بائیڈن اور ٹرمپ کے حمایتی ہالی وڈ ستاروں کا غیر حتمی نتائج پر ردِ عمل

ہالی وڈ اور امریکہ کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی ستاروں اور نمایاں شخصیات نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی کامیابی کی خبروں پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ہالی وڈ کی قدامت پسند سیاست کی پیروکار شخصیات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں ردعمل کا اظہارکیا اور بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ہفتے کی دوپہر امریکہ کے بیشتر نشریاتی اداروں کی جانب سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے تحت صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی فتح کی خبریں آنے کے فوری بعد امریکی اداکاروں اور اداکاراؤں، فلم سازوں اور گلوکاروں نے اپنے ردِ عمل کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کیا۔امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے بائیڈن اور کاملا ہیرس کی کامیابی کی رپورٹ پر اپنے تاثر کو یوں ٹوئٹ کیا، "خدا کا شکر ہے۔”
https://twitter.com/ArianaGrande/status/1325116160044490753
گلوکارہ لیڈی گاگا نے ٹوئٹ کی ہے کہ وہ امریکہ کے نئے کمانڈر اِن چیف اور پہلی خاتون نائب صدر پر اپنی محبتیں نچھاور کرتی ہیں۔ ان کے بقول اس انتخاب سے امریکہ کے عوام نے دنیا بھر کو ہمدردی اور بہادری کا پیغام دیا ہے۔
. @JoeBiden @KamalaHarris and the American people, you just gave the world one of the greatest acts of kindness and bravery humanity has ever seen. ❤️ 🙌🙌 nothing but love for our new Commander in Chief and the 1ST female VP elected to the White House. Also, way to go PA 😭❤️ pic.twitter.com/uXiMTWs6Hk
— Lady Gaga (@ladygaga) November 7, 2020
اداکار مارک روفالو نے لکھا ہے کہ ہم نے اس مقصد کے لیے سخت محنت کی اور اس راہ میں کئی خوب صورت لوگوں کو کھویا۔ اب ان کی یاد منانی چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔
Good work everyone! We worked very hard for this. We lost so many beautiful people and we must celebrate for them and move forward henceforth in a good way. https://t.co/Wzb7PxLOap
— Mark Ruffalo (@MarkRuffalo) November 7, 2020
اداکار اور ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا ہے وہ جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کو وہی پیغام دینا چاہیں گے جو وہ ہر انتخاب کے بعد دہراتے ہیں کہ میں آپ کی کامیابی کا متمنی ہوں کیوں کہ آپ کی کامیابی اس ملک کی کامیابی ہے۔
Congratulations to President-elect @JoeBiden and Vice-President-elect @KamalaHarris. I say this after every election, and I’ll repeat it now because some people need to hear it more than ever: I’m rooting for you, because your success is the country’s success.
— Arnold (@Schwarzenegger) November 7, 2020
اداکارہ وایولا ڈیوس نے تواتر سے کئی ٹوئٹس اور انسٹاگرام پوسٹس کی ہیں جن میں انہوں نے جو بائیڈن کی فتح پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CHTBAu6hrdx/?utm_source=ig_embed
اداکارہ ریز ودراسپون نے جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کو مبارک باد دی ہے اور لکھا ہے کہ یہ ہماری قوم کی تاریخ کا شان دار لمحہ ہے۔
What a tremendous moment in our nation’s history ! 🇺🇸 Congrats to our new President @JoeBiden and the First Female Vice President in our history @KamalaHarris 🙌🏼🙌🏼🙌🏼
— Reese Witherspoon (@ReeseW) November 7, 2020
معروف اداکارہ اور کامیڈین ملیسا مک کارتھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر "شکریہ” کے پیغام کے ساتھ آنجہانی ری پبلکن سینیٹر جان مکین اور امریکہ میں سیاہ فاموں کے حقوق کی جدوجہد کے آنجہانی رہنما اور جارجیا سے ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن رہنے والے جان لوئس کی ایک فرضی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کی روحیں جنت سے زمین کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CHTdXNErQEG/?utm_source=ig_embed
ماضی کے مشہور راک بینڈ دی رولنگ اسٹونز کے بانی رکن اور معروف برطانوی موسیقار مِک جیگر نے لکھا ہے کہ وہ ایک ایسے امریکہ کا دوبارہ سفر کرنے کے منتظر ہیں جو سخت الفاظ اور ایک دوسرے کو برے ناموں سے پکارنے سے پاک ہوگا۔
I’m so looking forward to coming back to an America free of harsh words and name calling and be amongst people who I know have common ground and harmony. It’s a challenge but it can be done!
— Mick Jagger (@MickJagger) November 7, 2020
بائیڈن کی فتح کی خبریں نشر ہونے کے بعد کئی شوبز شخصیات نے بائیڈن کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CHS-sOthsr1/?utm_source=ig_embed
https://www.instagram.com/p/CHTDCUhHq70/?utm_source=ig_embed
ہالی وڈ کے کئی ستاروں نے کاملا ہیرس کی تصویریں اور ان کے لیے اپنے پیغامات بھی جاری کیے ہیں اور انہیں امریکی تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدر ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
https://twitter.com/OfficialJLD/status/1325123962041364481
جہاں کئی ہالی وڈ ستارے جو بائیڈن کو مبارکباد دے رہے ہیں تو وہیں صدر ٹرمپ کے حمایتی ادکار ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے مطالبات اور صدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
اداکار کیون سوربو نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہے ہر غیر قانونی ووٹ کو پھینک دیں اور دوبارہ گنتی کریں یہ کوئی اتنا مشکل عمل نہیں ہے۔
سوربو نے کہا کہ امریکی عوام اب بھی سوئنگ ریاستوں سے ووٹنگ کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے تاہم ڈیمو کریٹس منافقت کرتے ہوئے اپنی فتح کا اعلان کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی ٹوئٹ کی کہ بیجنگ میں جشن کا ماحول ہے اور اس بات سے ہی ہمیں صورتِ حال کا اندازہ ہو جانا چاہیے۔
Beijing is celebrating right now, that should tell you everything you need to know…
— Kevin Sorbo (@ksorbs) November 8, 2020
اداکارہ کرسٹی ایلی نے بھی امریکی نشریاتی اداروں کی جانب سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جو بائیڈن کو کامیاب قرار دینے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اُٹھا دیے۔
C’mon!! All the known, before the election, swing states are the ones having trouble and not able to count in one day?! .. That doesn’t raise questions with anyone other than Trump voters? Come on now.. C’mon. Cooooooooome oooooooooon
— Kirstie Alley (@kirstiealley) November 7, 2020
امریکی اداکار اسکاٹ بائیو نے بھی صدر ٹرمپ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لبرلز دھوکہ دیتے ہیں اور اُنہیں یہ بھی پرواہ نہیں کہ یہ معمر شخص کیسے جیت گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ اور سپریم کورٹ میں اب بھی ری پبلکنز کو برتری حاصل ہے۔
Liberals cheat and don't even care how the "old white man" won.
Republicans still have the Senate, the Supreme Court and know the truth. Peace 🇺🇸 pic.twitter.com/PLh52ia1h2— Scott Baio (@ScottBaio) November 7, 2020

