علی وزیر کی نااہلی کے لیے اسپیکر اسد قیصر نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا


قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے رکن اسمبلی علی وزیر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ ریفرنس جمعرات کی رات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول ہوا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریفرنس فائل چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کے پاس پہنچ چکی ہے۔

خیال رہے کہ ممبرپشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور قومی اسمبلی علی وزیر کو کراچی کے ایک جلسے میں تقریر کے بعد درج کیے گئے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور ابھی تک وہ جیل میں ہیں۔ علی وزیر کے مطابق انہیں اس ریفرنس کی خبر میڈیا سے ملی ہے۔

اس سے قبل مارچ 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے عدالت سے علی وزیر کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

علی وزیر کے خلاف پر اسرار انداز میں فائل کیے گئے اس ریفرنس کے سوشل میڈیا پر کوئی بھی جرم ثابت ہوئے بغیر قومی اسمبلی کے رکن کے خلاف نااہلی ریفرنس بھیجنے کی قانونی اور آئینی حیثیت پر بحث شروع ہو گئی ہے اور پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور حامی اس اقدام کو غیر آئینی قرار دے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).