ایران: شدید پرفباری کے دوران 10 کوہ پیما ہلاک، بحری جہاز کا عملہ لاپتا


ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع پہاڑوں میں ہونے والی شدید برف باری کے بعد کم از کم 10 کوہ پیما ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ایران میں حالیہ دنوں میں ہونے والی برف باری اور تیز ہواؤں کے سبب ملک کے اکثر حصوں میں شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔ جب کہ ذرائع آمد و رفت بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ایران میں متعدد کوہ پیما بھی لاپتا ہیں۔ جب کہ جمعے کو دو ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق کوہ پیماؤں کے خاندان حکام سے رابطے میں ہیں۔ جب کہ حکام نے لاپتا کوہ پیماؤں کی تعداد میں اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے ہیں۔

ریڈ کریسنٹ میں ایمرجنسی آپریشن کے سربراہ مہدی ولی پور کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں کی ہلاکت پہاڑوں پر ہوئی۔ جب کہ ایک کوہ پیما جسے ریسکیو کیا گیا تھا۔ اس کی موت اسپتال میں ہوئی۔

تہران البرز پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے۔ جہاں کئی اسکائی ریزورٹس موجود ہیں۔ (فائل فوٹو)
تہران البرز پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے۔ جہاں کئی اسکائی ریزورٹس موجود ہیں۔ (فائل فوٹو)

مہدی ولی پور کا مزید کہنا تھا کہ کم از کم سات کوہ پیما ابھی بھی لاپتا ہیں۔

خیال رہے کہ تہران البرز پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے۔ جہاں کئی اسکائی ریزورٹس موجود ہیں۔

ایرانی بحری جہاز کے عملے کے سات افراد لاپتا

دوسری طرف ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایسنا’ کے مطابق میری ٹائم کے حکام جمعے کو خلیج میں پھنسنے والے ایرانی بحری جہاز کے سات اہلکاروں کی تلاش میں ہیں۔

میری ٹائم کے نائب سربراہ اسماعیل مکی زادہ کا کہنا ہے کہ وہ لاپتا اہلکاروں کی تلاش میں تمام دستیاب سہولیات اور فورسز کا استعمال کر رہے ہیں اور عمان، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ریسکیو سینٹرز کو مطلع کر دیا ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa