فحش فلموں اور جنسی خواہشات ابھارنے والے مواد میں فرق ہوتا ہے: شلپا شیٹھی کا شوہر راج کندرا کے حق میں بیان


بھارتی اخبارات کے مطابق شلپا شیٹھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے راج کندرا کی ایپلی کیشن ” ہاٹ شاٹس“ کے ساتھ تعلق سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ’جنسی خواہشات کو ابھارنے والے مواد‘ اور فحش فلموں میں فرق ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے شوہر کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ راج کندرا فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں ہیں ۔

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا اور ان کے ساتھی ریان تھورپے کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھااور اب انہیں عدالت نے 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے ۔

پولیس نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ہارڈ ڈسک اور کمپیوٹر تحویل میں لیا تھا ، جس میں سے 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد ہوئی تھیں۔ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کندرا کی ’ویان انڈسٹریز‘ سے استعفیٰ کیوں دیا تھا؟ پولیس نے اب تک فحش فلموں کے معاملے میں 11 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ راج کندرا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ جرم کا کلیدی کردار ہے اور پولیس کے پاس اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments