91 سالہ آسٹریلوی بزرگ پیرا گلائیڈنگ کریش میں بال بال بچ گئے


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 91 سالہ آسٹریلوی بزرگ پیرا گلائیڈنگ کے دوران کریش لینڈنگ کرنے پر بال بال بچے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کریش کے دوران وہ سمندر میں گر گئے جس کی وجہ سے انہیں معمولی زخم ہی آئے ہیں۔

بزرگ پیراگلائیڈر کو مقامی لوگوں نے اتوار کی شام چھ بجے پانی سے نکالا۔ ایمرجنسی سروس کو بلایا گیا جن کے مطابق بزرگ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بزرگ پیرا گلائیڈر کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں وہ ریسکیو حکام کی مدد سے چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ایک پاؤں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا پیراشوٹ پانی سے نکال لیا گیا ہے۔ انہیں سڈنی رائل نارتھ شور اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa