کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔
بی بی سی بات کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ اس میں لوگوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم وہ اس وقت یہ تصدیق نہیں کرسکتے کہ اس میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بعض دیگر اطلاعات کے مطابق دھماکے میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ دھماکہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب چین کے سفیرکوئٹہ میں موجود ہیں۔تاہم بلوچستان کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ چین کے سفیر اس موقع پر سرینا میں نہیں بلکہ کوئٹہ کلب میں تھے۔



