عثمان کاکڑ کی موت کی وجہ جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ


بلوچستان حکومت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سینیئر رہنما و سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی وجہ جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں جسٹس نعیم اختر اور جسٹس ظہیرالدین کاکڑ کو کمیشن میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق جج صاحبان کی نامزدگی ارسال کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما عثمان خان کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے۔ انہیں کوئٹہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ 21 جون کو انتقال کر گئے تھے۔

Facebook Comments HS