امریکہ: نیشول میں دھماکے کی تفتیش مضافاتی علاقے کے ایک گھر پر مرکوز



اہل کاروں نے ہفتے کو مشتبہ عوامل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سرخ اینٹوں سے بنی ایک دو منزلہ عمارت کی تلاشی لی۔ یہ گھر نیشول سے 18 کلو میٹر دور واقع ہے۔
امریکہ کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے اہل کار نیشول شہر میں کرسمس کے روز ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں مضافات میں واقع ایک گھر کی تلاشی لے رہے ہیں۔

ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول میں ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے ہفتے کی شام ایک رپورٹ میں کہا کہ ایف بی آئی کے اہلکار تباہ شدہ گاڑی کے قریب پائے گئے بظاہر انسانی جسم کی باقیات کی شناخت کرنے کی بھی کوشش میں مصروف ہیں۔

ایک گلی میں پارک گاڑی میں دھماکہ جمعے کی صبح ہوا تھا۔ جب پولیس فائرنگ کے واقع کی اطلاعات پر وہاں پہنچی تو اہلکاروں نے گاڑی کو دیکھا اور اس میں چلنے والے پیغام کو سنا جس میں دھماکے کے متعلق انتباہ کیا جا رہا تھا۔

دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ 40 سے زائد مختلف دکانیں بھی زد میں آئیں۔ ان دکانوں کے باہر لگے شیشے بھی دھماکے کی شدت سے ٹوٹ گئے۔

ایف بی آئی، پولیس اور دیگر اداروں کے اہل کاروں نے ہفتے کو 500 سے مشتبہ عوامل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سرخ اینٹوں سے بنی ایک دو منزلہ عمارت کی تلاشی لی۔ یہ گھر ریاست ٹینیسی کے علاقے اینٹی اوک میں شہر نیشول سے 18 کلو میٹر دور واقع ہے۔

اہلکاروں کی تفتیش کا مرکز اس گھر کا تہہ خانہ بتایا جا رہا ہے۔

اہلکاروں نے کسی بھی مشتبہ مطلوبہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔ البتہ ‘سی بی ایس نیوز چینل’ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس تفتیش کی توجہ کا مرکز ایک 63 سالہ شخص ہو سکتا ہے جو اس گھر میں رہتا تھا۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa