ٹھہریں! کیا آپ ویڈیو کال اٹینڈ کرنے جا رہے ہیں؟


میسنجر پر آج کل فراڈ اور بلیک میلنگ کا ایک نیا طریقہ واردات سامنے آیا ہے جس کا شکار ہونے سے ہمارے ایک دوست بال بال بچے ہیں۔ لیجیے تازہ ترین واقعہ جو انہوں نے مجھے سنایا انہی کی زبانی سنئیے، جس کو مفاد عامہ کے لیے شیئر کیا جا رہا ہے۔

دوست راوی ہیں کہ

”چند دن پہلے مجھے میسنجر پر کسی لڑکی کے نام کی آئی ڈی سے ایک ویڈیو کال موصول ہوئی۔ میں نے وہ کال اٹینڈ کر لی۔ دوسری جانب کوئی خاتون عریاں حالت میں اپنے آپ کو ایکسپوز کیے ہوئے لائیو بیٹھی تھی۔ ویڈیو کال کے دوران اس نے بار بار مجھ سے یہ پوچھا کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں؟ میرے خاموش رہنے پر چند سیکنڈ کے بعد ہی خاتون نے ویڈیو کال بند کر دی۔

اگلے چند منٹ میں مجھے اسی آئی ڈی سے خاتون سے دوران گفتگو میری سکرین شارٹ کے ذریعے لی گئی تصویر موصول ہوئی جس میں چہرہ تو میرا ہی تھا۔ تاہم نیچے والا غیر واضح سا مردانہ عریاں دھڑ کسی اور کا فوٹو شاپ کے ذریعے میرے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

فوٹو سنڈ کرنے کے فوراً بعد اسی میسنجر آئی ڈی سے دوبارہ کال آ گئی۔ کال دوبارہ رسیو کی تو اب دوسری جانب خاتون کی بجائے کوئی مرد بیٹھا بات کر رہا تھا۔ جو کہہ رہا تھا کہ آپ ہمیں پانچ سو ڈالر فوری طور پر سینڈ کریں، اگر نہیں کیے تو ہم میسنجر پر ایڈ آپ کے دوستوں کو آپ کی یہ عریاں تصویر سینڈ کر دیں گے۔ میرے مسلسل انکار پر وہ پیسوں کے لیے برابر اصرار کرتا رہا۔

میں نے کال بند کرنے سے پہلے اس کے سکرین شاٹس لیے اور فوراً اسے بلاک کر کے متعلقہ حکام کو رپورٹ بھی کر دیا۔ تاہم ابھی بھی مجھے مختلف غیر معروف آئی ڈی ایز سے ایسی ویڈیو کال موصول ہو رہی ہیں۔

یہ سرا سر بلیک میلنگ اور فراڈ کا دھندہ کرنا والا کوئی گروہ ہے جو پتہ نہیں اب تک کتنے لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا چکا ہے۔ لہٰذا خبردار اور ہوشیار رہیں اس قسم کے فراڈ سے محفوظ رہنے کا موثر اور واحد طریقہ یہی ہے کہ کسی بھی غیر معروف اور اجنبی اکاؤنٹ، نمبر یا آئی ڈی سے ویڈیو کال اٹینڈ نہ کریں ”۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments