نواب اکبر بگٹی کی بیوہ نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کی مدعیت میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلا کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کےتحت تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔
مدعیہ شہزادی نرگس کے مطابق اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی۔ حسان نیازی نے سابقہ شوہر اور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی، مجھے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں اقدام قتل، خواتین کے کپڑے پھاڑنے اور دھمکانے کی دفعات سمیت چھ دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمہ میں حسان نیازی کے چار سے پانچ نامعلوم ساتھی بھی نامزد ہیں۔
Facebook Comments HS

