ویڈیو پرینک کے نام پر عورتوں کو ہراساں کرنے والے خان علی نے بیان بدل دیا: میں قوم کا اثاثہ ہوں


گوجرانوالہ پولیس نے یوٹیوب پر پیسے کمانے کیلئے ویڈیوز میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے خان علی کو گرفتار کرتے ہوئے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ہے تاہم گزشتہ روز پولیس حراست میں معافی مانگنے والے خان علی نے اب اپنا بیان بدلتے ہوئے خود کو ’اثاثہ‘ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خان علی کی گزشتہ روز پولیس حراست میں معافی مانگتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی جس سے لگا کہ وہ اپنے کیئے پر شرمندہ ہیں۔ تاہم صبح ہوتے ہی انہوں نے اپنے اعمال کو درست قرار دینے کیلئے وجوہات پیش کرنا شروع کر دی ہیں۔ خان علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ لیڈیز ویڈیوز میں مجھے مارتی ہیں، مجھے زیادہ مار پڑتی ہے، زیادہ تر لوگ پیسے کمانے کیلئے یوٹیوب پر آتے ہیں۔ میں پاکستان کا اثاثہ ہوں۔ میں لوگوں کے چہروں پر خوشیاں لاتا ہوں۔ میں اپنے دوسرے چینل پر لوگوں کے غم بانٹ رہا ہوں۔ میرے کچھ پرینک تھے جن میں، میں نے پیغام دیا۔ اگر آپ دیکھیں تو لڑکیوں نے مجھے مارا ہے، میں نے لڑکیوں کو نہیں مارا۔

Facebook Comments HS