جتنا انتقام برداشت کرنا تھا، کر لیا ہے، اب ان کو ایکسپوز کرنا ہے: مریم نواز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ جتنا انتقام ہونا تھا ہوگیا اور جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا ہے. اب ان کو ایکسپوز کرنا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کی طلبی پر مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جو انتقام پر مبنی ہے اور پہلےکہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہ وگیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا، انتقام سہہ کر, برداشت کر کے ان کو ایکسپوز کیا ہے.

مریم نواز نے کہا کہ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، نیب کویہ موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے۔ اگر عمران خان گھر نہ جا رہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب میں بلانے کی ضرورت نہ پڑتی۔ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ان کے انتقام کو روکنا ہے اور مقابلہ کرنا ہے۔ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور تعلقات کو نبھانا جانتی ہوں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، اس میں اور کسی کا عمل دخل نہیں۔ پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کرےگی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply