الجزائر میں مصنف کو توہین اسلام کے جرم میں تین سال قید


مصنف سعید جبلخیر

الجزائر کے ایک مصنف کو توہینِ مذہب کے الزام میں تین سال کی قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

سعید جبلخیر کے مقدمے کو وسیع پیمانے پر توجہ حاصل ہوئی ہے۔

53 سالہ صحافی اور مصنف سعید جبلخیر نے اسلامی علوم پر دو کتابیں تحریر کی ہیں۔ ان پر مقدمہ تب چلایا گیا جب سات وکلا اور یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے سوشل میڈیا پر اُن کے تبصروں کے خلاف شکایت درج کروائی۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم دنیا میں توہینِ مذہب کے قوانین

توہین مذہب: لیکچرار جنید حفیظ کو سزائے موت کا حکم

جکارتہ کے گورنر توہین مذہب کے مقدمے میں قصوروار

کیا عرب سپرنگ سوڈان تک پہنچ پائے گا؟

کہا جاتا ہے کہ اُنھوں نے اسلام میں بھیڑ کی قربانی کے عمل کو بت پرستوں کی رسم قرار دیا تھا۔

الجزائر کے قانون کے تحت پیغمبرِ اسلام یا اسلام کے شعائر کی توہین کرنے پر پانچ سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاست دانوں نے جبلخیر کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی سزا آزادیِ اظہار پر حملہ ہے۔

ان کے وکیل مومن شادی نے کہا ہے کہ وہ سزا کی سختی سے حیران ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ انھیں امید تھی کہ یہ مقدمہ خارج کر دیا جائے گا۔

سزا کے بعد سعید جبلخیر کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔ اُنھوں نے دارالحکومت میں عدالت کے باہر رپورٹرز کو بتایا کہ وہ اپیل کرنا اور ‘ضمیر کی آزادی’ کے لیے لڑائی لڑنا چاہتے ہیں۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32725 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp