خدا، فطرت اور خلیل الرحمان کا مرد

قلم کاٹ دار ہونا، چرب زبان ہونا یا پھر کسی ڈائیلاگ کا مقبول عام ہونا اس کے درست ہونے کی دلیل نہیں ہوا کرتا، بلکہ اکثر اوقات خالی اذہان ہی اونچا لہجہ رکھا کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک ڈرامہ خاصہ مقبول ہوا، حیران کن طور پر ڈرامے کے ساتھ ہی لکھاری کی بھی شہرت ہونے لگی۔ لکھاری صاحب کا ایک کلپ نظر سے گزرا موصوف فرماتے ہیں کہ خدا نے مرد کو اپنی فطرت پر پیدا کیا، جیسے خدا

Read more

رانا ثنا کے نام ایک کنوارے کا خط

رانا صاحب، شادی شدہ افراد نے افواہ پھیلا رکھی ہے کہ کنوارا آدمی بھرپور زندگی گزارتا ہے، آزادی جیسی نعمت سے بھرپور لطف اندوز ہوتا ہے۔ اپنی مرضی سی ٹی وی کا چینل بھی بدل سکتا ہے۔ تاثر کسی حد تک درست ضرور ہے مگر! اس عیاشی کے چند مسائل بھی ہیں۔ جیسا کہ کنوارا آدمی بغیر کسی خاتون کے شاپنگ مال میں نہیں جاسکتا۔ بندہ اگر کنوارا ہے اور ذرا سا جوان بھی تو اسے ٹھرکی تصور کرلیا جاتا

Read more

اردو برائے فروخت

یہاں سب بکتا ہے، کوئی مذہب بیچ رہا ہے تو کوئی حقوق نسواں ایسے میں بھلا اہل اردو کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں، یوں بھی مفت میں سفر، اخباروں میں تصویر اور خودنمائی کے لیے کوئی جواز تو چاہیے۔ تو بس منعقد ہو گئی اردو کانفرنس! ہر سال ہوتی ہے۔ حیران کن طور پر، ہر سال کی طرح اب کی بار بھی وہی پرانے چہرے، بڈھے لکھاری، بوسیدہ خیالات اور اردو کے زوال کے نوحے۔ ان سے کوئی پوچھے آپ

Read more

کیا حکومت اور فوج ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں؟

اختیار کھو دینا بہت آسان ہے مگر واپس لینا مشکل۔ آج تک وطن عزیز کے اداروں پر سیاست میں مداخلت کرنے، عدالتوں کو ڈرانے اور دھمکانے، فارن پالیسی پر قبضہ کرنے جیسے الزامات لگا کرتے تھے۔ جس کی بنیاد پر کسی بھی خرابی میں مخصوص اداروں کے کردار سے متعلق مختلف کہانیاں گردش کرتیں۔ حیران کن طور پر اداروں نے خود کو بدلنے یا الزامات پر غور کرنے کی بجائے اسے دشمن کی سازش اور ففتھ جنریشن وار قرار دیا۔

Read more

مسلم امہ کا تصور اپنی افادیت کھو چکا؟

اسلامی ملک ایک دوسرے کے بھائی ہیں، ان کے مفاد، دوست، دشمن، نظریات مشترک ہیں اور ان ممالک کو ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دینا ہے۔ پاکستان نے اس نظریے کی ترویج کی۔ مسلم امہ کا لفظ گڑھا گیا اور پھر امہ کے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہا۔ یہ ایک مفروضہ تھا جو مختلف مفادات کے حصول کا آسان راستہ سمجھا گیا۔ جس کے تحت ہم نے دوسرے ممالک کی جنگیں لڑیں اور پیسے بنائے۔ بھارت نے مقبوضہ

Read more

خورشید شاہ کے ساتھیوں سے تفتیش

پہلے ہی شاہد خاقان عباسی نے گرفتار ہوکر نیب والوں کے لیے مصیبت کھڑی کررکھی تھی کہ ایل این جی اور معیشت جیسے موضوعات پر تفتیشی افسران کی گرفت نہیں ہے۔ الٹے سیدھے سوالات سابق وزیر اعظم سے کرتے رہتے ہیں کہ آپ نے بطور وزیر اعظم گاڑی کیوں استعمال کی؟ شاہد خاقان نے بھی خوب جواب دیا تو کیا میں تانگہ استعمال کرتا؟ اس ہی طرح ایک پیشی کے موقع پر شاہد خاقان نے میڈیا سے کہا کہ نیب

Read more

تنخواہ پر ماں اور بیوی میں جنگ

شادی کے بعد خاوند کی پہلی پہلی تنخواہ آتی ہے۔ شوہر ہنسی خوشی لفافہ لیے بیوی کے پاس دوڑا چلا آتا ہے۔ بیڈ پر اس کو اپنے سامنے بٹھاتا ہے۔ وہ حسرت بھری نگاہوں سے دیکھنے لگتی ہے۔ خاوند کو نہیں لفافے کو! شوہر پیسے باہر نکالتا ہے۔ ایک، دو، تین، چار، پانچ۔ بیگم یہ پانچ ہزار آپ کے اور پانچ ہزار میرے۔ باقی پیسے لفافے میں واپس ڈالتا ہے اور خوش ہو کر کہتا ہے یہ پیسے امی کے۔

Read more

لمبی زبان اور عقل کا فقدان

سیانے کہہ گئے ہیں پہلے تولو پھر بولو۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اس نصیحت کو شاید سابقہ حکومتوں کی سازش سمجھتی ہیں۔ یا پھر بھینسوں کے ساتھ ساتھ حکومت شرم و حیا بھی نیلام کر بیٹھی ہے۔ کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔ وطن عزیز میں زلزلے سے تباہ کاریاں بھی ہوئی ہیں اور اموات بھی۔ ایسے میں فردوس صاحبہ نے زلزلے کی وجہ تبدیلی سرکار کو قرار دیدیا ہے کہ

Read more

کہانی بریکنگ نیوز کی

آج پھر دیر کردی آنے میں؟ یارتم وقت کی پابندی کب سیکھوگے؟ دیکھو اب تمہاری حاضری دیر سے لگے گی اور تنخواہ سے آدھے دن کے پیسے کٹ جائیں گے۔ وہ ایک ہی سانس میں بول کر خاموش ہوئی تو یاور جیسے پھٹ پڑا! کون سی تنخواہ؟ جو آتی ہی نہیں۔ جو بھیک کی طرح ملتی ہے۔ یار زندگی ہاتھ منہ دھو کر پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ پہلے بائیک پنکچر ہوگئی اور پھر لفٹ کے لیے کافی دیر انتظار کرنا

Read more

والدین کی تربیت بھی درکار ہے

دو سو روپے سے لے کر پانچ سو روپے تک میں ایک بچے کے کچھ وقت کو خریدا جا سکتا ہے۔ کسی بھی ٹرک کے اڈے پر، بس کے اڈے پر، ریلوے اسٹیشن کے آس پاس، بازاروں میں یہاں تک کہ بڑے شہروں کے پارکوں میں، ویڈیو گیمز کی دکانوں پر، اسنوکر کلبوں میں۔ جناب حکم کریں۔ بچہ حاضر ہے۔ تھوڑے سے پیسے دیں۔ اپنی آگ بجھائیں اور معاشرے میں پھر سے پارسا بن جائیں۔ کسے نہیں معلوم؟ خبریں آتی

Read more

شادی کے پانچ برس بعد۔۔۔ ہم دونوں بدل گئے

سنو! ہم دونوں مختلف ہیں۔ میں جب پریشان ہوتا ہوں تو خاموشی کو اوڑھ لیتا ہوں۔ حجوم سے فرار چاہتا ہوں۔ تنہائی تلاش کرتا ہوں۔ کوئی کونا جہاں میرے سوا کوئی نہ ہو۔ کوئی بھی نہیں! سکون سے بیٹھ کر اپنے مسئلے کا حل تلاش کرتا ہوں۔ سوچتا ہوں۔ ساری توانئیاں ایسے حل پر صرف کرتا ہوں جس سے مسئلہ ختم ہوسکے۔ تم شکوہ کرتی ہو۔ میں تمہارے پاس موجود ہوتے ہوئے بھی تمہارے ساتھ نہیں ہوں۔ میں بات کیوں

Read more

کراچی لندن کو دکھ سناتا ہے

پیارے لندن، تمہارا خط ملا، پڑھ کر کچھ دیر کو میرا موسم بھی سہانہ ہوگیا۔ شاہراہوں پر لگے دلوں کو گرماتے گرم بلب، دھول اور مٹی سے پاک سڑکیں، صوتی آلودگی سے پاک فضا، مسکراتے چہرے، طرح طرح کی ثقافتوں اور زبانوں کے حامل مسکراتے انسان، کھیلتے کودتے بچے۔ میل ملاپ کرتے نوجوان۔ پیارے بھائی تمہارے خط نے مجھ پر عجب کیفیت طاری کردی۔ میں ماضی میں کھو گیا۔ جوانی کے دن یاد آگئے۔ جب یہاں کراچی میں چڑیاں چہچہاتی

Read more

بن لادن اور خیبرپختونخوا کی کچی کلیاں

اسلام کا ہیرو نمبر ون میرا شیر اسامہ بن لادن میرے شیر اسامہ نہ گھبرا ابھی ایک اسامہ دیکھا ہے اب لاکھ اسامے دیکھو گے اسلام کا ہیرو نمبر ون۔ میں اسکول میں تھا، جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کردیا۔ اچانک ایک روز اسکول کی اسمبلی میں قرآن کی تلاوت کے ساتھ یہ نظم بھی پڑھی گئی۔ اساتذہ نے نظم پڑھنے والے بچے کو خوب سراہا، تالیاں پیٹی گئیں۔ مکمل بول مجھے یاد نہیں چند اشعار اوپر لکھ دیے

Read more

آزاد نسل تشکیل دینے کی دیسی گائیڈ

بچوں کو بالکل بھی تنہا مت چھوڑیں آج کل کی نسل کو پرائیویسی نامی عجیب بیماری لاحق ہے۔ یہ ذرا سے جوان کیا ہوجائیں۔ زندگی کی بیس، پچیس بہاریں کیا دیکھ لیں خود کو عقل کل سمجھنے لگتے ہیں۔ ایسے میں سب سے پہلے اپنے لیے الگ کمرے کی مانگ کی جاتی ہے۔ جو کہ ہرگز ہرگز پوری نہ کریں۔ تنہائی غلط خیالات کو جنم دیتی ہے اور غلط خیالات کسی بھی شیطانی عمل کی جانب لے جاسکتے ہیں۔ لہذا

Read more

کیا میں اپنی بہن کو ڈیٹنگ کرنے دوں گا؟

ہم نے لکھا، ماں باپ سے اولاد کو ڈیٹنگ کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ جذباتی رد عمل سامنے آیا۔ سوال ہوا۔ اپنی ماں اور بہن کو بھی ڈیٹنگ کی اجازت دوگے؟ حیرت انگیز طور پر سب ہی نے مجھ سے میری ماں اور بہن کے بارے استفسار کیا۔ پڑھنے والوں نے میری ماں اور بہن کو تو یاد رکھا مگر باپ اور بھائی کو فراموش کردیا۔ صرف ماؤں اور بہنوں کے بارے میں ہی سوال ثابت کرتا ہے کہ مردوں کو ڈیٹنگ اور سیکس کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں۔ یا پھر ڈیٹنگ مردوں کے لیے برائی ہی نہیں سمجھی جاتی۔ یعنی مرد کچھ بھی کرے۔ عورت کو اجازت چاہیے۔ کیوں؟

Read more

سینما سکینڈل: پیار کرنے دیں

کیا آپ نے کبھی کسی سینما میں جاکر کچھ رومانوی کرنا چاہا؟ یا سوچا؟ آخر چند جوڑوں نے پیار کرنے کے لیے سینما ہی کا انتخاب کیوں کیا؟ کہیں اور بھی تو کرسکتے تھے۔ کہیں اور کہاں؟ یہاں ایک اور سوال جنم لیتا ہے۔ اگر آپ کسی کا سر سے پاؤں تک احتساب کرنا چاہتے ہیں تو نیب کے دفتر کے سوا آپ کے پاس کیا کیا آپشن موجود ہیں؟

Read more

ڈیٹنگ کی ٹنڈر موبائل ایپ اور نوجوان لاشیں

اجنبی کو اپنی جانب متوجہ کرنا پھر اس سے دوستی کرنا اور معاملات کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھاتے ہوئے کسی جوان دل کی دھڑکن بن جانا ایسا ہنر ہے جو کسی درسگاہ میں نہیں سکھایاجاتا۔ چند دوست اور سہیلیاں اس معاملے میں معاون ضرور ثابت ہوتے ہیں۔ وہ بھی اگر تجربہ کار ہوں تو۔ موبائل فون پر ٹنڈر (Tinder) ایپلیکیشن نے مگر ان معاملات کو انتہائی سادہ بنادیا۔

نوجوان محبوب کی تلاش اب گھر بیٹھے ٹنڈر پر ہی کرلیتے ہیں۔ آسانی یہ بھی ہے کہ یہاں موجود لوگوں کو معلوم ہوتا ہے وہ کیا؟ کس لیے؟ کیسے؟ اور کیوں کررہے ہیں۔ اکثر نوجوان اسے صرف وقتی طور پر ملاقات اور جنسی آسودگی کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بہت زیادہ تعلیم یافتہ، خوشحال اور آزاد خیال ہوتے ہیں۔ ان کا تعلق معاشرے کے اعلی طبقے سے ہوتا ہے۔ لہذا ٹنڈر کے کھلاڑی اس کھیل کو بڑی ہی رغبت سے کھیلتے ہیں اور زندگی کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Read more

پردیسی ماں کی عید

عید کا روز تھا، یہ خوشیوں بھرا دن اس کے لیے خاصا بورنگ ہوا کرتا تھا۔ لہذا وہ دن بھر ٹیلیویژن دیکھتی اور جب تھک جاتی تو لمبی تان کر سو لیتی۔ آج کے روز مگر وہ کچھ زیادہ ہی اداس، خاموش، سہمی ہوئی اور افسردہ تھی۔ لہذا گھر کا ماحول بھی سوگوار تھا۔ دن بھر گھر میں عجیب سی ویرانی کا راج رہا۔ بے پناہ خاموشی اور شدت کی گرمی! خوشیوں بھرا عید کا سورج یوں ہی ڈھل گیا

Read more

خواجہ سرا کا فواد چوہدری کے نام خط

محترم فواد چوہدری،

حال ہی میں آپ نے ٹوئٹ کی اور ایک اینکر سے متعلق کہا کہ وہ خسروں جیسی شرٹس زیب تن کرتے ہیں۔ آپ کی اس بات میں کافی کڑواہٹ محسوس ہوئی۔ آپ نے خسروں جیسے کپڑے پہننے کا تعنہ دیا اور اپنے مرد ہونے پر فخر کیا۔ ذرا سوچیے آپ خود کتنے خوش شکل؟ خوش مزاج؟ خوش گفتار؟ یا خوش لباس ہیں؟ اپنے آپ سے سوال کریں۔ ضمیر جھوٹ نہیں بولتا۔ آپ کو جواب مل جائے گا۔

Read more

زندہ دل دوستوں کی برینڈڈ شاپنگ

عید کے قریب آتے ہی خریداری کی گونج کانوں میں رس ضرور گھولتی ہے۔ کئی منچلے چوڑیوں کا اسٹال محض حسین کلائیوں کی تعریف کے لیے ہی لگالیا کرتے ہیں، کہتے ہیں جانی یہ کلائی ہی تو ہے جس میں آکر چوڑیاں سانس لینے لگتی ہیں۔ دوپٹے پیکو ہوتے ہیں، مہندی رچا کرتی ہے۔ بازاروں میں رونق ہوتی ہے۔رمضان اختتام کے قریب ہے مگر زندہ دل دوستوں سے بازاروں کے قصے سننے کو ملے نہ بازار میں اتری پریوں کی تعریف۔ خریداری کا بھی خاص تذکرہ نہ تھا۔ معاملہ شلوار قمیض تک ہی محدود رہا۔ میرے لیے یہ باعث حیرت تھا کہ نوجوانوں کی توجہ جینز پر زیادہ ہوتی ہے۔ عید پر آئندہ چھ ماہ کی خریداری کر لی جاتی ہے۔

Read more

جب مجھے انٹروورٹ کہہ کر پکارا گیا۔۔۔

دفتر میں کام کرنے والے اکثر ساتھی شکوہ کرتے ہیں کہ میں ان کی محفلوں میں نہیں جاتا، انہیں اہمیت نہیں دیتا، سنجیدہ سنجیدہ سا رہتا ہوں۔ کبھی کوئی حس مزاح نہ ہونے کا رونا رودیتا ہے تو کبھی کوئی دوست عجیب کہہ دیتا ہے۔ اکثر تو دکھی آتما کہہ کر اپنے دل کی تشفی کرتے رہے۔ حال ہی میں مگر مجھے ایک اجتماعی تحریک کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے نتیجے میں مجھے انٹروورٹ قرار دے کر کسی بھی محفل

Read more

یوٹیوبرز کی پاکستان کے نظام تعلیم پر ایف آئی آر

معروف یوٹیوبر اپنے شو میں نویں جماعت کی کمپیوٹر کی کتاب سامنے لائے۔ جس کا نصاب آئی ٹی کی تاریخ کے سوا کچھ نہیں بتا رہا تھا۔ تاریخ سے مراد فلاپی ڈسک کا سائز، اور استعمال، ماؤس میں استعمال ہونے والی بال، کی بورڈ سے کیا کام لیا جاتا ہے، سی ڈی روم، سی پی یو کیا ہوتا ہے؟ مانیٹر کسے کہتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ

Read more

محتسب کی ڈائری کا ایک ورق

بادشاہ میرے دربار میں حاضر ہوتے ہیں اور تھر تھر کانپتے ہیں، ایسا لرزہ طاری ہوتا ہے کہ ملک سنبھالنے والوں کے لیے چائے کے کپ کو سنبھالنا نا ممکن ہوجاتا ہے۔ میں بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔ شہزادوں کو اپنے نوکروں کے سامنے با ادب بیٹھے دیکھتا ہوں تو اپنی طاقت پر رشک آتا ہے۔ کبھی کسی شہزادے سے پوچھ گچھ کی تصویر عام ہوجائے تو دنیا عبرت حاصل کرتی ہے۔ اکثر وزرا کو محض اس لیے بخش دیتا

Read more

کیا چیئرمین نیب کا احتساب ہو گا؟

ایک نجی ٹی وی چینل نے مبینہ طور پر چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو اور آڈیو کال نشر کی ہے۔ جس میں چیئرمین نیب اپنے دفتر میں بیٹھ کر ایک خاتون کے ساتھ نہ صرف دل لگی فرمارہے ہیں، اسے رقابت کے معنی سمجھا رہے ہیں، کسی اور مرد کے ساتھ دیکھے جانے کی صورت میں سنگین نتائج پر دھمکا رہے ہیں، بلکہ گلے سے بھی لگا رہے ہیں۔ آڈیو کال میں خاتون ناراض ہیں تو انہیں سر سے پاؤں

Read more

سیاستدان کی جنسی کمزوری

خبر بریک ہوئی۔ پاکستان کی بڑی سیاسی پارٹی کے رہنما کا دو سال سے لندن کے مہنگے کلینک میں جنسی علاج جاری ہے۔ ہیمرسمتھ کلینک دنیا بھر کے رئیسوں میں جنسی علاج کے لیے شہرت رکھتا ہے اور پاکستانی سیاستدان نے دورہ امریکا سے واپسی پر کلینک سے علاج کروایا۔ خبر کے مطابق پاکستانی سیاستدان نے ڈاکٹر سے ادویات کے باعث وزن میں غیرمعمولی اضافے کا شکوہ بھی کیا۔ یہ خبردیر تک ایک چینل کی زینت بنی رہی بعدازاں اسے

Read more

کیا پاکستان میں گاڑی بننے سے کوئی فائدہ ہو گا؟

یوں تو پاکستان میں گاڑیاں بنتی نہیں صرف جڑتی ہیں، اور جو جڑتی ہیں وہ بھی کچرا۔ پرانی ٹیکنالوجی، مگر نئے کے دام۔ حالت یہ ہے کہ یہاں جڑنے والی گاڑیوں کے اگر جاپانی ماڈل دیکھ لیے جائیں تو زمین اور آسمان جتنا فرق ہے۔ مثال کے طور پر جاپان سے آئی آلٹو گاڑی شکل صورت کے حساب سے تو جدید ہے ہی، اس میں معیاری اے سی، نئی ٹیکنالوجی کا حامل انجن، بہتر بریک، حادثے کی صورت میں بچاؤ کے لیے ایئر بیگ وغیرہ بھی موجود ہیں۔ جب کہ پاکستان میں جڑنے والی آلٹو گاڑی میں ایسی کوئی خصوصیت موجود نہیں۔ قیمت مگر جاپانی آلٹو کے برابر ضرور ہے۔

Read more

اوبر کے بارے میں جدید دنیا کی پریشانی

اوبر ایک ایسی ٹیکسی سروس ہے جس کی ملکیت میں کوئی بھی گاڑی نہیں ہے، عوام اس سروس کے ساتھ خود کو اپنی گاڑی سمیت منسلک کرتے ہیں اور روزگار کماتے ہیں۔ پاکستان میں بھی اس ہی سروس نے خاصی تبدیلی برپا کی۔ معاملات آسان ہوگئے۔ کچھ لوگ گھر بیٹھے گاڑی منگوانے لگے تو کچھ رزق کی تلاش میں گاڑی چلانے لگے۔ یہ دھندہ مگر جدت پر استوار تھا جس کے لیے موبائل فون اور سافٹ ویئر سے آشنا ہونا ضروری تھا۔ ہمارے دیس کے کام چور ٹیکسی ڈرائیور جو کرنا سکے لہذ آج کل کام نہ ہونے کے گلے شکوے کرتے پائے جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی نے انہیں بے رحمی سے کچلا اور آگے بڑھ گئی۔

Read more

میرے صحافی دوست کا ایمان کمزور پڑ رہا ہے

ہمارا دوست صحافت سے وابستہ ہے، صحافت سے میری مراد ٹیلیویژن پر جلوہ بکھیرنا نہیں بلکہ پس پردہ فرائض انجام دینا ہے۔ صحافت آج کل مگر زوال کا شکار ہے۔ اور یوں صحافی شدید معاشی دباؤ کا سامنا کررہے ہیں۔ ہمارے دوست کو بھی کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ یہاں تک تو صورتحال قابل برداشت تھی۔ ہوا مگر یہ کہ ہمارے صحافی دوست کا مالدار سیٹھ عمرے پر روانہ ہوگیا۔ اور یہاں ماہ رمضان نے ہماری زندگیوں میں دستک

Read more

محترمہ کو سمارٹ فون لینے پر مبارکباد

دور حاضر میں کوئی شخص بالغ ہو مگر موبائل فون کا مالک نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔ بلکہ جس قدر بلوغت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اس ہی طرح موبائل فون کی تعداد بھی بڑھتی جاتی ہے۔ یوں اکثر افراد کے ہاتھ میں دو فون دیکھنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ آخر ہم قوم ہی عاقل، بالغ اور مصروف ہیں۔ البتہ کراچی والوں کا معاملہ ذرا مختلف ہے کہ یہاں پر دو موبائل فون رکھنا رواج ہے۔ ایک مہنگا والا اپنے لیے تو دوسرا چوروں کے لیے۔

یوں تو یقین کرنا مشکل ہے مگر ہماری ایک ساتھی تاحال موبائل فون کی نعمت سے محروم تھیں۔ مطلب نہ فیس بک کا چسکا، نہ انسٹا کی عادت، نہ ٹوئٹ کی بیماری اور نہ ہی نائٹ پیکجز کا کوئی علم۔ پتہ نہیں ہماری یہ دوست جوانی کیسے گزار رہی تھیں۔ کبھی کبھی تو شک گزرتا تھا کہ شاید محترمہ نے ایک عدد سمارٹ فون خفیہ طور پر رکھا ہوا ہے۔ اور سب کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔

Read more

کیا آپ ماہر معیشت ہیں؟

انکل کیا آپ ماہر معیشت ہیں؟ جی بیٹا یہ ماہر معیشت کیا کرتا ہے؟ بیٹا ماہرمعیشت دوسروں کو یہ بتاتے بتاتے بہت سے پیسے کما لیتا ہے کہ پیسے آخر کمانے کیسے ہیں۔ واہ! انکل پلیز مجھے بھی کچھ بتائیں میں بھی بہت سے پیسے کما کر امیر ہونا چاہتا ہوں۔ برسوں سے انتھک محنت اور کوشش کررہا ہوں پر سب بیکار! بیٹا آج کے دور میں امیر ہونا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ کسی بھی ایک شعبے پر بھرپور توجہ

Read more

کیا فیصل کے جرم پر اس کی بہن کو ناچنے کی سزا ملے گی؟

لڑکی لاہور شہر کی تھی شاید اس ہی لیے اتنی ہمت کرگئی کہ شوہر کے ہاتھوں بدترین تشدد کے بعد پہلے گھر سے بھاگی پھر پولیس اسٹیشن پہنچی۔ پولیس والوں نے مقدمہ درج کرنے کے لیے رشوت طلب کی تو بھی نہ رکی۔ وہ اس مقام پر بھی ٹوٹ سکتی، شکست تسلیم کرسکتی تھی اور رو دھو کر واپس اس ہی مکان میں جا سکتی تھی۔ جہاں اس کو نہ صرف اپنے خاوند کے دوستوں کے سامنے رقص کرنا پڑتا بلکہ ان کی طرح طرح کی خواہشات بھی پوری کرنا پڑتیں۔ وہی گھر جہاں پچھلی رات ناچنے سے انکار پر اس کے شوہر نے نہ صرف دوستوں اور ملازموں کے سامنے برہنہ کرکے اس پر تشدد کیا بلکہ اس کے بال بھی کاٹ دیے۔ یہ وہی شوہر ہے جس سے اس نے پسند کی شادی کی تھی۔

Read more

تم بستر کیسے گرم نہیں کروگی؟

عورت مارچ میں ایک خواجہ سرا پوسٹر پکڑے کھڑی تھی، کھانا گرم کروں گی بستر خود گرم کرلو! اس تصویر کو دومرتبہ پڑھا۔ اور سوچنے پر مجبور ہوا۔ کیا بیوی بستر گرم کرتی ہے؟ میرے خیال میں بالکل نہیں۔ بستر رنڈی گرم کرتی ہے وہ بھی پیسوں کی خاطر۔ بیوی تو گھر کو ٹھں ڈا کرتی ہے، گھر کو جنت کرتی ہے، شوہر کو لطف اندوز کرتی ہے۔میرے خیال میں اس طرح کی عورتیں مردوں کو بے وقوف سمجھ رہی ہیں۔ باور کرایا جا رہا ہے کہ عورت کو سیکس کی طلب نہیں ہوتی نہ ہی وہ اس سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ عورت تو سیکس بس مرد کی خوشی اور خواہش کے لیے کرتی ہے۔ جب کہ ایسا نہیں ہے۔ عورت جنس سے بھرپور لطف اندوز ہوتی ہے اور خواہش بھی رکھتی ہے۔

Read more

چوہدری نثار اور شیخ رشید کی فوج پر تنقید

کئی دنوں سے غائب چوہدری نثار منظر عام پر آئے اور بتایا کہ موصوف حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، ساتھ ہی ساتھ عوام کو یقین بھی دلا رہے ہیں کہ ووٹ انہیں ہی دیا گیا تھا تاہم انتخاب کوئی اور جیت گیا ہے۔ اس بیان پر غور کیا جائے تو ان کے مطابق انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ دھاندلی کس نے کی؟ مسلم لیگ ن کو شکست ہوگئی تو ظاہر ہے ہارنے

Read more

جہیز، مرد اور فیمسنٹ عورتوں کا فالودہ

انٹرنیٹ پر ایک مرتبہ پھر جہیز پر لعنت بھیجنے کی دھوم مچی تو چند اداکاروں سمیت عوام نے اپنی ہتھیلیوں پر پیغامات لکھ کر تصاویر پھیلانا شروع کردیں۔ ایسے میں دل جلے بھی میدان میں کودے کہ صاحب ٹھیک ہے۔ جہیز ایک غلط روایت ہے جس کا خاتمہ ضرور ہونا چاہیے۔ مگر! لڑکی والوں کی جانب سے متوقع دولہے کی مالی حیثیت معلوم کرنا، اس کی تنخواہ، بینک میں پڑے روپے، گاڑی ہے یا نہیں؟ گھر اپنا ہے یا کرائے

Read more

سیکس سے نا آشنا پاکستانی مرد

حیران کن طور پر ہمارے معاشرے میں اچھے خاصی تعداد ایسے احمقوں کی ہے جو سمجھتے ہیں کہ خواتین سیکس انجوائے نہیں کرتیں، یا پھر سیکس ہے ہی مردوں کے لیے۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ عورت سیکس اپنی مرضی اور خوشی سے نہیں کرتی نہ ہی اس میں ایسی خواہشات جنم لیتی ہیں۔ شادی کے بغیر تو ہرگز نہیں! وہ تو بس مرد اس کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ان کو یہ نہیں معلوم خواتین مردوں سے زیادہ سیکس کی دلدادہ ہو سکتی ہیں۔

”ہائے وہ دیکھو بے چاری سیدھی سادھی لڑکی کو لڑکے نے اپنی باتوں کے ذریعے پھنسالیا، اب وہ بے چاری معصوم اس لڑکے کی باتوں میں آکر نہ صرف صبح شام اس سے فون پر باتیں کررہی ہے بلکہ ملنے کو بھی تڑپ رہی ہے۔ ہائے ظالم مرد کیسے عورت کو استعمال کررہا ہے۔ اس لڑکی کی ابھی عمر ہی کیا تھی۔ وہ تو اتنی سیدھی ہے کہ نوالہ بھی منہ کے بجائے ناک میں ڈال لیتی ہے۔ “

Read more

شاباش امبانی

توبہ توبہ کیا زمانہ آگیا ہے، بھارت کے بگڑے رئیس امبانی نے بیٹی کی شادی میں اربوں روپے جھونک دیے۔ بہتر ہوتا سادگی سے شادی کرتا اور اتنی رقم سے غریبوں کی مدد کردیتا۔ احسن کا لہجہ اس قدر دکھ بھرا تھا کہ پیسے اس ہی کی جیب سے خرچ ہوئے ہیں۔ ابے او! پاگل ہورہا ہے کیا؟ فیصل تلملا اٹھا۔ اگر آج ملک میں تمام لوگ سادگی سے شادی کرنے لگیں تو کئی بیوٹی پارلر ٹھپ ہوجائیں گے۔ بہت سے شادی حال بند ہوجائیں گے۔ سونے، زیور کی دکانیں بند ہونے لگیں گی، بھاری بھرکم کاموں والے سوٹ جن کارخانوں میں بنتے ہیں وہ بند ہوجائیں گے، کپڑوں کی دکانیں ٹھپ ہوجائیں گی، الیکٹرانک مارکیٹ میں بہت بڑا ڈینٹ پڑ جائے گا۔

Read more

ہم جنس پرستی اور چند سوالات

ہم سب پر ایک مضمون شایع ہوا۔ کہا گیا پاکستان میں 80 کی دہائی میں ہم جنس پرستی عروج پر تھی۔ یعنی پاکستان کی پیدائش کے وقت بھی یہ سرگرمی موجود اور جاری رہی ہوگی۔ اب ایک ملک اگر پیدائشی طور پر کوئی عادت ہمراہ لایا ہے تو وہ بھلا فطری کیسے نہیں ہے؟

کہا گیا پاکستانی مردوں کو عورت میسر نہیں تھی اس لیے مردوں سے تعلقات بنانا شروع کر دیے۔ کیا امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی خواتین میسر نہیں تھیں جو وہاں کے مرد بھی مردوں کی جانب راغب ہوئے۔

Read more

سمندر کنارے بیٹھا اسد کہتا ہے می ٹو

ہم اکٹھے بیٹھے تھے کہ خبر ملی کراچی پولیس اب سمندر کنارے سیر پر آئے جوڑوں سے نکاح نامہ طلب کرکے ان کو ہراساں نہیں کرسکے گی۔ دیر آئے درست آئے، اسد خوشی سے اچھل پڑا۔ پوچھا تم کیوں اتنے خوش ہورہے ہو تو کہنے لگا۔ اسکول کی جیل سے تازہ تازہ آزادی ملی تو کالج میں ابھی قدم ہی رکھے تھے کہ تیرے بھائی کو ایک لڑکی پسند آگئی۔ جانتا ہوں یقین کرنا مشکل ہے، مگر اس کو بھی

Read more

قصہ کنواری فاحشہ اور ایماندار سیاستدان کا

فرخ میاں کیسے مزاج ہیں؟ اتوار کے روز بھی گلے میں بستہ لٹکائے کدھر دوڑے چلے جارہے ہو؟ اشرف انکل نے مسکراتے ہوئے پوچھا۔ وہ ہمیشہ سے یوں ہی کیا کرتے۔ فجر سے پہلے اٹھ جاتے۔ غسل کرتے نماز پڑھتے، ننگے پاوں گھاس پر چہل قدمی کرتے اور پھر فلیٹ کے گیٹ پر گل خان کیساتھ گپ میں مصروف ہوجاتے۔ اس ہی درمیان ہر آتے جاتے شخص کو آواز دیکر اسکا مزاج پوچھنا اپنا فرض جانتے۔ اگر کوئی غریب غلطی

Read more

اگر وزیراعظم کی پریس کانفرنس کچھ یوں ہوتی؟

اگر وزیراعظم کی پریس کانفرنس کچھ یوں ہوتی؟ خلاف توقع سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیب نے حراست میں لےلیا ہے۔ اور عدالت نے تحقیقات کو ضروری سمجھتے ہوئے ان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ بھی دیدیا ہے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے سابق وزیر اعلیٰ پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ نیب ایک خودمختار ادارہ ہے۔ حکومت نے تاحال چیئرمین

Read more

اقوام متحدہ اور واہگہ کی پریڈ

شام کا وقت تھا، کوئی دو میل قبل گاڑیاں کھڑی کروا دی گئیں، اب یہاں سے پیدل جانا تھا۔ چیدہ چیدہ گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت تھی۔ ان پر شاید خاص قسم کا اسٹیکر چسپاں تھا۔ اتنی مسافت کے بعد منزل مقصود پر پہنچے تو سیڑھیوں کی شکل میں فرش پر بیٹھنا پڑا جبکہ چند افراد کے لیے صف اول میں آرام دہ کرسیاں لگ گئیں۔ حسد محسوس کیا تو پتہ چلا یہ ہمارے عسکری بھائی ہیں، انہی کی

Read more

بھینس کی وزیراعظم پاکستان سے گزارشات

محترم وزیراعظم، میں پڑھی لکھی نہیں ہوں، مگر پچھلے کئی برسوں سے وزیراعظم ہاؤس میں رہائش نے اقتدار کی کئی بھول بھلیوں کے راز مجھ پر افشاں کیے ہیں۔ بہت سے وزرائے اعظم کوآتے اور جاتے دیکھا ہے۔ یہ خط میں شبو سے لکھوا رہی ہوں، شبو ہمارے گروہ کی پڑھی لکھی بھینس ہے۔ ہم سب کو حالات حاضرہ سے بھی وہی باخبر رکھتی ہے۔ جب میں نے خط لکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تو مایوسی سے کہنے لگی

Read more

انجمن چرسیان پاکستان کا چیئرمین سینیٹ کے نام احتجاجی مراسلہ

محترم چیئرمین سینیٹ، یوں تو ہم سیاست میں حصہ لیتے ہیں اور نہ ہی سماج کی سرگرمیوں میں۔ ہم احتجاج کرتے ہیں نہ مظاہرے۔ ہمیں تو کبھی کسی سے کوئی شکایت بھی نہیں ہوتی، ہم چرسی برادری شاید معاشرے کا سب سے مظلوم طبقہ ہیں۔ مگر پھر بھی کبھی آواز نہیں اٹھاتے۔ چرس کی قیمتوں میں دن رات ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔ دستیابی بھی ایک چیلنج ہے۔ معیار تو اتنا گر گیا ہے کہ پوچھیے ہی مت۔ ان سب کے

Read more

وہ کچھ مردانہ کرنا چاہتی تھی

سنو! میری ایک خواہش پوری کروگے؟ ہاں کیوں نہیں، کہو کیا حکم ہے؟ یار وہ، میں نہ۔ امممممم! چھوڑو رہنے دو۔ تم نہیں سمجھوگے۔ اب بتا بھی دو۔ کیا نہیں سمجھوں گا؟ میں کچھ مردانہ کرنا چاہتی ہوں؟ ہاہاہا وہ قہقہ لگا کر ہنس دیا۔ پھر سے کہو پھر سے کہو۔ یار کہا تھا تم نہیں سمجھو گے۔ ہوں! وہ غصہ ہوگئی۔ اچھا منہ مت بناؤ۔ میری موٹر سائیکل ایک پہیے پر چلالو، یا گولڈلیف کا ایک کش لگالو، سب

Read more

نوجوان جوڑے کی شادی میں سبق ہے

عمر آسٹریلیا میں طالب علم تھا اور میں پاکستان میں، عمر اکیس جبکہ میں بائیس برس کی تھی۔ نہ تو وہ اپنے قدموں پر کھڑا تھا نہ ہی میں نے زندگی میں کوئی مقام حاصل کیا تھا۔ اچھی نوکری؟ عالیشان بنگلہ، مہنگی آرام دہ گاڑی۔ عمر کے پاس یہ سب تھا نہ ہی میرے پاس۔ ہم دونوں طالب علم تھے جب ہماری شادی ہوگئی۔ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی۔ لباس اور زیورات وغیرہ ملاکر مجھ پر پندرہ ہزار روپے

Read more

نیا پاکستان اور سیکسٹنگ

آنکھ کھلی تو معلوم ہوا، لوڈشیڈنگ ختم ہوچکی ہے۔ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بن چکا ہے، ایک روپے میں 100 امریکی ڈالر دستیاب ہیں۔ بلوچستان کی زمین پیٹرول اگل رہی ہے۔ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے۔ لاکھوں یورپی نوجوان پاکستان میں نوکریوں کے لئے درخواستیں دے رہے ہیں۔ پھر میں نے ہم سب کو پڑھنا شروع کیا تو معلوم ہوا۔ نئے پاکستان کو اب صرف ایک ہی مسئلہ درپیش ہے۔ سیکسٹنگ! یعنی کہ موبائل فون کے ذریعے

Read more

جمہوری بازار اور ایف آئی آر

عام طور سے ہلکی پھلکی رہنے والی جیب آج اسے خاصی بھاری محسوس ہورہی تھی۔ اس خوشی اور غیر یقینی کی صورتحال میں اس نے جھٹ سے جیب میں ہاتھ ڈالا تو مایوسی ہوئی۔ یہ بھار پیسوں کا نہیں تھا۔ وہ بھنا اٹھا۔ مدتوں بعد جیب بھاری ہوئی بھی تو ووٹ کے بھار سے ہوں! خیر کرنے کو کچھ نہ تھا۔ وہ مدتوں سے بیروزگار تھا تو لیا اپنا ووٹ ہاتھ میں اور نکل پڑا جمہوری بازار کے بھاؤ تاؤ

Read more

کیا نوازشریف رائیونڈ کا قبرستان بھر پائیں گے

اب تک پاکستان پر دو بڑی سیاسی جماعتوں نے حکومت کی۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی۔ مسلم لیگ ن کو ہم دائیں بازو کی جماعت کے طور پر جانتے ہیں۔ یہ جماعت مذہب کے نام پر بھی ووٹ لیتی ہے۔ لسانیت کے نام پر،برادری کے نام پر بھی۔ اور یہ عام تاثر کے مطابق خلائی مخلوق کے قریب پائی جاتی ہے۔ دوسری جماعت ہے پیپلزپارٹی۔ یہ کسی دور میں بائیں بازو کی جماعت ہوا کرتی ہے۔ یہ مذہب کے

Read more

خلائی مخلوق کا لیک شدہ سکرپٹ

ملک میں دو سیاسی جماعتیں باری باری اقتدار سنبھال رہی تھیں، ایک مسلم لیگ ن اور دوسری پیپلزپارٹی۔ یہ دونوں حصول اقتدار کیلئے خلائی مخلوق کی مدد کی طلب گار رہتیں ۔ کبھی ایک جماعت دوسری کیخلاف سازش کردیتی تو کبھی دوسری پہلی والی کیخلاف۔ اس طرح ان دونوں جماعتوں کو باری باری اقتدار تو ملتا رہتا مگر طاقت صرف خلائی مخلوق کے پاس ہی رہتی۔ خلائی مخلوق جب چاہتی حزب اختلاف کو ساتھ ملاکر سازش کرتی اور حکومت کو

Read more

ٹھنڈا ماحول، شدید انگریزی اور مہنگا ملک شیک

عید کا تیسرا روز تھا۔ صبح چھ بجے کا وقت تھا اور طلحہ میرے ساتھ تھا۔ موقع غنیمت جان کر دوست سے ملک شیک پلانے کی فرمائش کی جو کہ اس نے جھٹ سے مان لی۔ طلحہ نے ایک معروف غیر ملکی ریسٹورانٹ چلنے کا کہا اور ہم چل پڑے۔ یوں تو ولایتی ریسٹورانٹ مجھے زیادہ نہیں بھاتے۔ یہ ریسٹورانٹ مگر سمندر کے عین کنارے واقع ہے اور سمندر مجھے اتنا ہی عزیز ہے جتنی آپ کو آپ کی محبوبہ!

Read more

لاعلمی کی حیا سے علم کی بے حیائی زیادہ بہتر ہے

اپنے خیالات تحریر کرنے سے قبل بیشتر سوچا کہ خواتین کا مسئلہ ہے ، میں کیوں قلم کو زحمت دوں ۔ اس مسئلے پر ظاہر ہے میری رائے کسی خاتون سے مستند کس طرح ہو سکتی ہے؟ سچ پوچھیں تو یہ خوف بھی کہیں خواتین کے بحث میں اپنی معصومانہ رائے شامل کرکے مذاق نہ بنوالوں۔ مگر یہ خوش فہمی چاہے جیسی بھی ہے آخر میری رائے تو ہے۔ جب ہے تو پھر شرمانہ کیسا؟ کیوں نہ اسکا برملا اظہار

Read more

رمضان کے نام ایک خط

پیارے رمضان، پیاز، ٹماٹر، اور پھل وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کے باعث بڑھی قیمتوں سے اندازہ ہوا تم ہماری زندگیوں میں دستک دے رہے ہو۔ وہ وقت دور نہیں جب ہم سب چاند کو دیکھتے ہی تمہیں خوش آمدید کہہ رہے ہوں گے۔ خوش آمدید سے یاد آیا تم ہر بار پختونخوا میں پہلے کیوں آجاتے ہو۔ ان سے اس قدر الفت کی وجہ کیا ہے؟ ہمارے ملک میں تمہیں خاص طور پر مبارک اور بابرکت مہینہ کہا جاتا ہے۔

Read more

’ہم سب‘ ایک درس گاہ

کہتے ہیں لکھنے سے لکھنا، بولنے سے بولنا اور پڑھنے سے پڑھنا آتا ہے، میرے خیال میں ایسا بالکل درست ہے۔پڑھنے اور لکھنے کے عمل میں ’ہم سب‘ میرے لیے ایک درس گاہ ہے کہ پہلے پہل میں نے یہاں بہت سے مضامین پڑھے،رنگ رنگ کے موضوع، ڈھنگ ڈھنگ کی منطقیں، شائستہ لب و لہجہ، بامنطق اختلاف، معیاری کتب کے نام، معروف لکھاریوں کے کارنامے،صرف یہی سب میں نے آپ سب سے نہیں سیکھا، میرا مطلب ہے ’ہم سب‘ سے۔

Read more