حکومت کا کمال، کم نمبر والے میرٹ پر اوپر


مجھے پہلی بار پاکستانی ہونے پہ شرمندگی ہو رہی ہے ہر جگہ نا انصافی۔
انٹرن شپ کے لیے سیٹس آئی تو سوچا تین کالج میں اپلائی کر لیتی ہوں۔

اب جب آج لسٹ لگی۔ تو بہت دکھ ہوا۔ آج پہلی بہت مایوس ہوں۔ اور پہلی بار مجھ پاکستانی ہونے پہ شرمندگی ہو رہی ہے۔

ایم۔ اے کی بنا پہ اپلائی کیا تھا اور میرا تینوں کالج میں میرٹ 79 بنتا تھا۔ ہر کالج میں ٹاپ پہ آتا تھا مگر دو کالج میں 16 نمبر پہ نام دیکھا تو پہلے تو حیرانی ہوئی کہ جس کے ایم اے میں 3.4 ہے اس کو 36 % اور میرے 3.65 cgp ہونے کے باوجود 32 اور ایک اور دوست کے 3.65 cgp ہیں ان کے بھی 40 جبکہ میرے 32، ۔ پہلی میں سمجھی بھول گئے ہوں گے پھر جب کالج گئی میڈم سے بات کی کہ میڈم جن کے 870 نمبر ہیں ان کے بھی مجھ سے زیادہ پرسنٹیج ہے اور میرے بھی 1504 ہیں پھر بھی کم۔ اس کی 2.8 cpg۔ ہے اور میری 3.65 cgp ہے پھر بھی۔ 2.8 cgp والے کے میرے برابر کیسے۔ تو میڈم کا کہنا کہ بیٹا آپ کے رزلٹ کارڈ کے سامنے پرسٹیج نکال دی گئی ہے تو اس لیے پرسنٹیج دیکھی جائے گی مطلب میرے 3.65 cgp (marks 1500 ) نہیں دیکھی گئی اور، 2.8 والے مطلب 1000 سے کم نمبر والوں کی دیکھی گئی ہے۔

میری حکومت اور ڈائریکٹر سے ایک سوال ہے تو اب حکومت اتنی اندھی ہو چکی ہے کرپشن میں کہ کم مارکس لینے والوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے میرا پہلے دوسرے نمبر پہ نام کی بجائے 16 نمبر ہے جبکہ وہ بھی ناحق۔

چھٹیوں پہ چھٹیاں۔ اور سٹوڈنٹس کو گرایا جا رہا ہے اب مطلب زیادہ مارکس لینے والے سٹوڈنٹس گھر بیٹھیں اور کم والے آگے جائیں۔ کیسی حکومت ہے یہ اندھے سے بھی بندہ پوچھے کیا چاہیے وہ کہہ گا دو آنکھیں۔ اوہ بھائی سب کو پتہ ہے 3.65 زیادہ ہے 2.88 سے کیوں سمجھ نہیں آتی۔ آج قلم اٹھاتے ہوئے شرمندگی ہو رہی ہے۔ آج اس قدر ٹوٹ گئی ہوں کہ پڑھنے پڑھانے کے حق میں ہی نہیں ہے پڑھ لکھ کر کیا کرنا ہے جب پڑھنے کے بعد ہی شور۔ عقل نہ ہو۔

کہاں ہے اب ماما شفقت محمود۔ عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک بس کھلاڑی ہے تکہ پہ بال گھمانی ہے چھکا یا آؤٹ۔ کل کا ابھی دن ہے objection کا۔ میری سب سے درخواست ہے خدارا اپنی آوازیں بلند کریں تعلیمی نصاب کو بہتر کریں۔ مہران کالج دھوری اڈہ میں جب میڈم سے بات کی تو ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بس کی بات نہیں ہے ہمیں یہی آرڈر دیے گئے ہیں کہ جن یونی نے %۔ بنائی ہوئی ہے ان کی % دیکھیں۔ باقی کی جی پی اے۔ تو 2.88 کی % کیوں نہیں دیکھی جاتی کم۔

از کم 3.65 سے تو کم ہی بنتی ہے نہ کہ زیادہ۔ آپ خود نیچے تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ جن کے مجھ سے بہت ہی کم جی پی اے ہے 2.88 بھی تو انھیں بھی مجھ سے زیادہ دیے گئے ہما زین کی 3.65 cgp ہے اس کو 40 دیے گئے میری بھی 3.65 ہے لیکن مجھے 32، یہ کہا گیا ہے بی زیڈ یو والوں نے % نکالی ہوئی ہے نہیں نکالنی چاہیے تھی انھیں۔ چلیں یہ مان لیا نہیں نکالنی چاہیے تھی تو کیا حکومت، ڈائریکٹر اور میڈم وغیرہ کسی کی آنکھیں نہیں ہیں کہ

2.88 برابر نہیں ہے 3.65 کے
افففففففف خدایا ہمارا کیسا کیسا تعلیمی نظام ہے۔ جدھر حق کو حق ہی نہیں ملتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).