بھائی پھیرو میں امام مسجد پر نو دس سالہ بچی سے ریپ کا مقدمہ درج


تھانہ صدر بھائی پھیرو (پھول نگر) میں ایک شخص نے ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک محنت کش ہے اور اس کی نو دس سالہ بچی کا امام مسجد نے ریپ کیا ہے۔

پرچے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کی نو دس سالہ بچی اس کے گھر سے ملحقہ گاؤں کی مسجد کے امام سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے جاتی ہے۔ پچھلے تین دن سے بچی کی طبیعت خراب ہو رہی تھی۔ بچی کی حالت دیکھ کر اس کی والدہ کو شک ہوا تو بچی سے پوچھا۔

پرچے کے مطابق بچی نے دو گواہوں کی موجودگی میں روتے ہوئے بتایا کہ تین دن پہلے مورخہ 28 جون 2021 کو جب وہ دوپہر کو قرآن پڑھنے مسجد گئی تو مولوی کی بیوی گھر میں موجود نہ تھی۔ مولوی نے اس کا ریپ کیا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ اسے قتل کر دے گا۔ بچی نے ڈر کی وجہ سے کسی کو نہ بتایا۔

پرچے میں میڈیکل کروا کر ملزم کو گرفتار کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Facebook Comments HS