رانسم ویئر کے حملے اور سائبر سیکیورٹی


جس طرح تیزی سے دنیا کی رفتار بدل رہی ہے اسی تیزی سے سائبر کی فیلڈ بھی اور ٹھیک اسی طرح ہی سائبر حملے بھی۔

یوں تو 2021 میں لاتعداد سائبر حملے ہو چکے ہیں جن میں چند بڑے حملوں میں Kia Motors، CD Projekt، CNA، AXA، نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن، Quanta، JBS Foods، Acer، Brenntag اور Colonial Pipeline متاثرین کی فہرست میں شامل ہیں جن کا بہت زیادہ نقصان ہو چکا ہے۔

حال ہی میں ان سائبر حملوں کی فہرست میں ایک امریکن کمپنی کاسیا Kaseya زد میں آ گئی جن کو اس حملے کے نقصان میں 800 سٹورز بند کرنا پڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سائبر حملے کا ایک قسم جو کافی عرصے سے کامیاب حملوں میں شمار ہوتا رہا ہے جس کو تکنیکی زبان میں رینسموئر Ransomware کہتے ہیں۔

جس میں کسی کمپیوٹر یا نیٹورک کو ہیک کر کے اس کو لاک کیا جاتا ہے اور اس کے مالک کو فائل واپس دینے کے عیوض رقم طلب کی جاتی ہے۔ رقم ملنے کے بعد نئی کوئی چانس ہوتا ہے کے کمپیوٹر یا نیٹورک واپس اصل صورت میں آ جائے۔

ایسا ہی ایک واقعہ چند دنوں پہلے امریکن کمپنی کاسیا کے ساتھ پیش آیا جس کے دنیا بھر میں کسٹمرز ہیں۔

یہ حملہ اس کمپنی کے لئے بڑا گھاتک ثابت ہوا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کے اس کمپنی کو سویڈش مارکیٹ کی پوری چین بند کرنا پڑھ گئی۔

درحقیقت یہ کمپنی ڈسٹریبیوشن کے طرز پر کام کرتی ہے جس کے اندر 1000 اور بھی کمپنیاں آتی ہیں جو نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں کسٹمرز کو توجہ کا مرکز بنائے رکھے ہوئے ہے۔ اور اب اس کمپنی کو سویڈش مارکیٹ میں 800 برانچز اور اسٹورز بند کرنا پڑھ گئے۔

سائبر سکیورٹی کے ماہرین کی نظر میں یہ حملہ سال کا سب سے بڑا سائبر حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ سائبر حملہ جمعہ کے دن کو ہوا۔ اگر پچھلے سائبر حملوں کا رکارڈ دیکھا جائے تو جمعہ کے دن سائبر حملے زیادہ ہونے کا رکارڈ ہے۔

رینسموئر دنیا کا ایک اہم مثلا ہے جس میں اب تک سائبر بریچ کر کے دنیا کی کئی کمپنیوں کو زیرو سے شروع کرنے پے مجبور کیا ہے، لیکن پھر بھی اس کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات اب تک نہیں لئے گئے۔

امریکہ نے معمول کی طرح اس سائبر حملے کا بھی الزام روس پے ڈالا ہے جب کے روس کے صدر پیوٹن کا کہنا ہے کے روس کا اس حملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری REvil گروپ نے لی ہے جو Sodinokibi کے ناب سے بھی جانی جاتی ہے۔

مذکورہ سائبر حملوں میں ملوث گروپ کو FBI نے ایک اس سال کی ایک اور ہیکنگ کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس میں نشانہ امریکا کی گوشت سپلائی کرنے والی کمپنی بنی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments