کراچی یتیم خانے میں ریپ کا شکار ہونے والی 16 سالہ لڑکی نے خاتون جج کو بیان ریکارڈ کروا دیا


کراچی کے یتیم خانے میں گزشتہ ماہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے لڑکی نے ملزم کے خلاف اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 سالہ لڑکی کا بیان خاتون جج کی جانب سے چیمبر میں ریکارڈ کیا گیا جسے سیل کر دیا گیا ہے اور ٹرائل کے دوران کھولا جائے گا۔ ملزم مہدی حسن کشمیر روڈ پر واقع یتیم خانے میں اکاﺅنٹنٹ ہے۔ یتیم خانے میں لڑکی گزشتہ دس سال سے زندگی گزار رہی ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ انہیں مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے، تحقیقات مکمل کر لی گئیں ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور تفتیشی افسر کو دو ہفتوں میں چارج شیٹ دائر کرنے کا حکم دے دیاہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب لڑکی کی خالہ اس سے ملنے کیلئے یتیم خانے گئی اور لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان بتائی۔ خاتون نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ اکاﺅنٹنٹ نے مجھے 26 مئی کو کمرے میں بلایا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد اس نے مجھے اس کا ذکر کسی کے ساتھ نہ کرنے کہا اور دھمکیاں دیں۔

Facebook Comments HS