بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو پی ڈی ایم کے خلاف بیان بازی سے روک دیا


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان اور عہدیداران کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کارکن اورعہدیدار پی ڈی ایم اتحاد پر تلخ تبصروں سے گریز کریں۔ سخت ردعمل سے گریز کیا جائے جس سے اپوزیشن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ پی پی کے سوشل میڈیا رضاکار اور میڈیا پر پی پی کے ترجمان پی ڈی ایم کے حوالے سے منفی تبصروں سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہی اجلاس کے بعد سے پی ڈی ایم میں اختلافات سامنے آئے ہیں ،جس کے بعد سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں میں ایک دوسرے کے مخالف بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments