انصار عباسی مذہب کی عینک اتار کر دیکھیں


\"mohsin-shahbaz\"آپ صرف ایک مرتبہ مذہب کی عینک اتار دیں، آپ کو دنیا کے مزید رنگ تو دکھائی دیں گے ہی، آپ کو نظر آئے گا اسکول سے چھٹیاں جون اور جولائی میں ہوتی ہیں۔ جشن آزادی اگست میں، یوم دفاع ستمبر میں منایا جاتا ہے، راحیل شریف نومبر میں ریٹائر ہوتے ہیں اور ڈاکٹر عبدالسلام کے لیے نوازش ربیع الاول میں نہیں دسمبر میں ہوتی ہے۔ ہمارے دیس میں انگریزی کیلینڈر رائج ہے، ہمارے یہاں سال کی ابتدا جنوری سے ہوتی ہے نہ کہ محرم سے۔ ہمیں چھٹی وغیرہ بھی اتوار کو میسر آیا کرتی ہے، شاید ہمارے یہاں ایک عدد جمہوریت بھی ہوا کرتی ہے نہ کہ خلافت، ہم چوری کرنے پر نا تو کسی کے ہاتھ کاٹا کرتے ہیں اور نا ہی جینز پہننے پر کسی خاتون کو کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے، شاید آج تک بلاگ لکھنے پر ہم نے کسی کا سر بھی قلم نہیں کیا۔

مجھے پریشانی نہیں بلکہ حیرانی ہے کہ آپ واقعات، تہوار، تاریخوں وغیرہ کو مذہبی تقویم میں لکھتے پڑھتے اور یاد رکھتے ہیں، آپ ہم سب میں رہتے ہوئے بھی کتنے مختلف ہیں، آپ ہم سے مختلف نظام کو فالو کر رہے ہیں، ہمارے لیے ماہ دسمبر ہے، بھیگا بھیگا سا دسمبر اور آپ کے لیے یہ ربیع الاول (جو کہ ہمارے لئے بھی ہے) ہے، جس میں آپ کے مطابق مسلماںوں کے اسلامی بم کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ انصار عباسی صاحب آخری مرتبہ آپ کی تنخواہ محرم کے مہینے میں آئی تھی یا اکتوبر کے مہینے میں؟ آپ نے بل وغیرہ کب اور کس ماہ کے ادا کیے تھے؟ وہ ضرور نومبر، دسمبر، اکتوبر کے ہوں گے۔ نہ کہ محرم ، رمضان یا شعبان کے۔

سر حکومت نے ایک احسن قدم اٹھایا، چونکہ آپ نے مذہب کی عینک لگا رکھی تھی، آپ اس میں کچھ اور دیکھ ہی نہیں سکے۔ آپ صرف ایک مرتبہ مذہب کی عینک اتاریں آپ کو وزیر اعظم کا یہ قدم ربیع الاول نہیں دسمبر میں نظر آئے کا اور یوں آپ کے تمام تر تحفظات دور ہوجائیں گے۔ آپ کا مفروضہ دم توڑ جائے گا۔

سر آپ سے گزارش ہے اچھی کتب پڑھا کریں، اچھا لکھا کریں اور اچھے دوستوں کے ہمراہ وقت گزارا کریں وگرنہ آپ بگڑ جائیں گے۔ اور پاکستانی میڈٰیا شکایت کرتا دکھائی دے گا، ہمارے عظیم صحافی، اسلام کے محافظ وغیرہ وغیرہ کو کسی نے خراب کر دیا، سازش کر دی اور اس میں بھی نام امریکا یا اسرائیل کا جھٹ سے لے دیا جائے گا۔ جی ہاں،صرف آپ ہی نہیں، ہمارے یہاں بہت سے انصار عباسی موجود ہیں۔ بس مذہب کی عینک اتار کر حقائق کی پہن لی جائے تو بہت سی غلط فہمیوں سی بچا جا سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments