نامعلوم وجہ سے فریکونسی گرنے سے پورے ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن
پورے ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے. بجلی اور پانی کے وفاقی وزیر عمر ایوب نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے عوام سے تحمل کی اپیل کی ہے.
عمر ایوب نے کہا کہ
“بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے
فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے
اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا
عوام سے تحمل کی اپیل ہے
تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن پر پہنچ چکی ہیں
بطور وفاقی وزیر پاور میں خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہا ہوں
عوام کو وقتا فوقتا بحالی سے متعلق آگاہ رکھا جائے گا
ابتدائی رپورٹ کے مطابق گدو میں 11:41پر فالٹ پیدا ہوا ہے
فالٹ نے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی اور جس کی وجہ سے ایک سینڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی 50سے 0پر آئی ہے
فریکونسی کے گرنے کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہوئے ہیں
تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دئے گئے ہیں
وارسک پاور ہاوس کے یونٹس بھی چلا دئے گئے ہیں
ترسیلی نظام میں بجلی کی فریکونسی ملائی جا رہی ہے
ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے
ابتدائی فریکونسی جوں ہی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے
این ٹی ڈی سی کے سنگجانی اور مردان گرڈ میں بجلی بحال ہوگئی ہے
تاہم ابھی انفرادی فیڈرز کی بجلی بحالی جارہی ہے۔
این ٹی ڈی کے شاہی باغ گرڈ اور بحریہ ٹاون میں بھی بجلی بحال
انفرادی فیڈرز کی بحالی ابھی جارہی ہے
بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے
فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے
اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا
عوام سے تحمل کی اپیل ہے
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) January 9, 2021
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).