پٹرولیم مصنوعات مہنگی: پٹرول  3.20 روپے فی لیٹر، ڈیزل 2.95 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں3 روپے لٹر اضافہ


وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے پٹرول 13.07 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت2.95 روپے، کیروسین آئل 3روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4.42 روپے اضافہ کردیا گیا ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 109.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 113.19، کیروسین آئل 76.65 روپے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 76.23 روپے ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کااطلاق 16 جنوری سے 31 جنوری 2021 تک ہوگا۔ اوگرا نے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).