فرانسیسی خاتون محبت پانے کیلیے ہزاروں میل کا سفر طے کرکے خانپور پہنچ گئی


\"\"

رحیم یارخان: فرانس سے تعلق رکھنے والی کیتھرن لووٹ خانپور کے عمیراحمد سے شادی کرنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے اور دونوں اپنی دوستی کو رشتہ ازدواج میں تبدیل کرنے  کے لئے تیار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیس بک پر دوستی کرنے والے پاکستانی عمیر احمد اور فرانس کی کیتھرن لووٹ اب شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں اور اسی محبت کو رشتے میں بدلنے کے لئے کیتھرن پاکستان بھی پہنچ گئی ہے۔

خان پور کے علاقے ریاض ٹاؤن کے رہائشی 29 سالہ میاں عمیراحمد کے مطابق فرانس کے شہر ویمبرج سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ کیتھرن سے ان کی دوستی 4 سال قبل سوشل میڈیا پر ہوئی اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت تک پہنچ گئی اور اب شادی کے پاکیزہ رشتے میں تبدیل ہونے کو تیارہے۔

عمیراحمد کا کہنا ہے کہ کیتھرن نے جب ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو میرا پہلا مطالبہ اسلام قبول کرنے کا تھا جس پرکیتھرن نے فوراً حامی بھر لی اور اسلام قبول کرلیا اور اپنا نیا نام عائشہ رکھ لیا۔ عمیرنے بتایا کہ میں پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ بھی ہوں تاہم میرے گھروالوں کو کیتھرن سے دوسری شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔\"\"

دوسری جانب کیتھرن کا کہنا ہے کہ ہم اپنی محبت کو شادی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اس کےلئے فرانس کی ایمبیسی سے بھی رابطہ کرلیا ہے اور بہت جلد ہم دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے۔ کیتھرن کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور یہ ملک اور اس کے لوگ بہت خوبصورت اور اچھے ہیں تاہم شادی کے بعد میری خواہش ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ فرانس میں رہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments