ویلنٹائن سے متاثر شادی شدہ جوڑا اپنے گھر میں زنا کرتے ہوئے گرفتار

اب پنجاب پولیس اور ہم فوری ایکشن کرنے والے افراد ہیں اور سوچنے سمجھنے یا اطلاعات و احکامات و افواہوں کی تصدیق کرنے میں وقت ضائع نہیں کرتے۔ ویسے بھی ویلنٹائن پر قومی اخلاق اور شرم و حیا کے تحفظ کے احکامات تو مل ہی چکے تھے کہ پولیس نظر رکھے۔ اس لئے شاہدرہ پولیس نے جمعۃ المبارک 10 فروری کو ہی ویلنٹائن ڈے کے خلاف ایکشن شروع کر دیا اور شہر بھر میں مخبروں کا جال پھیلا دیا۔ مقامی اخبار کی خبر کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گھر میں ایک جوڑا ویلنٹائن ڈے کی مشق کرنے کے لئے مقیم ہے اور جیسے ہی 14 فروری آئے گا تو یہ جوڑا اچانک گھر سے نکلے گا اور مقامی ہوٹل، پارک، ریستوران اور بیکری میں جا کر ویلنٹائن ڈے منا لے گا اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دے گا۔

Read more

نرگسیت کی شکار خیبر پختون خوا پولیس

نرگسیت علم نفسیات کی اصطلاح ہے جس کے معنی ہیں خود پسندی، یہ اصطلاح یونان کی ایک کہانی سے اخذ کی گئی ہے۔ اس کہانی کا مرکزی کردار ایک ہیرو ہے جسے اپنے ارد گرد کی دنیا سے کوئی دلچسپی نہیں۔ لوگوں سے اپنی تعریفیں سنتے سنتے اتنا خود پسند ہو گیا تھا کہ ایک دن پانی میں اپنا عکس دیکھ کر خود پر عاشق ہوگیا، رات دن اپنے آپ کو دیکھتا رہتا۔ بھوک پیاس سے نڈھال ہوتے ہوئے بھی

Read more