پشاور میں طالبان کے حق میں نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی: آئی جی پختوانخوا
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کا پشاور میں طالبان کے حق میں لوگوں کی جانب سے نعرے لگانے والے واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ گذشتہ شب جنازہ تھا، جس میں لوگ سفید جھنڈا لہرا رہے تھے، ویڈیو میں لوگوں کی شناخت کے بعد قانونی اقدام اٹھائیں گے۔
معظم جاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سی سی پی او کو واقعےکی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار کلو میٹر کے قریب افغان بارڈر کی حالیہ صورتحال بھی چیلنج ہوگا، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ہم تیار ہیں بارڈر پر صورتحال کنٹرول ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ سرحد پر فیننسگ بہتر انداز میں جاری ہے، بونیر سے دہشتگردوں کے آنے کی اطلاع تھی، مردان میں پولیو ورکروں کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔
Facebook Comments HS

