شمالی وزیرستان میں این جی او سے تعلق رکھنے والی چار خواتین قتل


اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایپی کے قریب سباؤن این جی او سے تعلق رکھنے والی چار خواتین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ان کی گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ان خواتین کے نام ناہید بی بی، ارشاد بی بی، عائشہ بی بی اور جویریہ بی بی ہیں اور یہ دستکاری کی تربیت دیتی تھیں۔ ان کی پانچویں مریم بی بی خوش قسمتی سے بچ گئیں کیونکہ وہ ایپی گاؤں کے ایک گھر میں داخل ہو گئی تھیں۔

ڈرائیور عبدالخالق اس حملے میں زخمی ہوا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی میں بھیج دیا گیا ہے۔

میرعلی تحصیل میں ان دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments