہیلو محمد زبیر! کیا آپ کا پینٹاگون میں بھی کوئی بچپن کا دوست ہے؟”
میر ثاقب نے جہانگیر ترین کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ اصل تبدیلی امریکہ میں۔ اصل تبدیلی امریکہ میں۔۔ جہانگیر ترین کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ طلب کر لیا۔
فضل رحمان نے کہا سنا ہے کہ صدر ٹرمپ نواز شریف بننے جا رہے ہیں۔
ایک اور صارف نے عمران خان کی تصویر پر صدر ٹرمپ کا چہرہ لگا دیا اور لکھا کہ میں الیکشن جیتنے کے بعد وائٹ ہاؤس کو یونیورسٹی بنا دوں گا۔
احمد گل نامی ایک صارف نے تو ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ کو الیکشن جتوا دیا اور ان کے "ڈیرے پر حامیوں کا جشن اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے” بھی کرائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیرے پر حامیوں کا جشن شروع۔۔ڈھول کی تھاپ پر رقص
Congratulations @POTUS ❤ pic.twitter.com/I5jgG9YQ77— Ahmad Gill (@IAhmadPatriot) November 4, 2020


