پرینکا چوپڑا نے ممبئی میں اپنے دو اپارٹمنٹ 7 کروڑ میں فروخت کر دیے


بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا شمار بھارت کی سب سے امیر اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ممبئی کے ورسووا میں بنے اپنے دو اپارٹمنٹ 7 کروڑ روپے میں فروخت کر دیے ہیں۔

پرینکا چوپڑا شادی کے بعد سے لاس اینجلس (امریکہ) میں رہ رہی ہیں۔ وہ بالی ووڈ کے بعد اب ہالی ووڈ میں اپنی مضبوط جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

پرینکا چوپڑا کے پاس کافی جائیداد ہے۔ انہوں نے ممبئی والا اپنا گھر فروخت کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس کام میں ان کی ماں مدھو چوپڑا نے مدد کی ہے۔

پرینکا چوپڑا نے گزشتہ سال بھی اپنا ایک گھر بیچا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کا یہ گھر لوکھنڈ والا کامپلیکس میں واقع تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ممبئی کے جوہو میں پرینکا چوپڑا کا ایک اور بنگلہ ہے۔ اس کے علاوہ، پرینکا کا گوا میں بھی ایک گھر ہے، جو باگا سمندر کے پاس ہے۔

 پرینکا چوپڑا کا ایک دفتر بھی ہے، جو ممبئی کے اوشی وارا میں واقع ہے۔ انہوں نے اپنا یہ دفتر کرائے پر دے رکھا ہے۔  

پرینکا چوپڑا، نک جوناس سے شادی کرنے کے بعد لاس اینجلس شفٹ ہوگئی ہیں۔ تاہم بھارتی فلم انڈسٹری سے پرینکا چوپڑا کا تعلق ختم نہیں ہوا۔ انہیں حال ہی میں راجکمار راؤ کے ساتھ فلم ’وہائٹ ٹائیگر‘ میں دیکھا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments