لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش حدی مارا گیا


تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف حدی مارا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فارئنگ کی جس پر اہلکاروں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور نتیجتاً سرغنہ لادی گینگ خدا بخش عرف حدی مارا گیا۔

ملزم قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

گزشتہ مئی میں خدا بخش عرف حدی نے ایک شخص کے اعضا کو کاٹ کر اسے قتل کیا تھا اور اس کی ویڈیو بنائی تھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لادی گینگ کے خلاف شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اس پر گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا مگر ابتدائی آپریشن ناکام ہو گیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے مندرجہ ذیل ٹویٹ میں اس کامیابی کی خبر دی ہے

”خوف کی علامت سمجھا جانے والا لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی ساتھیوں سمیت پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک۔“

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments