کیا برطانیہ میں نیا کرونا وائرس زیادہ موذی ہے؟


کورونا وائرس کی نئی قسم کی تازہ اور نئی صورت حال پر غور کے لیے یورپی یونین کونسل کا ہنگامی اجلاس بروز پیر بلایا گیا ہے۔ برطانیہ میں کو رونا وائرس نے یورپی ممالک میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے باعث کرسمس کے موقعے پر انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں رہنے والے لاکھوں افراد کے لیے ٹیئر فور یعنی چوتھے درجے کی سخت پابندیاں متعارف کروائیں گئی ہیں۔

برطانیہ میں صحت حکام کے مطابق وائرس کی نئی قسم 70 فیصد زیادہ وبائی ہے لیکن ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ہی کہ یہ پہلے سے زیادہ موذی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات سامنے آئی ہے کہ وائرس کی یہ قسم ویکسین کے خلاف مختلف طریقے سے رد عمل کرتی ہے۔

برطانیہ پر مختلف دورانیے کی سفری پابندیاں عائد کرنے والے دیگر ممالک میں آئرلینڈ، بیلجیم، آسٹریا، ترکی، سوئٹزرلینڈ اور بلغاریہ شامل ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے نے ملک کی وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اتوار سے ملک میں آنے اور جانے والی تمام پروازوں پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم جو پروازیں ملک میں موجود ہیں انھیں باہر جانے کی اجازت ہے۔

خبر میں مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب میں زمینی اور سمندری راستے سے آنے والے سفر پر بھی اگلے ایک ہفتے تک پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ کینیڈا نے بھی برطانیہ پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔ جبکہ یورپ کا برطانیہ کے ساتھ ٹرین رابطہ بھی معطل ہو گیا ہے۔ بیلجیئم اور فرانس نے فضائی سفر کے ساتھ ساتھ ٹرین کے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ فرانس کے ساتھ ملنے والی فیری سروس بھی بند کر دی گئی ہے جس کے وجہ سے فرانس اور برطانیہ کا درمیان زمینی راستہ بھی بند ہو گیا ہے۔

متعدد یورپی ممالک کورونا وائرس کی نئی شکل کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برطانیہ سے سفر پر پابندی عائد کر رہے ہیں یا ایسی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ فیری سٹاپ، فلائیٹ بند، یورو ٹنل بند، آمد و رفت بند ہیں۔ جس کی وجہ سے برطانیہ میں کھانے پینے اور غذائی اجناس کی قلت کے خطرے کا خدشہ ہے۔ اس وقت بھی یورپی لیڈروں میں اعلی سطحی رابطے ہو رہے ہیں اور یورپی یونین میں مکمل طور پر برطانیہ سے فضائی اور زمینی رابطے منقطع کرنے کے صلاح مشورے جاری ہیں جس کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

یاد رہے یورپی یونین 26 ممالک کا اتحاد ہے۔
برطانیہ میم کرونا کی تازہ اور نئی صورت حال پر غور کے لیے یورپی یونین کونسل کا ہنگامی اجلاس فوراً بلایا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).