بزرگ مسلمان شہری پر تشدد کے خلاف ٹویٹ کرنے پر اداکارہ سوارا بھاسکر کے خلاف مقدمہ درج


بھارت میں معمر مسلمان شہری پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف ٹویٹ کرنے پر اداکارہ سوارا بھاسکر اور دیگر کے خلاف دہلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، صحافی عرفا خانم شیروانی، آصف خان اور ٹوئٹر انڈیا کے سربراہ منیش مہیشوری کے خلاف دہلی کے تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایڈوکیٹ امیت اچاریا کی جانب سے ان تمام افراد کے خلاف ایک ویڈیو کو شیئرکرنے پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے مطابق ان تمام لوگوں نے معاملے کی سچائی کی تصدیق کیے بغیر، عوامی امن میں خلل ڈالنے اور مذہبی گروہوں کے مابین تفریق پیدا کرنے کے ارادے سے اس ویڈیو کو فرقہ وارانہ زاویے کے ساتھ آن لائن شیئر کیا۔ ایف آئی آر بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کے لونی بارڈر پولیس اسٹیشن میں منگل کی رات درج کروائی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی سوشل میڈیا پر چند روز قبل ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں ایک 72 سالہ مسلمان بزرگ شخص عبدالصمد سیفی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ حملہ آور انتہا پسند بزرگ شخص کو آٹو رکشے میں اغوا کر کے قریبی جنگل میں لے گئے اور’ جے شری رام ‘ اور ’وندے ماترم‘ کے نعرے لگاتے ہوئے نہ صرف مذکورہ بزرگ کو بھی زبردستی نعرے لگانے پر مجبور کیا، بلکہ ان پرلاٹھیوں اور گھونسوں سے تشدد بھی کرتے رہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments