مفتی عزیز الرحمان کو مینار پاکستان سے گرایا جائے: لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز


لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز نے لاہور کے مدرسے منظور الاسلامیہ کے سکینڈل کے متعلق کہا ہے کہ پہلے پورے پاکستان میں شرعی نظام نافذ کیا جائے اور پھر مفتی عزیز الرحمان کو مینار پاکستان سے نیچے گرایا جائے۔

مولانا عبدالعزیز کے الفاظ یہ ہیں

”مولانا عزیز الرحمان صاحب کی جو ویڈیو شائع ہوئی ہے، اگرچہ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے نشہ پلا کر یہ سب کچھ کیا گیا ہے، لیکن جو ویڈیو کے اندر ہم نے مجبوراً دیکھی، علما نے بھی دیکھی، مفتیان کرام نے بھی دیکھی، وہ بھی یہ بات کہہ رہے ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو نشہ پلا کر نہیں ہے۔ ان کی حرکات و سکنات بتا رہی ہیں کہ وہ گندے کام میں خود شریک ہیں۔ “

”اس لیے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ پہلے پاکستان میں قرآن و سنت کو نافذ کیا جائے۔ اور شرعی عدالتیں پورے ملک میں قائم کی جائیں۔ اور سب سے پہلے سزا مولانا عزیز الرحمان کو دی جائے۔ اور شرعی سزا۔ مختلف سزائیں ہیں ایک یہ کہ اوپر عمارت سے گرایا جائے تو ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ان کو مینار پاکستان سے نیچے گرا دیا جائے۔ “

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments