حریم شاہ نے سستے پلاٹ بیچنا شروع کر دئیے


ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی والوں کے لیے سستے پلاٹس کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ منصوبہ ان غریب لوگوں کے لیے شروع کیا ہے جو ایک عرصے سے اپنی چھت کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن اپنے اس خواب کی تعبیر حاصل نہیں کرپارہے۔ حریم شاہ 100 گز کا پلاٹ صرف 3 لاکھ روپے میں دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پریس ریلیز میں حریم شاہ نے موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے، عمران خان نے غریب آدمی کو اپنے گھر کے خواب دکھائے لیکن اس خواب کی تعبیر غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی گزارش کی وہ اس منصوبے میں ان کا ساتھ دیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے اس منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا جارہا ہے حریم شاہ ٹاؤن میں کون کون رہنا پسند کرے گا؟ امتیاز نامی شخص نے حریم شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ٹک ٹاک کی سستی شہرت کے بعد نوجوانوں کے لیے سستی بستی اسکیم شروع کرکے نوجوانوں کو اکٹھا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے تاکہ وہ مزید جگہوں پر بھٹکنے سے بچ سکیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).