پرنس ہیری اور میگھن کے ہاں بچی کی ولادت، نومولود کا نام دادی ڈیانا اور پڑ دادی ملکۂ برطانیہ کے نام پر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  


پرنس ہیری

Reuters

ڈیوک اور ڈچز آف سسکس نے اپنے دوسرے بچے (بیٹی) کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ للی بیت لیلی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر جمعے کی صبح کیلیفورنیا کے ہسپتال سانتا باربرا میں پیدا ہوئیں۔ شاہی جوڑے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچی اور ماں کی طبعیت بہتر ہے۔

شاہی جوڑے کے مطابق انھوں نے اپنے دوسرے بچے کا نام ملکہ کی شاہی خاندان میں عرفیت ’للی بیت‘ پر رکھا ہے۔ ملکہ اس پیدا ہونے والی بچی کی پڑدادی ہیں۔

پرنسز آف ویلز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بچی کا درمیانی نام ڈیانا ان کی دادی لیڈی ڈیانا کے نام پر رکھا جو ایک ٹریفک حادثے میں مر گئی تھیں۔

شاہی خاندان کا شجرہ نسب اور ورثا

للی بیت دن منٹ 11:40 پر پیدا ہوئیں۔ بچی کا وزن سات پاؤنڈ اور 11 اونس ہے۔ اور اب وہ گھر پر موجود ہیں۔

یہ بچی ملکہ کی گیارویں پوتی بنتی ہے اور ملکہ بننے کے لیے آٹھویں نمبر کی امیدوار ہے۔

شاہی جوڑے کی ویب سائٹ پر یہ شکریے کا یہ پیغام شائع ہوا کہ چار جون کو ہمارے ہاں ہماری بچی للی کی پیدائش ہوئی ہے۔

وہ اس سے بھی بڑھ کر ہے جس کا کہ ہم تصور کر رہے تھے اور ہم دنیا بھر سے ملنے والی محبت اور دعاؤں کے لیے مشکور رہیں گے۔

ہم پر تسلسل سے مہربانی کرنے اور اس ہمارے خاندان کے لیے اس خاص وقت میں ہماری حمایت کرنے پر آپ کا شکریہ کرتے ہیں۔

اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی اس بچی کے لیے تحائف بھیجنے کا خواہاں ہے انھیں کہا گیا ہے کہ وہ ایسی تنظیموں کو مدد فراہم کریں یا ان کے بارے میں زیادہ جانیں جو خواتین اور بچیوں کے لیے کام کرتی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ٹویٹ میں شاہی جوڑے کو بہت بہت مبارکباد پیش کی ہے۔

شہزادی ہیری اور میگھن کی شادی مئی 2018 میں ونڈسر محل میں ایک تقریب میں ہوئی تھی۔ اس کے ایک سال بعد شاہی جوڑے کے ہاں پہلے بچے آرک ہارسن ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادہ ہیری اور میگھن شاہی زندگی میں واپس نہیں لوٹ رہے

شہزادہ ہیری: ٹیبلائڈ پریس کا ’نفرت آمیز رویہ‘ برطانیہ چھوڑنے کی بڑی وجہ بنا

نسلی تعصب کے دعوے ’پریشان کن ہیں اور انھیں نجی طور پر‘ حل کیا جائے گا: بکنگھم پیلس

میگھن کے دوست مسن ہیری مین جس نے شاہی جوڑے کی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر بنا کر حاملہ ہونے سے متعلق خبر دی تھی نے اس بچی کی پیدائش پر انھیں ایک ٹویٹ میں مبارکباد دی ہے۔ للی بیت کی آمد ہو گئی ہے! میری بہادر دوست اور اس کے خاندان کو بہت مبارک ہو!

شاہی جوڑے نے مارچ 2020 میں سینیئر ورکنگ رائلز سے دستبرداری اختیار کی تھی اور اس وقت یہ دونوں کیلیفورنیا میں رہ رہے ہیں۔

شاہی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ انتہائی مسرت کے ساتھ اپنی بیٹی للی بیت ’للی‘ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈیوک اور ڈچز آپ کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے آپ کے مشکور ہیں اور اس وقت وہ ایک خاندان کے طور پر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 19503 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp