کرسمس اور نیو ایئر نائٹ سے قبل کراچی میں دفعہ 144 نافذ


\"\"

 کراچی: کرسمس اور نیو ایئر نائٹ سے قبل شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کمشنر کراچی کی درخواست پر کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 24 سے 25 دسمبراور31 دسمبر سے یکم جنوری کی صبح تک ہوگا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments