جاپان میں ایک خاتون نے ’10 سال تک اپنی ماں کی لاش فریزر میں رکھی‘


جاپان، خاتون، والدہ، مردہ
صفائی پر مامود ایک شخص نے اس لاش کی نشاندہی ہے (فائل فوٹو)
جاپان میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے جن کے گھر کے فریزر سے ان کی والدہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ٹوکیو میں مقامی ذرائع ابلاغ پر یہ خبر نشر کی جا رہی ہے کہ پولیس ذرائع نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 48 سالہ یومی یوشینو کے مطابق انھوں نے 10 سال سے اپنی والدہ کو مردہ حالت میں فریزر میں چھپائے رکھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ٹوکیو میں ’اپنے مشترکہ گھر سے باہر نہیں جانا چاہتی تھیں۔‘

یہ بھی پڑھیے

ماں کی لاش 10 سال تک فریزر میں رکھنے کا انکشاف

کشمیر: جب ڈاکٹر کے سامنے اپنے ہی بیٹے کی لاش آئی

’یقین نہیں ہو رہا اتنے تعلیم یافتہ والدین نے اپنی بیٹیوں کو قتل کر دیا‘

پولیس کا کہنا ہے کہ جمی ہوئی حالت میں اس مردہ جسم پر بظاہر زخموں کے نشان نہیں ہیں۔

حکام اب تک اس خاتون کی موت کے وقت اور وجہ کا تعین نہیں کرسکے۔

اطلاعات کے مطابق یوشینو کی جانب سے وقت پر کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے انھیں اپنا اپارٹمنٹ چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ اس کے بعد صفائی پر مامور ایک شخص نے فریزر میں یہ لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو کچھ اس طرح موڑ کر رکھا گیا تھا کہ وہ فریزر میں پوری آسکے۔

جمعے کو پولیس نے یوشینو کو ٹوکیو کے قریب ایک شہر کے ہوٹل سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس

گذشتہ سال ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی رپورٹ ہوچکا ہے۔

فروری 2020 میں پولیس کی جانب سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ کراچی میں ایک بھائی بہن کی جانب سے اپنی ماں کی لاش تقریباً دس سال تک گھر کے ڈیپ فریزر میں رکھی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق پڑوسیوں نے شکایت کی تھی کہ فلیٹ سے بو آرہی ہے جس کے بعد انھوں نے آکر دیکھا کہ لاش فریزر میں موجود تھی جو فوراً عمارت سے نیچے پھینک دی گئی تھی۔

پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ بہن بھائی کا ذہنی توازن درست نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp