بلدیہ فیکٹری کیس؛ عبدالرحمان عرف بھولا کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


\"\"

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو 19 دسمبرتک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزم عبدالرحمان بھولا کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سانحہ بلدیہ کیس میں مطلوب ہے، تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کیا جائے۔

فاضل جج نے سانحہ بلدیہ کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر راجا جہانگیر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالت نے ایس ایس پی سطح کا تفتیشی افسر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس ہائی پروفائل کیس میں نا اہل ترین تفتیشی افسر تعینات کیا گیا ہے ۔ جس پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس کی تفتیش کے لیے سینئر افسر کی تعیناتی کے لیے متعلقہ ڈی آئی جی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

بعد ازں عدالت نے عبدالرحمان عرف بھولا کو 19دسمبرتک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ کے لیے ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رحمان بھولا نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، فیکٹری میں آگ میں نے نہیں اصغر بیگ نے لگائی تھی۔

واضح رہے کہ عبدالرحمان بھولا کو تھائی لینڈ سے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرکے گزشتہ روز کراچی لایاگیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments