اسلام آباد ویڈیو وائرل کیس میں متاثرہ لڑکے کا بیان ریکارڈ کر  لیا گیا


اسلام آباد میں نوجوان جوڑے کے ساتھ مار پیٹ اور نازیبا سلوک کی ویڈیو وائرل کیس میں متاثرہ لڑکے کا بیان سامنے آگیا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکے کی اسد کے نام سے شناخت ہوگئی ہے جس نے گولڑہ پولیس کوبیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں اسد کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عثمان مرزا مسلسل مجھے بلیک میل کر تا رہا، عثمان مرزا مجھ پر دباؤ ڈالتا رہا کہ میں پیسے بھی دوں اور لڑکی کو بھی اس کے پاس لے کر آؤں۔

اسد نے پولیس کو بتایا کہ عثمان مرزا نے پیسے اور لڑکی نہ لانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس کے مطابق بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم عثمان مرزا اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

Facebook Comments HS