’تیرا باپ بھی آئس باتھ لے گا‘ یونس خان اور حسن علی میں جھگڑے کی مبینہ تفصیل


سابق قومی کرکٹر یونس خان اور فاسٹ باولر حسن علی کے درمیان تلخ کلامی سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا ۔

تفصیل کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے چند دن پہلے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران یونس خان کا مبینہ طور پر حسن علی سے جھگڑا ہوا اور انہوں نے دورہ انگلینڈ کے دوران بائیو ببل میں چند دن تاخیر سے شمولیت کا اصرار کیا تھا جس پر معاملہ بگڑ گیا۔

اس معاملے پر سپورٹس صحافی صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ یونس خان نے حسن علی کو آئس باتھ لینے پر اصرار کیا جس پر معاملہ بگڑا۔ یونس خان نے مبینہ طور پر حسن علی سے کہا کہ ’تیرا باپ بھی آئس باتھ لے گا‘۔اس کے بعد کوچنگ سٹاف اور دیگر کھلاڑیوں نے مداخلت کر کے دونوں کو ایک دوسرے سے دور کیا۔

Facebook Comments HS