سید ذوالفقار علی شاہ نے حریم شاہ سے شادی کی تردید کر دی: تحریک انصاف اور حلیم عادل شیخ پر پراپیگنڈے کا الزام
پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے شادی کی خبروں تردید کی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف اور حلیم عادل شیخ پر جعلی پروپیگنڈہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر حریم شاہ سے منسوب گردش کرنے والی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے سندھ اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں تحریک انصاف کے ممبران کو "گدھا” کہا تھا ،اس کے بعد ہی اپوزيشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت تحریک انصاف ایسی گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے۔ حلیم عادل شیخ اور پوری تحریک انصاف کو کہتا ہوں مقابلہ اسمبلی میں آکر کرو تمہاری یہ حرکتیں کبھی خاموش نہیں کروا سکتی۔
مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں چیلنج کرتا ہوں حلیم عادل شیخ میں ہمت ہے تو اسمبلی میں مقابلہ کرے۔ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے یہ اپنی گھٹیا سیاست کے لیئے کسی کی ماں بہن کی عزت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم فی الحال حریم شاہ کی جانب سے شوہر کا نام نہیں بتایا گیا۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔ سوشل میڈیا پر بعض ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ نے سید ذوالفقار علی شاہ سے شادی کی ہے تاہم اب پی پی رہنما نے اس کی تردید کر دی ہے۔

