ممبئی کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بیٹی کس شہرہ آفاق پاکستانی کرکٹر کی بہو ہے؟

ممبئی کبھی داؤد ابراہیم کے خوف سے کانپا کرتا تھا اور اس کی دہشت ایسی تھی کہ لوگ کہتے تھے کہ اس کی مرضی کے بغیر ہندوستان میں پتا بھی نہیں ہلتا۔ کہا جاتا ہے کہ سیاست میں اس کے کالے دھن کی وجہ سے اسمبلی کے ممبران بننے والے اس کے ہر طرح کے مفادات کا خیال رکھتے تھے اور اس کے لیے قانون کو موم کی ناک بنایا ہوا تھا۔ یہ لوگ داؤد ابراہیم کی مرضی کے قوانین بنواتے تھے اور حکومتی منصوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہر طرح کی حرکات و سکنات سے اس کے گینگ کو آگاہ کر کے اس کے غلط دھندوں کو بچانے میں کامیاب رہتے تھے۔
داؤد ابراہیم سے ممبئی کے قانون نافذ کرنے والے جہاں ادارے تنگ تھے اور مخالف سیاستدان وہاں بالی وڈ انڈسٹری بھی بہت پریشان تھی، اندر کے لوگ بتاتے ہیں کہ انڈسٹری میں اس کا کالا دھن تقریباً 70 فی صد فلموں میں لگتا تھا اور داؤد کی طرف سے ہدایت کاروں اور فلم سازوں کو فون جاتے تھے کہ فلاں لڑکی کو بطور ہیروئن کاسٹ کرو اور فلاں کو نہ کرو، اس وقت ارمیلا مٹونڈکر، سنگیتا بجلانی، ممتا کلکرنی، سونالی باندرے اور کئی اداکارائیں داؤد ابراہیم اور انڈر ورلڈ سے تعلقات کی وجہ سے مخصوص حلقوں میں ایک نمایاں پہچان رکھتی تھیں اور ان اداکاراؤں کے علاوہ چند دوسری اداکارائیں اور ماڈل گرلز پر بھی داؤد کا ہاتھ مستقل رہا کرتا تھا اور ان لڑکیوں کی سب پر دھاک بیٹھی ہوئی تھی، داؤد ابراہیم کے بلانے پر اسی لیے کئی اداکارائیں بھاگ کر دبئی اس کے منعقدہ فنکشنز اور دیگر خفیہ جگہوں پر ہونے والی مخصوص تقاریب میں پہنچتی نظر آtی تھیں، کہتے ہیں کہ ایک بار جب داؤد ابراہیم نے ہالی وڈ کے سب سے با اثر کپور خاندان کی خوبصورت اور نوخیز کلی کرشمہ کپور کو اپنے پاس بلایا تو اس نے آنے سے انکار کر دیا۔ اس پر داؤد غصے میں ایسا آیا کہ کرشمہ کپور جب گھر سے نکلی تو داؤد کے بندوں نے اس کی کار کو گھیر لیا اور اٹھا کر داؤد کے پاس پہنچا دیا اور پھر کرشمہ کپور کو 6 گھنٹوں بعد داؤد کی قید سے رہائی ملی تھی۔
دوسرا واقعہ داؤد ابراہیم کے حوالے سے اس وقت مشہور ہوا تھا جب پاکستان نے یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو ”نشان پاکستان“ دینے کا اعلان کیا تو شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے اپنے اخبار کے ذریعے دلیپ کمار کو پاکستان جانے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ جس پر دلیپ کمار نے پاکستان نہ جانے کا اعلان کیا تو پتا چلنے پر داؤد ابراہیم نے بال ٹھاکرے کو دھمکی دی اور اپنا بیان واپس لینے کو کہا تو ہندوستان کو آگے لگانے والا بال ٹھاکرے داؤد ابراہیم کے سامنے بھیگی بلی بن گیا اور اپنا بیان واپس لے لیا۔
یہاں دلیپ کمار کے حوالے سے ایک منفرد بات بتاتا چلوں کہ ان کے بارے یہ چیز مشہور تھی کہ وہ باریک سفید کپڑے پہن کر فلموں میں کام کرتے تھے اور ان کے جسم پر بڑے بڑے کالے بال ان باریک سفید کپڑوں سے باہر نکل کر لڑکیوں کے ”سیکس اپیل“ کا کام کرتے تھے اور لڑکیاں دلیپ کمار کی اس ادا پر مرتی تھیں اور دلیپ کمار کو اس کا احساس تھا اور وہ جان بوجھ کر ایسے سفید اور باریک کپڑے پہنا کرتے تھے۔
آخر میں پھر داؤد کی طرف آتے ہیں کہ وہ جو کھلے عام کرشمہ کپور سی لڑکیوں کو اٹھوا لیا کرتا تھا کے بارے انڈین میڈیا کہتا تھا کہ اس کی سب سے محبوب گرل فرینڈ کراچی کی ایک صبا نامی ماڈل گرل تھی جس کو داؤد نے ایک فلیٹ لے کر دیا ہوا تھا اور اس کو خاصا کھلا خرچہ بھی دیا کرتا تھا۔
اسی انڈین گینگسٹر اور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بیٹی مہ رخ کی شادی پاکستان کے شہرہ آفاق کرکٹر جاوید میاں داد کے بیٹے جنید میاں داد سے دبئی کے ایک شاندار ہوٹل میں ہوئی تھی اور جس روز یہ ایونٹ تھا اس روز انڈین ایجنسیاں گھات لگائے اس ہوٹل کے باہر بیٹھی تھیں کہ وہ اپنی چہیتی بیٹی کی شادی میں ضرور شریک ہوگا لیکن گھاگ داؤد ابراہیم اس روز نہ آیا تھا۔ آتا تو شاید اسے پکڑ کر پاکستان کے خلاف ایک بھرپور وار کیا جاتا کہ جاوید میاں داد کی شخصیت بھی اس میں ملوث تھی۔ لیکن اب بھی جب پاکستان کو انڈیا مطلوب افراد کی لسٹ دیتا ہے تو اس میں دیگر کئی افراد کے ساتھ ساتھ داؤد ابراہیم کا نام ”ٹاپ ٹین“ میں ہوتا ہے۔

