شوہر کی گرفتاری پر شلپا شیٹی کا پہلا بیان سامنے آ گیا


بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے شوہر کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے شوہر کی گرفتاری کے بعد خود کے لیے پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کی ہے۔

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ سیل کی جانب سے غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ دنوں گرفتار کر لیا گیا تھا، پولیس کے مطابق راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس رواں برس فروری میں درج ہوا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار بھی ہیں جبکہ راج کندرا کے خلاف واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔

اس ساری صورتحال کے دوران شلپا شیٹی خاموش اور اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ غیر متحرک تھے جبکہ اب اُن کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے آنے والے دنوں میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق ’جیمز تھربر‘ کا ایک قو ل شیئر کیا ۔

شلپا شیٹی کی جانب سےانگریزی میں شیئر کیے گئے نوٹ میں کہنا ہے کہ ’غصے میں پیچھے اور خوف میں آگے کی جانب مت دیکھو بلکہ بیدار رہو اور اپنے ارد گرد نظر رکھو۔‘

مذکورہ نوٹ میں شلپا شیٹی کی جانب سے اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ ’جن لوگوں نے ہمیں تکلیف پہنچائی ہوتی ہے ہم غصے میں اُن لوگوں کو ماضی میں دیکھتے ہیں، ہم مایوس ہوتے ہیں اور اِسے محسوس کرتے ہیں، خود کو بد قسمت سمجھتے ہیں کہ ہم نے یہ صورتحال برداشت کی، ہم خوف میں آگے کی جانب دیکھتے ہیں کبھی ہم اپنے فرائض نہ کھو بیٹھیں، کسی بیماری سے دو چار نہ ہو جائیں یا کسی اپنے پیاری کی موت کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے، وقت کی ضرورت ہے کہ ہم حال میں جئیں اور حال سے متعلق سوچیں، اس کی فکر نہ کریں کہ کیا ہوا یا آگے کیا کیا ہوسکتا ہے مگر حالات حاضرہ سے مکمل طور پر واقف رہیں۔‘

واضح رہے کہ راج کندرا کی 2012ء کی کچھ ٹوئٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اداکار کرکٹ کھیل رہے ہیں، کرکٹرز سیاست کر رہے ہیں، سیاستدان فحاشی دیکھ رہے ہیں اور فحش اسٹار اداکار بن رہے ہیں۔

45  سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے سبب گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا ہے، بھارتی پولیس کے مطابق راج کندرا کم سے کم دو برس سے فحش فلموں کا کام کر رہے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments