باکسر عامر خان کی 90 ہزار پاؤنڈز مالیت کی کار حادثے کا شکار


عامر خان کی کار کو حادثہ ایم 6 موٹر وے پر قائم جنکشن 12 اور 13 کے درمیان ہفتے کی رات کو پیش آیا۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی 90 ہزار پاؤنڈ مالیت کی مرسیڈیز ایس 350 کار موٹر وے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان حادثے میں محفوظ رہے۔

عامر خان کی کار کو حادثہ ایم 6 موٹر وے پر قائم جنکشن 12 اور 13 کے درمیان ہفتے کی رات پیش آیا۔

33 سالہ عامر خان کا حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ ان کی کار کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ جس کے باعث وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ‘انسٹا گرام’ پر عامر خان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ حادثے میں سب محفوظ رہے۔

پوسٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر وے پر بیریئر کے ساتھ ٹکر سے انہیں ایسا لگا کہ جیسے کسی بڑی چیز سے ٹکر ہوئی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کے وقت عامر خان کے ساتھ کار میں اور کون تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں ہیں اور وہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

عامر خان نے پچھلے سال 2019 میں آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ہرانے کے بعد کسی مقابلے میں حصہ نہیں لیا ہے۔ تاہم وہ ابھی بھی باکسنگ رنگ میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa