افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا


افغان حکومت نے اسلام آباد سے اپنے سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔ افغان میڈیا نے پاکستان سے افغانستان کے سفیر کو واپس بلانے کی تصدیق کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت نے اپنے سفیر کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر واپس بلایا ہے۔

ذرائع افغان حکومت کا کہنا ہے کہ افغان صدر نے اسلام آباد سے افغان سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلالیا، افغان سفیر اور سفارتی عملے کو سیکورٹی کے معاملے پر واپس بلایا گیا۔ ذرائع افغان حکومت کے مطابق افغانستان کا وفد پاکستان کا دورہ کر کے صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔

افغان حکومت کی طرف سے سفارتی عملے کو واپس بلائے جانے پر پاکستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کا سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ بدقسمت اور افسوس ناک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد میں مبینہ اغوا کی تحقیقات جاری ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments