ہم سب ویڈیو چینل


ہم سب نے مختلف موضوعات پر ویڈیوز بنا کر اپنے ویڈیو پیج اور یوٹیوب پر شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں تجزیات، سیاست، جمہوری حقوق، خواتین کے مسائل، بچوں کی تربیت اور وہ تمام موضوعات شامل ہوں گے جو ہم سب کی زینت بنتے ہیں۔

ابتدا میں لاہور قلندر کے حوالے سے ایک سیریز شروع کی گئی ہے جس میں اس مقبول ٹیم کے کھلاڑیوں کے انٹرویو شامل ہوں گے۔ مختلف موضوعات پر وجاہت مسعود اور ہم سب کے دوسرے شرکا کے تبصروں کی ویڈیوز بھی یہاں روزانہ کی بنیاد پر شیئر کی جائیں گی۔

اگر آپ ہم سب کے لیے لکھتے ہیں تو اس سلسلے میں شمولیت کے لیے اپنے شائع شدہ کالم کی ویڈیو بنا کر یا اپنا وی لاگ گوگل ڈرائیو یا ایسی کسی دوسری سروس پر اپ لوڈ کریں اور ہمیں اس کا لنک ایمیل کے ذریعے ارسال کریں۔ ویڈیو ایڈٹ شدہ ہونی چاہیے۔ مضامین کے مقابلے میں ویڈیو کی سلیکشن کا معیار سخت ہو گا۔ اگر آپ کا مضمون کالم یا بلاگ کی کیٹیگری میں شامل ہوا ہے تو اس کی ویڈیو بنا کر بھیج سکتے ہیں۔ وی لاگ بنا کر بھیجنے کی صورت میں آپ کو مطلع کر دیا جائے گا کہ اسے ہم سب میں شمولیت کے لیے قبول کیا گیا ہے یا نہیں۔

ویڈیوز کے لیے ایمیل کا لنک وہی رہے گا جو مضامین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی

wm@humsub.com.pk

ہم سب کے قارئین اس سلسلے کی ویڈیوز سے آگاہ رہنے کے لیے ہم سب کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔

https://www.youtube.com/c/HumSub


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).