ادب اور ادیبوں سے جڑے طنزیہ و مزاحیہ قصے

عطاء الحق قاسمی جی کہتے ہیں کہ ایک صاحب میرے پاس اپنی کتاب کا نیا ایڈیشن لائے اور بولے ”لیں جی قاسمی صاحب! میری کتاب کا دوسرا ایڈیشن بھی آ گیا ہے، قاسمی صاحب نے کتاب لیتے ہوئے رسان سے کہا ”پہلا کہاں گیا؟ کہتے ہیں کہ اس پر وہ صاحب جانے کیوں ناراض ہو گئے اور دوبارہ کبھی ان کے پاس نہیں آئے۔ فیصل آباد میں ایک شاعری کی کتاب کی تقریب پذیرائی ہوئی تو سٹیج سیکرٹری نے صاحب

Read more

ایران اسرائیل جنگ میں ایران کی کمزوریاں، غلطیاں اور حماقتیں

ایران کی کمزوری، کنٹرول اور طاقت کا پول روزانہ کی بنیاد پر کھل رہا ہے اور جارح مزاج کرتوتیے اسرائیلی موساد کا دعوی ہے کہ اس نے تہران کے اندر ”ڈرون بیس“ قائم کر کے ساری کارروائیاں وہیں سے کی ہیں اور اس بات نے ایرانی انٹیلی جنس اداروں کی اخیر نالائقی کو پہلی بار ایکسپوز نہیں کیا بلکہ جب حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو اس کے گھر میں گھس کر مار دیا تھا تو تب بھی ایرانی انٹیلی

Read more

پاکستان کے خلاف ہندوستان، ایران اور افغانستان کی“ نئی ٹرائیکا

افغانی وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی اور ‎ہندوستان وزیر خارجہ وکرم میسری نے دبئی میں ایک بہت ”خاص“ ملاقات کی ہے اور اس میں دونوں ملکوں کے درمیان ”تجارتی و سفارتی امور“ کے بارے اہم گفتگو کی خبر لگی اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ ایران نے دونوں کو تجارت کے لیے اپنی چابہار والی بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز و دعوت دی ہے۔ یہ خبر معمولی، غیراہم اور نظرانداز کرنے والی بالکل بھی نہ ہے کیونکہ یہ تینوں ممالک

Read more

مسنگ پرسنز، شہید اکبر بگٹی اور صرف پنجاب کی تقسیم کا شوشا

آمر مشرف کے دور میں جب مسنگ پرسنز پر بات کرنے کی آزادی نہ تھی اور سب خوف کھاتے تھے کہ بات کی تو اٹھا لیے جائیں گے تو عین ان ہی دنوں خاکسار نے مسنگ پرسنز کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم ”ڈیفنس فار ہیومین رائٹس“ کی چیئرپرسن ممتاز خاتون آمنہ مسعود جنجوعہ (جن کے اپنے شوہر بھی مسنگ پرسنز میں شامل تھے اور ہیں ) کا لاہور کے ماہنامہ ”پولیٹیکل سین“ کے لیے زبردست انٹرویو کیا تھا، جو

Read more

بھارت کی لیجنڈ شوبز اسٹار ریکھا بھی ہم جنس پرست نکلی

کیا بھارتی اداکارہ ریکھا کے بارے میں یہ سنسنی خیز انکشاف پہلی بار سامنے آیا ہے؟ جی نہیں لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن پر مرمٹنے والی ریکھا کی زندگی ایسی رنگین و سنگین کہانیوں سے بھری پڑی ہے اور اب جو بات سامنے آئی ہے کہ ریکھا کے اپنی منیجر فرزانہ سے ”ناجائز تعلقات“ ہیں تو یہ واقفان حال کے لیے بالکل بھی اچنبھے والی بات نہیں ہے، ریکھا ماضی میں امیتابھ پر فریفتہ تھی لیکن اسے جیا لے اڑی اور

Read more

آمریت اور جمہوریت میں فرق

ہندوستان ایٹمی دھماکے کر چکا تو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی ایٹمی سائنسدانوں، انجینئرز، پاک فوج اور دیگر ذمے داران کو فی الفور جوابی دھماکے کے انتظامات کا حکم جاری کر دیا۔ مشاہد حسین سیّد کہتے ہیں کہ انہی دنوں امریکی صدر بل کلنٹن کی میاں محمد نواز شریف کو کال آئی اور کلنٹن نے ایٹمی دھماکوں سے روکنے کے لیے دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور سخت پابندیاں لگانے کا عندیہ بھی دیا لیکن جب میاں محمد

Read more

خامنائی کے بیٹے حزب اللہ اور حماس کے ہمراہ اسرائیل سے کیوں نہیں لڑتے

جس طرح افغان ”مجاہدین“ اپنے خداؤں کے لیے بوجھ بن گئے تھے اسی طرح نئے حالات میں حماس اور حزب اللہ بھی بن چکی ہیں اور اب دونوں برق رفتاری کے ساتھ اپنے اپنے عبرت ناک انجام کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ہانیہ اور حسن نصراللہ کی ”شہادتیں“ آغاز سمجھیں۔ یہ خاکسار ڈاٹ کام کا تجزیہ ہے اور وقت ثابت کردے گا کہ یہ بات غلط نہ ہے۔ بس یہ یاد رکھیں کہ جب عراق میں صدام کو پھانسی دی گئی

Read more

فرانز کافکا خاکسار کا پسندیدہ فکشنیا ہے لوگو

اور ابھی ایک بار پھر کافکائیتی کر کے ہٹا ہوں یعنی کافکے کے اس ناول کا لپک باز ہو کر نہایت سنجیدگی اور کمینگی سے مطالعہ کیا ہے، کمینگی سے اس لیے کہ سوچا تھا کہ پھر شاید اس میں سے کچھ اونچ نیچ پکڑ کر اپنے محبوب رائٹر کی کسی نکی موٹی واردات کو پکڑ سکیں گے لیکن پھر ہلکی پھلکی سی مایوسی ہوئی مگر کمینی سی خوشی یہ ہوئی ہے کہ اس ناول کے مرکزی کردار گریگر کی

Read more

عمران خان گوئبلز کی بدروح

سادہ سا پوائنٹ ہے کہ عمران خان کو ان دنوں مشرقی پاکستان کا مینڈیٹ چرانا بڑا یاد آ رہا ہے لیکن 2018 میں آر ٹی ایس بند کر کے نون لیگ کا مینڈیٹ چرانا یاد نہیں ہے کیونکہ اس وقت خود موصوف سب سے بڑے ”بینیفشری“ تھے اور پنجاب میں نون لیگ واضح اکثریت والی جماعت بن کر سامنے آئی تھی لیکن دھونس، دھاندلی اور بدمعاشی سے عمران خان کی خواہش پر استخارہ کے بعد ”ع“ والے عثمان بزدار کی

Read more

کیا عمران خان تصادم کی راہ سے باز آچکے؟

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے شدید معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کے اعلی ترین حکام کو مذاکرات کے دوران کچھ بڑے اداروں کی نجکاری کی صلاح دی ہے جو دراصل ایک مطالبہ ہے۔ لگ رہا ہے کہ اب پاکستان کو ہر صورت ان کا یہ مطالبہ ماننا پڑے گا کیونکہ اس کے علاوہ اب کوئی آپشن نہ بچا ہے کیونکہ چین، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت دیگر دوست ممالک اب پاکستان سے قرض کی بجائے سرمایہ

Read more

مسنگ پرسنز، اکبر بگٹی، پنجاب کے مخالفین اور کچھ دوسری باتیں

آمر مشرف کے دور میں جب مسنگ پرسنز پر بات کرنے کی آزادی نہ تھی اور سب خوف کھاتے تھے کہ بات کی تو اٹھا لیے جائیں گے تو عین ان ہی دنوں خاکسار نے مسنگ پرسنز کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم ”ڈیفنس فار ہیومین رائٹس“ کی چیئرپرسن ممتاز خاتون آمنہ مسعود جنجوعہ (جن کے اپنے شوہر بھی مسنگ پرسنز میں شامل تھے اور ہیں ) کا لاہور کے ماہنامہ ”پولیٹیکل سین“ کے لیے زبردست انٹرویو کیا تھا، جو

Read more

ایران اسرائیل و امریکہ کا سب سے بڑا اتحادی و سہولت کار

2002 میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائیل کے ساتھ ”مذاکرات“ کیے اور قیدیوں کے تبادلے کا ایک بڑا اور حیرت انگیز معاہدہ کیا جس کے دوران 400 سے زیادہ لبنان، فلسطین اور دیگر عرب ملکوں کے اسرائیل کی قید میں موجود شہریوں کو رہا کیا گیا۔ اس ”معاہدے“ سے حسن نصراللہ ایک طاقتور لیڈر بن کر ابھرے۔ تاہم حالات واقعات کی عرق ریزی سے حقائق تلاشنے والے مبصرین اور با خبروں کے مطابق یہ ”معاہدہ“ دراصل حسن

Read more

سلطان راہی کی موت یا پاکستانی فلم انڈسٹری کی موت؟

کوئی مانے یا نہ مانے، سلطان راہی پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے آکسیجن کی سی حیثیت رکھتا تھا۔ اسی لیے جونہی سلطان راہی گوجرانوالا میں اشتہاری ساجو کانے کے ہاتھوں جان سے گیا تو پاکستان فلم انڈسٹری کی گنی چنی سانسیں بھی بند ہو گئیں اور تب سے لے کر اب تک اس کے تن مردہ میں کوئی بھی روح نہ پھونک سکا ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ سارے فلمی مبصرین و ناقدین اس بات پر سو

Read more

حماس کی احمقانہ مہم جوئی کا خمیازہ فلسطینی بھگت رہے ہیں

سعودیہ اور اسرائیل کو قریب آتے دیکھ کر جس نے بھی حماس کو اْکسا کر ”گوریلائی پنگے بازی“ کروائی ہے اب اس سے سعودیہ اور اسرائیل تو یقیناً کچھ عرصہ کے لیے ایک دوسرے سے کیے گئے عہد و پیمان سے پرے ہوجائیں گے لیکن اب تک مرنے والے 1900 فلسطینیوں کے خون کا حساب کس سازشی اور فسادی کے سر جائے گا؟ اور آج نہیں تو کل سعودیہ اور اسرائیل پھر ایک دوسرے سے سفارتی ہتھ جوڑی ضرور کریں

Read more

مریم نواز شریف کا جی سی یونیورسٹی لاہور میں خطاب متنازعہ کیوں بنایا جا رہا ہے

مسلم لیگ نون کی سب سے اہم خاتون سیاسی رہنما مریم نواز شریف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور جانا اس وقت موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس میں کوئی برائی بھی نہ ہے، بات ہونی چاہیے لیکن یہ کہنا کہ وہ اس قابل نہ ہے یہ بات درست ہے اور نہ ہی ہضم کی جا سکتی ہے کیونکہ مریم عرصہ دراز سے بھرپور مزاحمتی سیاست کی ایک زبردست علامت بنی ہوئی ہے اور آمر بشرف کے دور سے لے

Read more

اسلامک ٹچ والے ضعیف الاعتقاد بزرگ رہنما کی کارستانیاں

وہ ضعیف الاعتقاد شروع سے ہی ہے اور اسے جاننے والے جانتے ہیں کہ اس کی ذہنی پسماندگی آکسفورڈ یونیورسٹی اور برطانوی ماحول بھی ختم نہیں کر سکے اور اس کے اندر اپنی قومیت کے حوالے سے تعصب بھی بہت ہے اور شہرت، گلیمر اور قومی ٹیم کی کپتانی اور ایک بڑے اہم اسلامی ملک کی وزارت عظمی بھی اس کے اندر سے یہ چیزیں نکال نہ سکے ہیں، اس کی ابھی تک کی آخری شادی سے پہلے ہی ایک

Read more

مولانا طارق جمیل بھی عمران خان کے حق میں کھل کر سامنے آ گئے

آخر کار مولانا طارق جمیل بھی عمران خان کے حق میں کھل کر سامنے آ ہی گئے اور موجودہ حکومت کو فسطائی قرار دے دیا اور فرمایا کہ ”میں نے 70 سال میں ایسا نہیں دیکھا کہ چھوٹی چھوٹی بات پر دہشت گردی اور غداری کے مقدمات درج ہو رہے ہیں“۔ مولانا بھول گئے کہ اکبر بگٹی کا قتل مشرف دور میں ہوا تھا تو وہ چپ رہے تھے؟ مولانا کو یاد ہے کہ عمران خان کے دور میں رانا

Read more

چیف جسٹس آف پاکستان جناب عمر عطاء بندیال سے چار عدد ازخود نوٹس لینے کی دردمندانہ اپیل

رانا ثناءاللہ ملک کے وزیرداخلہ ہیں، عمران خان کے دور حکومت میں انہیں جھوٹے ڈرگ کیس میں سال بھر جیل رکھا گیا اور جیل میں سفاکانہ سلوک کیا گیا، یہاں تک کہ ان کی بیرک میں چینی پھینک دی جاتی تھی تاکہ میٹھی کھانے والی چیز کی وجہ سے وہاں چیونٹیاں جمع ہوجائیں اور وہ رانا صاحب کو سونے نہ دیں لیکن بقول رانا ثناءاللہ وہ کانوں میں روئی ڈال کر زمین پر سو جایا کرتے تھے اور اب عمران

Read more

نواز شریف کو قتل کرنے کی کتنی بار کوشش کی گئی؟

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر قاتلانہ حملے بھی ہوئے اور انہیں قتل کرنے کے لیے خفیہ اور علانیہ سازشیں بھی ہوئیں لیکن آپ ان کی ہمت، حوصلے، دور اندیشی اور سیاسی بصیرت کو داد دیں کہ جو بات ساری دنیا کے علم میں ہے اس کا ذکر کبھی ان کی زبان پر ویسے نہ آیا ہے جیسے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی زبان پر ہے۔ وہ سوتے جاگتے اپنے قتل کی بھیانک سازش کا چرچا کرتے رہتے

Read more

"سیما پیروز کا افسانوی مجموعہ "طوفان کے بعد”

سیما پیروز فکشن کا ایک اہم اور سنجیدہ نام ہے اور ان کی زیر نظر کتاب ”طوفان کے بعد“ میں پیش کیا گیا ادب کوئی معمولی فن پاروں پر مشتمل نہیں ہے بلکہ ان کا ہر فن پارہ خاصا متاثرکن اور بھرپور افسانوی رنگ ڈھنگ لیے ہوئے نظر آتا ہے اور پڑھنے والوں کو چونکانے کے لیے اس مجموعے میں بہت کچھ ملتا ہے۔ ، اس کتاب میں سیما پیروز کے 14 افسانے ہیں، آئیے ذرا ان پر سرسری سی

Read more

ابا جی

چوہدری محمد اقبال عاصی میرے ابا جی تھے۔ دبدبے اور طنطنے والے، خودداری کی دولت سے مالامال، اتنے بے خوف کہ ان کی اس بے خوفی سے ان کی جوان اولاد بھی خوف کھاتی تھی۔ مجال ہے کہ زندگی میں کبھی کسی سے بھی ڈرے ہوں میں نے زندگی میں انہیں کبھی بھی حوصلہ ہارتے نہیں دیکھا بڑی سے بڑی مصیبت اور پریشانی پر بھی عام لوگوں کی طرح رد عمل کا اظہار نہیں کرتے تھے جسمانی طور پر خاصے

Read more

ایک تھی ملکہ: ایک طائرانہ جائزہ

خاکسار ممتاز افسانہ نگار نیلم احمد بشیر کو شرارتاً NAB لکھتا ہے، کچھ عرصہ قبل انہوں نے خاکسار کو کمال محبت سے اپنی کتاب ”ایک تھی ملکہ“ ارسال کی تو سوچا کہ جلد ہی اس بارے کچھ گزارشات پیش کردوں گا لیکن کچھ عدالتی اور دیگر مصروفیات نے ایسا نہ ہونے دیا لیکن ابھی کچھ روز قبل ان کے یاد دلانے پر سوچا کہ اس نیک کام میں اب دیر بالکل بھی نہیں ہونی چاہیے تو لیجیے اور دیکھیے۔ ایک

Read more

فتنہ (بچوں کی کہانی)

وہ اس وقت کوئی ساتھ یا آٹھ سال کا ہو گا جب اس کے ابا کے ایک دوست نے جسے وہ سب بہن بائی ”نجومی انکل“ کہتے تھے، اس کا ہاتھ دیکھ کر کہا تھا ”بھائی اقبال! تمہارا یہ بیٹا لوگوں کو آپس میں لڑائے گا، یوں سمجھ لو یہ فتنہ ہو گا“ سب گھر والے نجومی انکل کی بات سن کر پریشان ہو گئے تھے کیونکہ کئی بار ان کی کہی گئی باتیں سچ ثابت ہو چکی تھیں۔ ابھی

Read more

"ہوم لینڈ کی گلوریا” (بچوں کی کہانی)

ہوم لینڈ نامی خوبصورت اور پرسکون پہاڑی قصبہ سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن سے تقریباً 40 کلو میٹر دور واقع ہے۔ اس قصبے کے لوگ خدا کی طرف سے زمین والوں کے لیے بہترین تحفہ سمجھے جاتے ہیں کیونکہ یہ لوگ نہ تو ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ ان کا حسن سلوک اور پیار و محبت دیکھ کر دنیا انہیں کسی اور ہی سیارے کی مخلوق سمجھتی ہے۔ اس قصبے

Read more

”نعیم بیگ کے ناول“ خواب انگارے ”پر ایک طائرانہ نظر“

نعیم بیگ کا شمار ہمارے سینیئر لکھنے والوں میں ہوتا ہے، انہوں نے ”ٹرپنگ سول“ ناول لکھ کر ادبی دنیا میں نام بنایا اور پھر ”گوگن پلان“ نے ثابت کیا کہ وہ اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں، ان کے افسانوی مجموعے ”یو۔ ڈیم۔ سالا“ کو سنجیدہ اہل ادب اس عہد کا ایک اعلی اور کامیاب فن پاروں کا مجموعہ تسلیم کرتے ہیں، اس وقت خاکسار کے سامنے ان کا ناول ”خواب انگارے“ موجود ہے،

Read more

کیا ایسے ویسے اسکینڈلز صرف سیاستدانوں ہی کے ہوتے ہیں؟

سقوط ڈھاکہ کے ایک بڑے ذمے دار کا نام جنرل یحیی ہے۔ اس کی رنگین مزاجی اور شراب نوشی کے قصے جنرل (ر) مشرف سے کسی طور بھی کم نہ تھے۔ اپنے دور کی ہر بدنام ترین عورت سے اس کے مراسم کی کہانیاں عام طور ہر کہی جاتی ہیں، بلکہ اس ضمن میں ایک واقعہ بھی بہت مشہور ہوا کہ ممتاز اداکارہ ترانہ ان سے ملنے گئیں تو صدر کے گارڈز نے گیٹ ہر روک لیا ترانہ نے کہا

Read more

کیا ایران پاکستان کا دوست ہے؟

عراق سے 11 سالہ جنگ کے دوران ایران اسرائیل سے اسلحہ خریدتا رہا ہے اور اس کا انکشاف ”وکی لیکس“ میں ہو چکا جس کی تردید ایران کبھی نہ کر سکا اور ایران کی منافقت ملاحظہ کریں کہ طالبان کا سب سے بڑا دشمن ہونے کی کمال ایکٹنگ بھی کی اور القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا بیٹا اپنی بیوی کے ساتھ اسی ایرانی سرزمین سے برآمد ہوا تھا اور گلبدین حکمت یار جیسے بہت سے افغان مجاہدین بھی

Read more

کیا مریم نواز ایک متعصب پنجابن ہے؟

کچھ عرصہ قبل جب مریم نواز نے دبنگ لہجے میں کہا کہ "جب پنجابی جاگتے ہیں تو گھر چھوڑ کر آتے ہیں” تو کچھ حلقوں نے اسے صوبائیت اور لسانیت پر مبنی تنگ نظر اور نفرت بھری سوچ سے تعبیر کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صرف پنجاب کے سیاسی رہنماؤں کے لیے ہی ایسی بات کرنے پر ممانعت کیوں ہے؟ سابق آمر مشرف کو ان کی سروس کے دنوں میں ”ایم کیو ایم

Read more

ایک میر صادق و امین کی کہانی

برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کے جھوٹے الزامات کے خلاف شہباز شریف برطانوی عدالت چلا گیا تھا اور کرکٹر ایان بوتھم کے خلاف برطانوی عدالت جانے کا کریڈٹی عمران خان اب اسی برطانیہ جا کر اس کے ممتاز اخبار ”فنانشل ٹائمز“ کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کر کے اسے دیوالیہ کروائے جس کی عدالتوں کی روز یہ کہہ کر تعریفیں کرتا ہے کہ ”وہاں اگر کوئی کسی پر جھوٹا الزام لگائے تو الزام لگانے والے کا جھوٹ ثابت ہونے

Read more

جھوٹا اسلامی ٹچ دینے والوں کا انجام

یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پوری دنیا کے سیاسی لوگ ”نظریہ ضرورت“ اور ذاتی و سیاسی مفادات کے تحت مذہب کا بے دریغ اور بے رحمانہ استعمال کرتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے انہیں بالکل بھی انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات اور معاشرے پر اس کے وقتی اور دیرپا اثرات کا احساس و ادراک تک نہیں ہوتا ہے، زیادہ دور نہیں جاتے ہیں نائن الیون کے وقت بش نے صرف ایک لفظ ”کروسیڈ“ بول کر اپنے اندر کے تعصب

Read more

شیریں مزاری، اقوام متحدہ اور رانا ثنااللہ کا کالعدم جماعت سے تعلق

ریاست مدینہ کی سابق وزیر شیریں مزاری کی جائیداد بارے کالم نگار جاوید چودھری ایک زبردست کالم لکھ کر ان کی شفافیت کا پول کھول چکے ہیں لیکن اس وقت معاملہ کچھ اور ہے کہ سابق آئین شکن مشرف کے ساتھ کام کرنے والی اس خاتون نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے کہ ”پاکستان میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے رانا ثنا اللہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا

Read more

چند بددعائیں جو ریاستِ مدینہ کا حکمران دینا بھول گیا

دنیا کے مختلف خطوں سے معرکہ حق و باطل کی فیصلہ کن جنگ میں شریک ہونے اور نفاذ ”امر بالمعروف“ کے لئے مجاہدین کے قافلے جوق در جوق سلطنت اسلامیہ الباکستان کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ ان کی جنگی اسٹریٹجی سے آشنا خبر نگار بتاتے ہیں کہ سلطنت اسلامیہ الباکستان پہنچ کر ان قافلوں کے سربکف مجاہدین بنی گالہ میں قیام و طعام کریں گے اور پھر ان میں سے ایمانی جذبہ سے سرشار چند منتخب جری مجاہدین کو

Read more

ایک کہانی سے نکلتی ہوئی کہانی

فیصلہ مضحکہ خیز، سفاکانہ اور حیرت انگیز تھا لیکن مطلق العنان بادشاہ نے اسے ہر صورت جاری رکھنے کا حکم جاری کیا ہوا تھا۔ وزیراعظم، وزرا اور دیگر لوگ اس عجیب و غریب فیصلے کے نتائج و عواقب سے بادشاہ کو آگاہ کرتے تو وہ ہمیشہ وہی پرانی رٹ ہی الاپتا کہ ”دادا حضور اور ابا حضور کے جاری کیے ہوئے فیصلے کو میں کیسے ختم کر سکتا ہوں“ سو اس سلطنت میں برسوں سے وہ حکم نافذالعمل تھا۔ اس

Read more

کیا عمران خان کو محفوظ راستہ دیا جائے گا؟

صاف نظر آ رہا ہے کہ خود پسند اور گھمنڈی کپتان بری طرح سے اپنے سیاسی و دیگر مخالفین کے گھیرے میں آ چکا ہے اور یہ بات بھی سب دیکھ رہے ہیں کہ اسے بالکل بھی عوامی یا میڈیائی حمایت نہیں مل رہی ہے تو اس کی وجہ اس کے عوام دشمن اقدامات ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس گمبھیر صورت حال میں بھی اسے اپنے مخالفین کو دھمکیاں اور پھبتیاں سوجھ رہی ہیں اور وہ

Read more

ایک منکر خدا کی دعا کی قبولیت کی کہانی

شہر میں عجیب سی وبا پھیل چکی تھی اور مرنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی تھی۔ سارے طبیبوں، ویدوں اور دوا دارو کرنے والوں نے ہاتھ کھڑے کر دیے تھے۔ کسی کی سمجھ میں کچھ نہ آ رہا تھا۔ ہر طرف خوف اور پریشانی کا دور دورہ تھا۔ ایسے میں کسی بزرگ نے مشورہ دیا کہ شہر کی قدیم پہاڑی کے پاس جاکر سب مذاہب کے لوگ اپنے اپنے عقیدے اور رواج کے مطابق اپنے اپنے خدا

Read more

کچھ روس یوکرین تنازع کے بارے میں

مارشل آرٹس کے ماہر اور سوویت یونین کی نمبر ون خفیہ ایجنسی کے جی بی کے سابق افسر اور پھر روسی سربراہ ولادی میر پیوٹن سوویت یونین کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سے زخمی شیر بنے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے سوویت یونین کا شیرازہ بکھرتے دیکھا تھا اور پھر ایک پلاننگ کے تحت انہیں سیاست اور پھر حکومت میں اہم ترین عہدوں پر لایا گیا اور اب وہ یوکرین پر زبردستی قبضے کا اعلان کرچکے اور

Read more

تاریخ رقم کرتے ایک بادشاہ کی دلچسپ کہانی

اس سلطنت کے نوجوان بادشاہ کے داہنے گال پر پیدائشی داغ تھا۔ طبیبوں، ویدوں، پیروں فقیروں، نسخے بازوں اور ٹوٹکوں کو آزمانے کے باوجود بھی وہ داغ ختم نہ ہوا اور اپنی جگہ بدستور موجود تھا۔ اس داغ نے نوجوان بادشاہ کو شدید احساس کمتری میں مبتلا کیا ہوا تھا۔ اس نے باہر نکلنا بالکل بند کر دیا تھا کہ کہیں اسے کوئی بدصورت ہی نہ کہہ دے۔ ایک دن دربار میں وہ اپنے وزرا اور دیگر مصاحبین کے ساتھ

Read more

ایک زوال زدہ معاشرے کی المناک کہانی

وہ اینکر مائیک لے کر بازار میں جا گھسا اور سب سے سوال کرنے لگا آپ بل گیٹس کو جانتے ہیں؟ نوجوان بولا۔ مائیکرو سافٹ والا مکیش امبانی کون ہے؟ انڈیا کا امیر ترین بلکہ شاید دنیا کے بھی ٹاپ ٹین امیروں میں شامل ہے۔ کاؤنٹر پر شاپنگ کرتی لڑکی مسکرا کر بولی ٹام کروز سے واقف ہو؟ صاحب! انگریزی فلموں کا بڑا ہیرو ہے۔ ایکشن ویکشن کرتا ہے۔ میرے تو چھوٹے بیٹے کو بھی بہت اچھا لگتا ہے۔ طیب

Read more

الطاف حسین ہیٹ اسپیچ کر کے بھی کیسے بچ نکلے؟

برطانوی عدالت میں الطاف حسین کے وکیل دفاع نے کمال ہوشیاری اور عیاری سے الطاف حسین کی ان تشدد، جلاؤ گھیراؤ اور قتل و غارت پر اکسانے والی تقریروں کو ”ایک جذباتی فرد“ کی تقریر قرار دیا اور یہ نکتہ سامنے لائے کہ ”تقریر کے بعد الطاف حسین نے تشدد پھوٹ پڑنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا“ یاد رہے کہ وکیل دفاع نے ”تقریر کے بعد“ والی بات کی تھی لیکن اس کے باوجود اگر برطانیہ کی عدالت نے الطاف

Read more

نرگسیت کا مارا ہوا ایک کالم نگار

کھی ہم بھی اس نرگسیت زدہ ہستی کے ایسے اسیر ہوا کرتے تھے کہ اخبار میں سب سے پہلے اسی کے کالم کی طرف لپکتے تھے لیکن جونہی کچھ عقل و شعور  نے ذہن و دل پر اینٹری ماری تو ان کے نظریات کسی افیون کی مانند نظر آئے اور پھر مڑ کر ان کی تحریر یا زبان سے متاثر نہ ہوئے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر یہ کس کی بات ہو رہی ہے تو عرض یہ ہے

Read more

اے دنیا کے منصفو

یہ بات درست ہے کہ انصاف گھروں میں بیٹھے منصف بھی عام انسان ہی ہوا کرتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کے حوالے سے جب کچھ ہٹ کر باتیں سامنے آتی ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ ”کم از کم ایک منصف کا رتبہ ان حرکات کے لیے مناسب نہیں ہے“ ہمارے معاشرے میں بھی منصف لوگوں کے عجیب و غریب قصے سامنے آتے رہے ہیں، مثلاً کچھ عرصہ قبل ممتاز صحافی انصار عباسی نے گوجرانوالا کے ایک

Read more

ملکہ ترنم نورجہاں بارے کچھ کہی ان کہی چونکاتی کہانیاں

کہا جاتا ہے کہ ملکہ ترنم نورجہاں کی ایک بار طبیعت بہت خراب ہوئی تو ایک بڑے اخبار کے شوبز ایڈیٹر نے ان کی  "وفات” کے حوالے سے "خصوصی تعزیتی ایڈیشن” تیار کرنے کے لیے ان کے قریبی سازندوں، ساتھیوں، ڈائرکٹروں، پروڈیسروں، سیاسی، سماجی اور دیگر شخصیات سے رابطے کرکے اس ایڈیشن کو تیار کر کے رکھ لیا کہ جونہی ملکہ ترنم نورجہاں کے مرنے کی خبر آئی تو اس تیار ایڈیشن کو نکال کر اگلے روز ہی لگا کر

Read more

پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی: چند واقعات

ہم چھ بہن بھائیوں نے جس مسجد سے قرآن پاک پڑھا تھا ایک روز اسی مسجد کے ایک نئے آنے والے امام صاحب، جو خود بڑے نفیس اور شریف انسان تھے، نے نماز عصر کے بعد ہمیں قدرے ہچکچاہٹ کے ساتھ کہا کہ ”کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ اس مسجد میں نماز پڑھنے نہ آیا کریں“ ہم نے مسکرا کر ان کی طرف دیکھا اور کہا ”جن لوگوں نے یہ پیغام آپ سے ہم تک پہنچانے کے لیے کہا

Read more

اور فاشسٹوں کے سر پر سینگ ہوتے ہیں؟

موجودہ وزیراعظم عمران دھرنے میں پولیس والوں کو گریبان سے پکڑنے کی دھمکیاں لگایا کرتے تھے، بجلی کے بل جلایا کرتے تھے، اس وقت کے وزیراعظم کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹنے کی باتیں کیا کرتے تھے، ملک کے مین اسٹریم میڈیا پر بھارتی فنڈنگ سے چلنے کے الزامات عائد کیا کرتے تھے، شہر کیا پورا ملک زبردستی بند کرنے کے اعلانات کیا کرتے تھے، پولیس کسٹڈی سے زبردستی اپنے گرفتار کارکنوں کو چھڑایا کرتے تھے تو ان کے ٹائیگرز

Read more

کیا صدر عارف علوی کو مستعفی ہوجانا چاہیے؟

تحریک انصاف کے لوگ کپتان کی قیادت میؔ قوم کو ہائی مورال گراؤنڈ پر جا کر کھیلنے کی دلپذیر کہانیاں سنایا کرتے تھے لیکن اب اقتدار میں آ کر انہوں نے وی وی آئی پی کلچر چھوڑا ہے اور نہ ہی وزیراعظم ہاؤس کو وعدے کے مطابق یونیورسٹی بنایا ہے اور نہ ہی گورنر ہاؤسز کی بلند دیواریں گرائی ہیں، ہاں چند روز گنے چنے اور منتخب عوام کو ان ہاؤسز کی سیریں کروا کر بات گول کردی اور اب

Read more

حمزہ یوسف صاحب! کپتان نے طاقتوروں کی کردار کشی کرکے ان سے بدلہ لے لیا ہے

ہمارے محبوب کپتان نے اللہ جانے کیسے اور کہاں سے انکل سام کے دیس سے ایک اسکالر حمزہ یوسف کو ڈھونڈ لیا اور پھر اسے خود کا انٹرویو بھی ایسے انداز میں کرنے پر لے آیا کہ اسکالر صاحب نے پورے انٹرویو میں ”پولے پولے بال“ پھینکے اور کپتان نے ہر بال پر چھکا لگایا اور سمجھ لیا کہ وہ اب اپنے 22 کروڑ عوام کو نا سہی لیکن اوورسیز کی نظروں میں تو ضرور معتبر ہو جائے گا اور

Read more

جسٹس کھوسہ نے سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کسے کہا تھا؟

نیوز روم سے کورٹ رپورٹنگ کے لیے نکلنے والے رپورٹر کو ایڈیٹر ایک ہدایت سختی سے کیا کرتا ہے کہ جو عدالت میں بیٹھے جج صاحب کہیں اسی کو رپورٹ کرنا ہے، اپنی طرف سے ایک حرف چھوڑ نقطہ بھی شامل نہیں کرنا ہے اور وہ ایڈیٹر کی ہدایات پر حرف بہ حرف عمل کرتا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں کچھ عرصہ سے بہت سے عناصر کورٹ کے تقدس کا بالکل بھی خیال نہیں کر رہے ہیں

Read more

کیا اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان پر اعتماد ہے؟

یہ بات نہایت ہوشیاری، مکاری اور عیاری کے ساتھ پھیلائی گئی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی واحد چوائس عمران خان ہے حالانکہ اس میں رتی بھر بھی سچائی نہیں اور اس بارے واضح ثبوت موجود ہیں کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں میں 2018 کے الیکشن سے قبل بھی خاصے غیر مقبول اور ناقابل اعتبار تھے اور اب جب کہ اندرون و بیرون ملک ان کی تبدیلی کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے اور ان کے سارے دعوے فلاپ

Read more

وہ 22سال چلا اور منزل کی خبر نہ تھی

موجودہ سرکار کے اہم ترین نام اپوزیشن میں آزاد میڈیا کے بڑے حامی ہوا کرتے تھے، خود عمران خان بدترین آمر مشرف کی سنسرانہ پالیسیوں کے ایسے لتے لیتے دکھائی دیتے تھے کہ لوگ انہیں آزادی اظہار کا سب سے بڑا چیمپین گرداننے لگے تھے اور ان کا گمان اس لیے بھی ان کے بارے امید پر مبنی تھا کہ موصوف عرصہ دراز تک برطانیہ جیسے تحریر و تقریر کی آزادی کے علمبردار ملک میں رہ چکے تھے لیکن جب

Read more

چودھری شجاعت: ایک ناکام ترین مذاکرات کار اور مصالحت کار

اللہ جانے گجرات کے چودھریوں کو کس نے جہاندیدہ اور سیانے سیاستدانوں میں شمار کرنے کی راہ اختیار کی تھی کہ ہم نے تو جب بھی انہیں کسی معاملے میں ہاتھ ڈالتے دیکھا تو اس کا نتیجہ ہمیشہ برا ہی نکلا اور ملک و قوم کی یا تو خوب جگ ہنسائی ہوئی یا پھر کوئی نہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہوا اور اس کے اثرات بھی ایسے خطرناک ہوئے کہ دیکھنے اور سننے والے لرز کر رہ گئے۔ اگر کسی

Read more

ایک بہادر لیڈر کی کہانی

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے اندر باغیانہ جراثیم ہمیشہ سے موجود رہے ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ ہر دور میں نتائج کی پرواہ کیے بغیر طاقتور جرنیلوں سے بھڑ جاتے ہیں اور پھر حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن کیا ان کا باغی ہونا صرف طاقت کے اندرونی مراکز تک ہی محدود رہا ہے؟ جی نہیں اب یہ ڈھکی چھپی بات نہ ہے کہ جب ہندوستان نے پوکھران میں

Read more

ہمارے حکمران غیر محتاط گفتگو سے اجتناب کیوں نہیں کرتے

سابق صدر زرداری اپنے صدارتی عہد میں کافی غیر محتاط زندگی گزارنے پر تلے رہتے تھے اور ان کے دور میں عجیب و غریب حرکتیں ہوا کرتیں اور ملک بعض اوقات کسی سرکس کی طرح لگنے لگتا تھا، مثلاً ایک دفعہ یہ بات نکلی کہ زرداری اپنی جماعت کی خواتین ایم این ایز اور منسٹرز کو بہت ہی ناپسندیدہ ناموں سے پکارتے ہیں جن میں سے ایک لفظ ”خصی“ بھی ہے اور کبھی سننے میں آتا کہ موصوف اونٹ، گائے

Read more

کیویز کا ادھورا دورہ۔۔۔تھریٹ، سازش یا کچھ اور؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ بیچ میں چھوڑ کر ملک لوٹ چکی ہے اور پاکستانی حکومت اور عوام اس پر سراپا احتجاج ہیں اور کل تک مسجد النور کے سانحے پر مسلمانوں کے لیے ڈٹ کر کھڑی ہونے والی کیوی وزیراعظم جیسنڈا کی بلائیں لینے والے مومنین اب اسی جیسنڈا کے لتے لیتے نظر آرہے ہیں اور اس دوران ہمیشہ کی طرح بھرپور جذباتیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور حقائق سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے جو منہ

Read more

ایشین ویراتھو کون ہے

کسی بھی معاشرے میں انتہا پسندانہ نظریات و افکار کو پسند نہیں کیا جاتا ہے اور اگر دنیا میں کسی جگہ کسی نے ایسی سوچ کا برملا اظہار کیا تو ہر طبقے کی طرف اس سوچ کو ناپسند کیا گیا اور اکثر ایسے نظریات کی ترویج و اشاعت کے نام لیوا یا تو اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے یا پھر خاموشی اختیار کرلی، یہ کبھی نہ ہوا کہ کسی نے ڈٹ کر انتہا پسندانہ سوچ کو ببانگ دہل اپنے

Read more

اشاعتی اداروں کے گھس بیٹھئے

ایک وقت تھا کہ خاکسار لاہور سے شائع ہونے والے واحد مزاحیہ ماہنامہ ”چاند“ میں خاکے، مضامین اور کہانیاں وغیرہ لکھا کرتا تھا اور انہی دنوں بچوں کے ادب سے بھی خاصا تعلق تھا اور بچوں کے مشہور رسالے ”تعلیم و تربیت“ میں بھی تواتر سے خاکسار کی کہانیاں شائع ہوا کرتی تھیں اور اب کچھ عرصہ سے ان کہانیوں کو ”اور مجرم پکڑا گیا“ کے عنوان سے کتابی صورت میں سامنے لانے کی سوچ رہا ہوں لیکن اس کے

Read more

جب الطاف حسین نے خاکسار کو ایم کیو ایم میں شامل کرنا چاہا

یہ ان دنوں کی بات ہے جب ملک پر آمر مشرف کی غیر آئینی حکومت تھی اور اسلام آباد سے نکلنے والے اخبار ”روزنامہ اوصاف“ کے ایڈیٹر حامد میر ہوا کرتے تھے، کراچی کی ایک عدالت میں جب ایم کیو ایم کے کارکنان پیش کیے گئے تو پتا چلا کہ ان پر پولیس نے بہیمانہ طریقے سے تشدد کیا تھا اور ڈرل مشین سے بھی ان کی رانوں میں سوراخ کیے گئے تھے، یہ انتہائی تکلیف دہ معاملہ تھا اور

Read more

جھنگ میں ہیر رانجھا کا مزار۔۔۔۔حکومتی عدم توجہی کا شکار

تاریخی اہمیت کے حامل شہر جھنگ میں مشہور لوک داستان کے مرکزی کرداروں ہیر اور رانجھا کا مزار واقع ہے جس کے بارے بہت سی عجیب و غریب اور متضاد افواہیں بھی پھیلائی گئی ہیں جن میں سے سب سے اہم اور بڑی افواہ یہ ہے کہ اس مزار کی چھت کھلی ہونے کے باوجود بھی رومانوی کرداروں کی قبروں پر بارش نہیں ہوتی ہے، دیکھا جائے تو یہ بات کسی بھی لحاظ سے درست نہ ہے کیونکہ اصل وجہ

Read more

منیر نیازی کے آٹوگراف سے انورسدید اور رام ریاض کے احمد ندیم قاسمی پر سنگین الزامات تک

منیر نیازی کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ چاہنے کے باوجود احمد فراز کی طرح خواتین میں بہت زیادہ مقبول تو نہ ہو سکے تھے لیکن ان کے سارے شوق فراز سے ملتے جلتے ہی تھے بلکہ ایک دو مقامات پر وہ فراز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھی محسوس ہوتے ہیں، ہاں ان کے ہاں اپنی شکل و صورت کے حوالے سے ”ہم سا ہو تو سامنے آئے“ والی کیفیت بھرپور طریقے سے پائی جاتی تھی اور اکثر اپنی

Read more

مرد کی جمع اب مردود لکھی جائے

مرد بھیڑیا بن چکا ہے اور یہ مختلف واقعات و سانحات سے ثابت بھی ہو چکا ہے، دنیا بھر کی جنگوں کے پیچھے مردوں کا ہاتھ ملتا ہے اور ہزاروں لاکھوں کروڑوں انسانوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار یہی مردود ہے، آپ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگوں کی جنس دیکھ لیں، تقریباً سو فی صد یہی مردود نظر آئیں گے، دنیا بھر میں ہر منفی ہر گھٹیا ہر دو نمبر دھندے کا ماسٹر مائنڈ یہی مردود دکھائی دیتا

Read more

عراق کے صدر صدام حسین کے ٹیٹو سے اسامہ بن لادن کے مزار تک

30 سے زائد ملکوں پر مشتمل اتحادی افواج نے عراق پر کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا الزام لگا کر حملہ کر کے صدام حسین کے اقتدار کی اینٹ سے اینٹ بجا کے رکھ دی اور اسے بہت عبرت ناک اور بری حالت میں تماشا بنا کر گرفتار کر کے ٹرائل کر کے جب پھانسی دی گئی تو کچھ اطلاعات یہ بھی سامنے آئیں کہ عین پھانسی کے وقت عراق کے ممتاز شیعہ لیڈر مقتدی الصدر وہاں موجود تھے اور اس

Read more

ٹی وی اسکرین پر سب سے زیاہ بے ہودگی کس نے کی؟

پرنٹ میڈیا میں یہ خوبی ہے کہ یہاں کانٹ چھانٹ کرنے کے بعد شائستہ، بہترین اور گوارا چیز سامنے لائی جاتی ہے لیکن الیکٹرانک میڈیا نامی بلا کے نازل ہونے کے بعد جب لائیو نشریات کا دور دورہ ہوا تو ایسے ایسے افسوس ناک اور شرم ناک واقعات بلکہ سانحات دیکھنے اور سننے کو ملے کہ سامعین و قارئین کی نظریں شرم سے جھک گئیں، مرحوم طارق عزیز ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ جب وہ پی ٹی وی میں

Read more

عجیب و غریب شادیاں اور انسان کے دیگر کارنامے

کچھ عرصہ قبل ہالی وڈ کی ایک اداکارہ کے سر میں جانے کیا سودا سمایا کہ اس نے اعلان کر دیا کہ وہ خود سے شادی کرے گی کیونکہ اسے اپنے آپ سے بے پناہ محبت ہے اور وہ اپنے جسمانی خدوخال، کشش، پیچ و خم اور لوچ سے عشق کرتی ہے اور پھر اس نے یہ کر کے بھی دکھایا تھا اور پھر دیکھنے والوں نے دیکھا کہ ایک غیرملکی جوڑے نے اعلان کیا کہ وہ برہنہ ہو کر

Read more

آدھے چہرے والے صحافی، ادیب اور وکیل

یہ نوے کی دہائی کی بات ہے کہ خاکسار ملک کے ایک بڑے ایڈیٹر کے پاس ان کے آفس میں بیٹھا تھا کہ اس وقت کے ایک وفاقی وزیر کا فون آیا اور اس نے گلہ کرنے کے انداز میں کہا ”تمہارے دوست نے مجھ سے“ وہ ”( ایک معروف اداکارہ کا نام لے کر) ہتھیا لی ہے“ ایڈیٹر صاحب نے ہنس کر ادھر ادھر کی چند باتیں یوں کیں جیسے کہ ان کے لیے یہ روٹین کی بات ہو

Read more

ظاہر جعفر بڑا ذہین بچہ ہے جی؟

کسی جیتے جاگتے انسان کو چاقو کے پے در پے وار کر کے لہولہان کرنا اور اس کا سر تن سے جدا کرنا کیا کسی دماغی لحاظ سے تندرست انسان کا کام کہا جاسکتا ہے؟ اور پھر انسان بھی وہ جس سے آپ بے پناہ محبت کے دعویدار ہوں اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ کر سب کے سامنے سے لا کر اس کی تذلیل کرنا اور اوپر سیڑھیوں پر لے جاتے ہوئے اس کا سر ہر سٹیپ سے وحشیانہ

Read more

دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کا سراغ لگانے کی سنجیدہ کوشش کیوں نہیں ہوتی؟

دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام جو کہ عام طور اپنے مخفف داعش کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہے کی اپنے دشمنوں، حکومتی مخبروں، ”گناہ گاروں“ اور دیگر مخالفین کو دی جانے والی سزاؤں کو اگر دیکھیں تو انسان خوف سے لرز جاتا ہے اور معمولی دل گردے والا انسان ان کی سزاؤں پر مشتمل ویڈیوز کو ایک سیکنڈ بھی دیکھنے کا حوصلہ نہیں کر سکتا ہے، آپ دیکھ چکے ہوں گے کہ داعش کے لوگ انسانی

Read more

انڈین وزیر خارجہ کی ”جعلی“ فون کال، واڈکا اور خروشیف

سابق بھارتی وزیرخارجہ پرناب مکھر جی کی سابق صدر زرداری کو دھمکی آمیز کال کا ذکر کرنے سے پہلے ہم ذرا ماضی کے ایک دو ایسے ہی واقعات پر نظر ڈالتے ہیں جب تیسری عالمی جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔ یہ دسمبر 1996 کا ایک دلچسپ واقعہ ہے کہ اس وقت روس کے صدر بورس یلسن نے امریکی صدر بل کلنٹن کو نشے کی حالت میں ٹیلی فون کر کے دھمکی دی کہ

”وہ روس میں“ واڈکا ”( روس میں بے تحاشا پی جانے والی شراب) کی فیکٹری کھول دیں ورنہ وہ حملہ کر کے امریکہ کو تباہ کردیں گے“

Read more

اور شمالی اتحاد کے دو کمانـڈر ایک خوبصورت لڑکے کے لیے 6 ماہ جنگ کرتے رہے

اب اس میں تو کوئی شک نہیں کہ مردوں کے درمیان ہم جنس پرستی ایک کھلی حقیقت کی صورت سامنے ہمارے سامنے موجود ہے اور پوری دنیا اس چیز کو تسلیم کرچکی ہے، یہاں تک کہ ویٹی کن سے پوپ بھی اپنے پادریوں کے ایسے معاملات کو تسلیم کرچکے ہیں اور یہ ایشو اب پوری دنیا کے لیے ایک خاص نوعیت کی اہمیت حاصل کرچکا ہے، بعض لوگ اسے مرض کہتے ہیں اور بعض اسے ایک عام جنسی معاملہ کہ جس کا ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لینا ”امتیازی سلوک“ کہا جا رہا ہے، اسی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں مرد کے مرد کی طرف لگاؤ کو برائی سمجھنا ناپسندیدہ طرزعمل گردانا جا رہا ہے اور ان کا خیال ہے کہ ہر کسی کو اپنی مرضی سے جینے کا حق حاصل ہے لیکن اس سوچ کی مخالفت والے اگر دیکھیں تو صدر پیوٹن نے ابھی حال ہی میں ببانگ دہل انسانی حقوق کی

Read more

بالی وڈ اور لالی وڈ میں خواتین میں ہم جنس پرستانہ کہانیاں

شوبز کی دنیا خاصی کھلی ڈھلی کہلاتی ہے اور جو چیزیں عام لوگوں کے لیے ناقابل قبول اور عجیب ہوتی ہیں وہ اس چکا چوند دنیا میں نہ صرف قبول بلکہ کسی حد تک  معمول ہو جاتی ہیں مثلاً آزادانہ میل جول، پارٹی بازی، شراب، مختصر ترین کپڑے اور جنسی میل ملاپ وغیرہ وغیرہ، اور جیسے ہی ان چیزوں کا ذکر اس دنیا کے لوگوں سے جڑتا ہے تو ایک عام بیانیہ ابھر کر سامنے آ جاتا ہے کہ ”شوبز میں

Read more

ممبئی کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بیٹی کس شہرہ آفاق پاکستانی کرکٹر کی بہو ہے؟

ممبئی کبھی داؤد ابراہیم کے خوف سے کانپا کرتا تھا اور اس کی دہشت ایسی تھی کہ لوگ کہتے تھے کہ اس کی مرضی کے بغیر ہندوستان میں پتا بھی نہیں ہلتا۔ کہا جاتا ہے کہ سیاست میں اس کے کالے دھن کی وجہ سے اسمبلی کے ممبران بننے والے اس کے ہر طرح کے مفادات کا خیال رکھتے تھے اور اس کے لیے قانون کو موم کی ناک بنایا ہوا تھا۔ یہ لوگ داؤد ابراہیم کی مرضی کے قوانین

Read more

سیاسی رہنماؤں کے روحانی بابے, پیر کاکی تاڑ اور سیکس تھراپسٹ جن جیان

ہماری سیاسی تاریخ میں روحانیت جسے ہمارے آکسفورڈین وزیراعظم ”رحونیت“ کہتے ہیں، کا خاصا عمل دخل ملتا ہے اور موجودہ وزیراعظم سے پہلے اگر ہم آکسفورڈین بے نظیر بھٹو کی طرف جائیں تو وہ بھی راوی کنارے ایک بابے ”دھنکا شریف“ سے ”روحانی تھپکی“ کے لیے جاتی ہوئی نظر آتی رہی ہیں، اس روحانی بابے کے کہنے پر بے نظیر بھٹو راوی دریا میں ننگے پاؤں کھڑی ہوئیں اور بتانے والے بتاتے ہیں کہ اس بابے نے بے نظیر بھٹو

Read more

علم کیا، علم کی حقیقت کیا؟

لاہور میں ایک صاحب سلیم نام (ان کا پورا نام جان بوجھ کر نہیں لکھ رہا ہوں ) کے ہوا کرتے تھے انہیں پتہ نہیں کیوں یہ وہم ہو گیا تھا کہ وہ ڈاکٹر علامہ اقبال سے بڑے شاعر ہیں۔ یار دوستوں نے بھی شغل شغل میں ان کو بڑھاوا دینا شروع کر دیا اور مذاق مذاق میں بات بڑھتی چلی گئی اور وہ سچ مچ میں سنجیدہ ہو گئے اور انھوں نے واقعی خود کو اقبال سے بڑا اور

Read more

بزرگ افراد، معذور پنشنرز اور ٹرانس جینڈرز کے مسائل

جب بھی مہینے کے شروع میں گھر کے پاس موجود نیشنل بنک کے پاس سے گزرتا ہوں تو اکثر صبح 7 بجے سے بھی پہلے وہاں بزرگ پنشنرز کی ایک اچھی خاصی تعداد پنشن کے حصول کے لیے آ کر کھڑی ہوتی ہے اور انہیں دیکھ کر جب ملک کے موجودہ وزیراعظم کا یہ بیان یاد آتا ہے کہ ”میں یورپ کو سب سے زیادہ جانتا ہوں“ تو غصے کی ایک لہر سی بدن میں دوڑ جاتی ہے کہ موصوف

Read more

ریپسٹ پیدا ہوتے رہیں گے

خاکسار اکثر و بیشتر حیرانی سے سوچتا ہے کہ استاد کے منصب جلیلہ پر فائز شخص اتنی پستی میں کیونکر گر جاتا ہے کہ اسے نہ اپنی عزت اور مقام و مرتبے کا خیال آتا ہے اور نہ ہی معاشرے کا خوف رہتا ہے؟ وہ کیا لمحہ ہوتا ہے کہ جب وہ بھیڑیا بن کر اپنے سامنے موجود اپنی بیٹی یا بیٹے کی عمر کے انسان کو بھنبھوڑنے پر تل جاتا ہے؟ کیا اس وقت وہ طالبہ بے لباس ہوتی ہے؟ وہ طالب علم اپنے کن ”ابھاروں“ کی وجہ سے 70,72 سالہ بوڑھے استاد کے جذبات میں ہلچل مچا دیتا ہے؟

Read more

ایک عورت کو شلوار اتارنے کی دھمکی دینے والا قبیلہ دنیا میں نشان عبرت

ہم ٹھہرے چھوٹے موٹے سے لکھنے پڑھنے اور کڑھنے کڑھانے والے اس لیے آج تک واقف تھے تو منٹو سے جس کے افسانے ”کالی شلوار“ اور ”کھول دو“ اکثر و بیشتر نظروں سے گزرتے تو جیسے ہی کسی مولوی ٹائپ کے سامنے منٹو کا ذکر بھی ہوتا تو وہ لاحول پڑھ کر، ناک بھوں چڑھا کر اور ہمیں برا بھلا کہہ کر وہاں سے چلا جاتا، ان اوریاؤں کے پاٹے پرانے ایڈیشنوں کے نزدیک منٹو، عصمت چغتائی اور عورت کے کھلے

Read more

کچھ جھنگ میں نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر سلام کی لاوارث جائے پیدائش بارے

خاکسار کا شہر جھنگ ان دنوں فرقہ وارانہ انتہائی پسندی کے حوالے سے زیادہ جانا جاتا ہے اور دوسرے شہروں میں بسنے والے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ جھنگوی ہر وقت قبائلیوں کی مانند کندھے سے اسلحہ لٹکائے پھرتے ہیں۔ یہ وہی ”تاثر“ ہے جو کہ پاکستان بارے باہر کی دنیا میں بڑی ”محنت اور عیاری“ سے پیدا کیا گیا اور اب اس تاثر کی نفی کرنا مشکل ہو چکا ہے اور یہاں غیر ملکی سیاح آنے سے کافی حد تک کتراتے ہیں حالانکہ آپ اگر جھنگ آئیں تو آپ کو حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ یہاں تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے اور یہ شہر تو علم و ادب کا گہوارہ ہے اور یہاں کی مٹی ہر لحاظ سے زرخیز کہی جا سکتی ہے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ 90 کی دہائی میں جھنگ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کا جن پوری طرح سے باہر آیا ہوا تھا اور بارود کی بو نے عام شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا تھا بلکہ اس کے کچھ علاقے کراچی کی مانند مخالف مسلک کے لوگوں اور قانون نافذ کرنے والوں تک کے لیے ”نو گو ایریاز“ کی حیثیت اختیار کرچکے تھے۔

Read more

اسامہ گجر اور جنرل (میڈم) رانی سے ناصر ادیب تک

لاہور کا رائل پارک اب اجڑ چکا ورنہ ماضی میں یہ فلمی دنیا سے جڑے لوگوں کا مرکز خاص ہوا کرتا تھا اور یہاں بڈھا پکچرز سے لے کر سجاد گل کے ایورنیو پکچرز کے دفاتر شوبز رونقوں کو بڑھاتے نظر آتے تھے لیکن اب یہاں الو بول رہے ہوتے ہیں اور فلم ڈسٹری بیوشن والے نام کو بھی نہیں ملتے ہیں، یہی وہ جگہ ہے جہاں کئی شاہکار فلموں کی منصوبہ بندی ہوئی اور ان کو پاکستان اور پاکستان

Read more

چند صدارتی ایوارڈ یافتہ لوگوں سے جڑی کچھ تلخ کچھ شیریں یادیں

خاکسار پی ٹی وی لاہور سنٹر کی کینٹین میں بیٹھا چائے پی رہا تھا کہ اچانک وہاں معروف لوک فنکار پٹھانے خان تشریف لے آئے ان کے پاؤں میں سادہ اور سستی سی چپل ان کی مالی حالت کی کہانی کہہ رہی تھی، ان کے ساتھ ایک بڑے بڑے بالوں والا نوجوان لڑکا تھا جو کہ ان کا بیٹا بتایا گیا تھا، ہم نے موقع غنیمت جانا اوت ان سے گفتگو شروع کردی اور وہ جیسے پھٹ سے پڑے اور عطا اللہ عیسی خیلوی کے خلاف بولنے لگ گئے کہ

”عطا اللہ کا سر، لے اور تال سے کیا تعلق؟ لیکن پھر بھی وہ پجارو میں پھر رہا ہے اور جو موسیقی کی خیر خبر رکھتے ہیں وہ رل رہے ہیں اور کسمپرسی کا شکار ہیں، ظاہر ہے اس ضمن میں ان کا اشارہ اپنی طرف تھا لیکن ہم سننے کے علاوہ بھلا کر بھی کیا سکتے تھے؟ اس لیے سنتے رہے اور چپ رہے کہ منظور تھا“ پردہ عیسی خیلوی ”کا۔

Read more

ایتھوپیا کے ابودجانہ کی کہانی

”اس ایتھوپین اتھلیٹ سے بچ کے رہنا ذرا، اس گروپ میں یہی تمہارے لیے خطرہ بن سکتا ہے“ میرے مینیجر نے دھیرے سے میرے کان میں سرگوشی کی تو میں نے بائیں طرف دوڑنے کے لیے تیار کھڑے اس سوکھے اور لاغر سے اتھلیٹ پر ایک بھرپور نظر ڈالی اور ”ہوں“ کہہ کر باقی اتھلیٹس کا بغور جائزہ لینے لگ گیا، وہ سب مختلف ملکوں سے آئے ہوئے تھے اور سب کی آنکھوں میں جیت کی چمک اور بھوک دور

Read more

کیا والدین نے اولاد کا ٹھیکہ لے رکھا ہے؟

پچھلے دنوں پے در پے ایسے واقعات بلکہ سانحات دیکھے کہ دل لرز کر رہ گیا، نام لکھنا مناسب نہیں ہے۔ ملک کے ایک معروف شاعر کی اولاد کا سلوک ان سے سن کر سوچا کہ ان کے والد نے ان کے لیے کیا کیا نہیں کیا تھا؟ لیکن جوان اولاد بوڑھے، مشہور اور بیمار باپ کے پاس بیٹھے اس کے دوستوں کو سلام تک کرنے کو تیار نہ تھی بلکہ یوں پاس سے گزر جیسے کچھ دیکھا ہی نہ ہو اور ایک دوسری تصویر یہ ہے کہ چوٹی کے ایک افسانہ نگار باپ کو اولاد متعدد بار اس لیے گھر سے نکال چکی کہ وہ گھر بیچنے کو تیار نہ ہو رہا ہے اور باپ کو علم ہے کہ جو اس کا واحد آسرا یہ گھر بیچنے پر تلے ہوئے ہیں وہ بعد میں اسے کھلے آسمان تلے چھوڑ کر اپنی راہ لیں گے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا والدین اس لیے بچے پال پوس کر جوان کرتے ہیں کہ وہ بڑھاپے میں ان کا سہارا بننے کی بجائے انہیں دھکے دے کر دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟ کیا والدین نے انہیں بچپن، لڑکپن اور جوانی میں کبھی کہا کہ ”جاؤ اب اپنا کماؤ کھاؤ اور گھر بناؤ“۔

Read more

ڈاکٹر تحسین فراقی اور بالشتیے

گروپ بندی نے علم و ادب کو بہت نقصان پہنچایا ہے، اب یہی دیکھ لیجیے کہ جس منصور آفاق کو لیجنڈ ڈاکٹر تحسین فراقی کی جگہ مجلس ترقی ادب کی کرسی دینے پر ایک عالم اعتراض کر رہا ہے اس کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ممتاز ادبی شخصیت ڈاکٹر خواجہ زکریا ان کے دفتر پہنچے ہوئے ہیں، کل کائنات میں یہ منصور آفاق واحد انسان ہیں جو عثمان بزدار کے لیے دن رات تعریفی کالم لکھتے ہیں اور

Read more

مسیحا سلام سسٹرز

ہمارے معاشرے میں بعض چیزیں کسی روایت کی مانند دماغوں میں ایسے گھسا دی گئی ہیں کہ لگتا ہے کہ اس پر عمل نہ کیا تو ہم کہیں کے نہ رہیں گے اور شاید کسی کو منہ دکھانے جوگے بھی نہ ہوں گے، اس میں ایک نرسنگ پروفیشن کے بارے میں پھیلایا گیا عجیب و غریب اور ناپسندیدہ تأثر بھی ہے۔ آپ اپنے ارد گرد کسی بھی پڑھی لکھی فیملی سے پوچھیں کہ تعلیم مکمل کروانے کے بعد بیٹی کو

Read more

تاریخ کے ساتھ تاریخی گھپلا کرنے والی قوم

میں ان دنوں روزنامہ خبریں لاہورمیں سب ایڈیٹر تھا، جب ایک روز گورنر ہاؤس لاہور کے قریب واقع تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ لائبریری میں مختلف فائلوں کی ورق گردانی کرتے ہوئے اچانک میری نظر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تحریک پاکستان کے مشہور ترین کارکن اصغر سودائی کی فائل پر پڑی اصغر سودائی کا دعوی ہے کہ’’پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔ لا الہ الا اللہ‘‘ نعرہ اس کی تخلیق ہے اور اس بناء پر اصغر سودائی کو تحریک پاکستان کا ورکر مان کر اس کو بھی گولڈ میڈل سے نوازا جا چکا ہے لیکن اس کی اپنی فائل میں ایک پریس ریلیز مع ثبوت لگی ہوئی چیخ چیخ کر اس کے دعوے کو جھٹلا رہی تھی۔

اس پریس ریلیز کے ساتھ ایک نظم کی فوٹو کاپی بھی منسلک تھی اور ساتھ کئی لوگوں کے نام بطور گواہوں کے درج تھے کہ اصغر سودائی کے دعوے سے بہت پہلے نہ صرف، پاکستان کا مطلب کیا۔ لا الہ الا اللہ، نعرہ تخلیق ہو چکا تھا بلکہ ایک نظم کی صورت میں چھپ بھی چکا تھا۔ مذکورہ پریس ریلیز سے صاف عیاں تھا کہ اصغر سودائی اس نعرے کے خالق نہیں ہیں اور انہوں نے یہ نعرہ چوری کیا ہے اور اس کی وجہ سے تاریخ کو بھی مسخ کیا ہے لیکن اس تاریخی گھپلے کے باوجود آج تک انہی کا نام اس نعرے کے ساتھ لیا جاتا ہے اور نعرے کے اصل خالق کی کسی کو خبر تک نہیں ہے۔

Read more

ضیا شاہد المعروف”چیف صاحب”

خاکسار ان دنوں مختلف اخبارات و رسائل میں اپنے بغیر لگی لپٹی رکھے لکھے جانے والی تحریروں کی وجہ سے کافی نام بنا چکا تھا۔ 90 کی دہائی میں روزنامہ کائنات، اساس، اوصاف، جنگ اور دیگر جگہوں پر شائع ہونا معمول کی بات تھی، روزنامہ خبریں لاہور میں حسن نثار کے کالم ”چوراہا“ میں خاکسار کے متعدد ایسے خطوط شائع ہوئے کہ پڑھنے والے بھی چونک سے گئے، یاد آ رہا ہے کہ جب حامد میر روزنامہ اوصاف کے ایڈیٹر

Read more

سول ہسپتال جھنگ کے آئسولیشن وارڈ میں خوشگوار لمحات

یقیناً پڑھنے والے عنوان پڑھ کر خاکسار کی ذہنی حالت پر شک کر رہے ہوں گے کہ ایک ظالم وبا کی مشکل صورت حال سے نمٹنے کے لیے قائم آئسولیشن وارڈ میں رہنے والا کوئی خوشگواریت کی بات کیا بقائمی ہوش و حواس کر رہا ہو گا؟ لیکن پہلے یہ وضاحت ضروری کہ اس ظالم وبا کا خاکسار شکار نہیں ہوا ہے بلکہ چھوٹے بھائی پروفیسر وحید اقبال (صدر شعبۂ ریاضی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ) اس سے متاثر ہوئے ہیں

Read more

خواجہ سرا میڈم بوٹا بھی دنیا سے رخصت ہوا

تین سال قبل جب خواجہ سرا میڈم بوٹا نے PP 78 جھنگ سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو خاکسار اپنے چند دوستوں کے ساتھ ان کا حوصلہ بڑھانے پہنچ گیا تھا اور اب ایک محترم دوست نے خبر دی کہ پرسوں میڈم بوٹا کا انتقال ہو گیا ہے۔

یہ خبر اس لحاظ سے بھی افسوس ناک ہے کہ بطور خواجہ سرا میڈم بوٹا کی زندگی بہت سے مسائل، پریشانیوں، تکلیفوں، الجھنوں اور عذابوں سے گزرتے دیکھی اور محسوس کی جاتی رہی ہے۔ خاکسار اپنے بچپن سے میڈم بوٹا کو زندگی کرنے کی جدوجہد میں مسلسل محنت و مشقت کرتے دیکھتا آیا ہے۔

Read more

اگلا لاپتا پاکستانی کون ہو گا؟

یہ آئین شکن کمانڈو مشرف کا دور تھا اور جس وقت میں لاپتا پاکستانیوں کے لیے جدوجہد کرنے والی بہادر خاتون آمنہ مسعود جنجوعہ کا ٹیلی فونک انٹرویو کر رہا تھا تو اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ سید فیصل صالح حیات میرے سامنے ایک فنکشن میں موجود تھے۔ آمنہ مسعود کے اپنے شوہر مسعود جنجوعہ بھی لاپتا پاکستانیوں میں شامل ہیں اور آج تک ان کے بارے کسی بھی قسم کی خبر نہ مل سکی ہے۔ متضاد اطلاعات ہیں کہ وہ افغانستان میں انتقال کر چکے ہیں لیکن آمنہ اس بات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔

Read more

الیکشن کمیشن کا اعلامیہ اور چند گزارشات

چلیے زیادہ دور نہیں جاتے ابھی گلگت بلتستان کے الیکشن میں کیا ہوا تھا؟ علی امین گنڈا پور وفاقی وزیر ہونے کے باوجود وہاں نہ صرف عوام سے حکومت کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کے وعدے کرتے دیکھے گئے بلکہ مریم نواز شریف کے بارے ان کی نامناسب گفتگو کو خواتین، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ناپسند کیا گیا اور اس سب کے باوجود پارٹی سربراہ جو کہ ملک کو ریاست مدینہ سے

Read more

پنجاب پبلک سروس کمیشن اسکینڈل اور چودہ مطالبات

ویسے المیہ ہے کہ پڑھی لکھی جماعت جو تبدیلی، نیا پاکستان اور پھر ریاست مدینہ کی باتیں دن رات کرتی نہیں تھکتی ہے، اس کی طرف سے ابھی تک کوئی سنجیدہ نوٹس تک نہ لیا گیا ہے؟ بلکہ افسوس کی بات ہے کہ اس کے وزرا کہہ رہے کہ، یہ ادارہ شہباز شریف نے بنایا تھا، اول تو یہ انگریز دور کا بنا ہوا ادارہ ہے اور بالفرض اگر شہباز شریف نے بنایا بھی تو کیا آپ کے دور میں اس ادارے میں ہونے والے سنگین جرائم بھی اب جیل میں بیٹھے شہباز شریف ہی کے کھاتے میں جائیں گے؟ اب یہ آپ کی ذمے داری نہیں بنتی ہے؟ کب تک آپ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگتے رہیں گے؟

Read more