تمام امتحانات کینسل: 15 جون تک ملک میں امتحان نہیں لیے جائیں گے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کے پیش نظر ملک بھر میں 15 جون تک امتحانات کا انعقاد نہیں ہو گا۔ اے اور او لیول کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں اور اکتوبر/نومبر کے دورانیے میں ان کا انعقاد ہو گا۔کیمبرج اے ٹو کے امتحان منسوخ نہیں ہوں گے۔
یہ فیصلہ طلبا، سماجی ایکٹی وسٹ اور سیاست دانوں کی جانب سے کیے جانے والے پرزور مطالبے کے بعد کیا گیا ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی 18 تاریخ کو ہونے والی میٹنگ کے بعد سے کرونا کے کیسز میں بہت تیزی دیکھی گئی۔ اس میٹنگ میں شیڈول کے مطابق امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ویک اینڈ پر طلبا اور سماجی کارکنوں نے ہیش ٹیگ
#NCOCcancelexam
کا استعمال کرتے ہوئے اس تاثر کو دور کرنے کی کوشش کی کہ وہ یہ مطالبہ اس وجہ سے کر رہے ہیں کہ وہ امتحان کے لیے تیار نہیں بلکہ اس کا سبب کرونا کی وبا ہے۔ اس کے باوجود پیر کو امتحانات لیے گئے۔
اس سے قبل اسلام آباد، لاہور، پشاور اور سندھ ہائی کورٹ نے امتحانات کے انعقاد کے خلاف دائر کردہ درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔
Addressing health concerns of students and parents All exams cancelled till June 15 and depending on the spread of the disease may even go further. Cambridge exams postponed till Oct/Nov for all grades. Only exception for those in A2 who have a compulsion to take exam now
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 27, 2021
University admissions in Pakistan will be aligned for class 12 and A2 who will be taking exams in Oct/Nov. This is to ensure no one loses a year. For A2 who have some compulsion to take exams now, every attempt will be made to provide safe venues. Not more than 50 students
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 27, 2021
BREAKING: No exams to take place in the country till June 15: Shafqat Mehmood https://t.co/6SsjE2CHWW
— Dawn.com (@dawn_com) April 27, 2021

